پاکستانی سلیبریٹیز کے ننھے منے ستاروں کے منفرد انداز

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اکثر ستارے اپنے گھر کے ننھے منے ستاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر ڈالتے ہیں اور ان بچوں کی ڈریسنگ، انداز، اور اعتماد کو دیکھتے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ مستقبل کا ستارا ہے۔۔۔

فضا علی اور ان کی بیٹی فرال
فضا علی نے تو انڈسٹری میں خود کو منوایا ہی کبھی اداکاری سے تو کبھی میزبانی سے۔۔۔کبھی گلوکاری سے تو کبھی ماڈلنگ سے۔۔۔لیکن اندازہ نہیں تھا کہ ان کی چھوٹی سی پری بھی بالکل انہی کی طرح ہر شعبے میں طاق نکلے گی۔۔۔فضا نے بہت سوچ سمجھ کر بیٹی کا نام رکھا فرال جس کا مطلب ہے شیرنی۔۔۔جو نا کسی سے ڈرتی ہے اور نا کسی سے گھبراتی ہے۔۔۔وہ تو بس جنگل پر راج کرنا جانتی ہے۔۔۔فضا علی کی بیٹی اکثر لائیو شوز میں مہمان کے طور پر نظر آتی ہیں اور محض پانچ سال کی عمر میں وہ میک اپ کرنے کے انداز تک بالکل صحیح انداز میں عوام کو سمجھاتی نظر آئیں۔۔۔دیکھتے ہیں کہ فضا کی یہ ننھی سی شیرنی کتنا آگے جائے گی-

image


بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے ننھے سوہان
ننھے سوہان زندگی میں کیا آئے، بلال قریشی کی الماری میں ہر کپڑے کی بننے لگی ایک چھوٹی کاپی۔۔۔یعنی جو پہنیں گے بابا وہی پہنیں گے سوہان۔۔۔بلال ہر موقع پر کرواتے ہیں اپنی فیملی کی فوٹو گرافی اور اس میں جتنا خیال وہ اپنے کپڑوں کا رکھتے ہیں اس سے زیادہ سوہان کی میچنگ اور ان کی پسند کا رکھا جاتا ہے۔۔۔دیکھتے ہیں بلال کا یہ شہزادہ سوہان کب اپنی شہرت کا دربار سجاتے ہیں-

image


سعدیہ امام کی ننھی ایشویریہ رائے میرب
سعدیہ امام کی بیٹی میرب بھی محض پانچ سال کی ہیں لیکن ان کے انداز اور ان کا حسن ابھی سے بتا رہا ہے کہ میں اگر انڈسٹری میں آؤں گی تو اس وقت بھی کوئی مجھ سا نہیں ہوگا۔۔۔اس ننھی کلی کی ہر خواہش اور ہر ضرورت پوری کرتے ہیں جرمنی میں بیٹھے والد، لیکن ایک بات ظاہر ہے کہ ننھی میرب کو اچھی طرح پتہ ہے کہ وہ کتنی خاص ہیں۔۔۔اسی لیے ان کے الگ ہی انداز ہیں۔۔۔

image


صنم جنگ اور ان کی بیٹی الایا
مارننگ شو کی میزبان صنم جنگ کی بیٹی الایا موم کی گڑیا لگتی ہیں۔۔۔نازک سی اور بڑی بڑی آنکھوں والی یہ ننھی پری اجنبیوں سے گھبراتی ہیں اور اپنے اسٹائل سے دور سے ہی بتاتی ہیں کہ وہ ننھیال اور ددھیال سے اٹھوا رہی ہیں خوب لاڈ۔۔۔ایک طرف خالائیں تو دوسری طرف دادی۔۔۔الایا کی بات ماننے کو ہر کوئی راضی۔۔۔دیکھتے ہیں کہ یہ اسٹار بچی کس شعبے میں ہے خود کو منواتی۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: