شوبز کے ستاروں کا ڈیجیٹل میڈیا میں قدم۔۔۔کیا یوٹیوب چینل ہی اب ان کی منزل ہے؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بڑھتا ہوا یوٹیوب چینلز کا رجحان دیکھ کر لگتا کچھ یوں ہے کہ آنے والے چند سالوں میں انڈسٹری صرف موبائل اور ڈیجیٹل دنیا تک محدود ہوجائے گی۔۔۔ہر آنے والا دن کسی ایک نئے ستارے کی یوٹیوب کی دنیا میں آمد کا اعلان کردیتا ہے۔۔۔یہ اور بات ہے کہ کسی کو اس میں فوراً کامیابی ملی اور کوئی اس میں آگے بڑھنے کے لئے تگ و دو میں مشغول نظر آتا ہے۔۔۔
 

image


جگن کاظم نے اپنے یوٹیوب چینل میں مزیدار کونٹینٹ سے لوگوں کی پسندیدگی بہت جلدی حاصل کی۔۔۔اپنے گھر کا ایک شاندار ٹور دکھا کر اور ستر پونڈ وزن کم کرنے کے سفر کی کہانی دکھا کر ان کے یوٹیوب چینل نے بہت کامیابیاں حاصل کیں-

حرا ترین کے یوٹیوب چینل میں یوں تو اکثر وہ مختلف ویڈیوز بناکر سبسکرائبرز حاصل کرنے کی جنگ کرتی تھیں لیکن جس دن ان کی ویڈیو میں علی سفینہ نے کیا ان کا میک اپ۔۔۔ان کے چینل کی پسندیدگی میں ہوگیا اضافہ۔۔۔

نادیہ خان نے شروع سے ہی اپنے چینل میں میک اپ اور لائف اسٹائل کو بنیاد بنایا اور آج وہ اس چینل کو لے کر نا جانے کتنی برانڈنگز کا باقاعدہ حصہ بن چکی ہیں۔۔۔
 

image


ثمینہ پیرزادہ کے یوٹیوب چینل میں ہونے والے ٹاک شو نے عوام میں بہت جلدی مقبولیت حاصل کی اور اس شو کے بعد ٹی وی پر بھی اس کونٹینٹ کو کاپی کیا گیا-

ڈاکٹر شائستہ لودھی نے مارننگ شو کے بعد اپنے یو ٹیوب چینل کا آغاز کیا اور پہلا انٹرویو مولانا طارق جمیل کے ساتھ کیا جس نے ان کے چینل کو راتوں رات مقبول کردیا اور آج وہ دیگر انٹرویوز سے بھی کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔۔۔

حال ہی میں اداکار فیصل قریشی نے بھی باقاعدہ اپنے یو ٹیوب چینل کو پروموٹ کرنا شروع کیا اور اس انڈسٹری میں قدم رکھ ہی دیا۔۔۔
 

image


لوگوں نے اپنی زندگی کے حالات و واقعات کو اپنے انداز سے پیش کرنے کے لئے یوٹیوب چینلز کا سہارا لیا ہے ۔۔۔اور کچھ اس میں آتے ہی کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنا شروع ہو گئے اور کچھ ابھی تک اس سفر کی پیچیدگیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔۔۔

حنا الطاف کا چینل بھی کامیابی کے سفر میں ہی تھا کہ اچانک بند ہوگیا اور ایک بار پھر نئے سرے سے انہوں نے اس سفر کا آغاز کیا۔۔۔عائشہ عمر، مایا خان، یشمہ گل، یاسر حسین، نور بخاری، بلال خان، ہانیہ عامر، حرا مانی، عثمان خالد بٹ، بلال خان، جویریہ سعود کے علاوہ بھی نا جانے کتنے نام ہیں جو مختلف انداز سے سبسکرپشن حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔۔۔

لگتا ہے کہ آنے والے دور میں لوگوں کو ان ستاروں سے ملنے کے لئے صرف ڈیجیٹل میڈیا کا ہی سہارا لینا پڑے گا۔۔۔کیونکہ ٹی وی پروگرامز سے زیادہ اچھا کونٹینٹ اب ان کے چینلز پر نظر آرہا ہے۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: