پاکستانی ستاروں کا نظرِ بد پر یقین

کہتے ہیں نظر بد اونٹ کو بھی ہنڈیا میں پہنچا دیتی ہے۔۔۔پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے بہت سارے ستارے ہیں جو اس نظر کا شکار ہوئے ۔۔۔ان میں سے ایک حال ہی میں مہیب مرزا اور آمنہ ملک کو بھی کہا جارہا ہے۔۔۔اداکار بابر کی شادی بھی جب ثنا سے ہوئی تو انہوں نے میڈیا پر آنے سے گریز کیا تھا کہ انہیں نظر سے ڈر لگتا ہے ۔۔۔یہ اور بات تھی کہ ثنا ایک حادثے میں شادی کے کچھ ماہ بعد ہی دنیا سے چلی گئیں اور لوگوں کو یقین ہو گیا کہ واقعی نظر بد آن کی آن میں خوشیوں کو کھا جاتی ہے۔۔۔
 

image


پاکستانی انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں جن میں سے کچھ اپنی محبتوں کو دور رکھتے ہیں نظروں سے تو کبھی اپنی شادی کو۔۔۔کچھ بچوں کو تو کبھی اپنی زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں کو۔۔۔لیکن کچھ ستارے اس قید سے بالکل آزاد نظر آتے ہیں اور ان کی زندگی کا لمحہ لمحہ دنیا کے سامنے عیاں ہوتا ہے۔۔۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے بہت عرصے تک اپنے بڑے بیٹے کی تصاویر کو سوشل میڈیا سے دور رکھا۔۔۔وہ کسی بھی شو میں اپنے بیٹے کو لے کر نہیں گئیں جب تک وہ دو سال کا نہیں ہوگیا۔۔۔اس کے بعد بھی انہیں یہی فکر تھی کہ میرا بچہ نظروں سے دور ہی رہے لوگوں کی تو اچھا ہے۔۔۔
 

image


عروسہ صدیقی نے بھی اسی سوچ کی وجہ سے اپنی سب سے بڑی خوشی کو میڈیا سے کافی عرصہ دور رکھا۔۔۔ان کو بچے کی پیدائش سے پہلے کئی مارننگ شوز نے گود بھرائی شو میں آنے کے لئے اصرار کیا لیکن انہوں نے صاف انکار کردیا۔۔۔بچے کی پیدائش کے بعد بھی انہوں نے اسے دنیا کے سامنے عیاں کرنے سے ہچکچاہٹ ہی ظاہر کی۔۔۔وہ اپنی اس خوشی کو ہر اچھی بری نظر سے محفوظ رکھنا چاہتی ہیں۔۔۔

یہی سوچ اینکر رابعہ انعم نے بھی اپنائی ہے اور ان کی بیٹی کی پیدائش سے آج تک کوئی تصویر عوام کے سامنے نہیں آئی۔۔۔

ماڈل آمنہ بابر نے خاموشی سے اپنے چند قریبی لوگوں کے درمیان نکاح کیا اور اس خبر کو عوام کے سامنے لانے سے گریز کیا۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ میں اس بات پر کامل یقین رکھتی ہوں کہ نظر آپ کی خوشیوں کو کھا سکتی ہے۔۔۔کئی ایسے ستارے ہیں جو اس نظر کی گردش کا شکار ہیں۔۔۔

اداکار اظفر رحمان کا ماننا ہے کہ میں تو اپنے گھر کے ہر فرد کو سوشل میڈیا پر لانے سے گریز کرتا ہوں۔۔۔ان سے سب نے شکوہ کیا کہ اچانک شادی کرلی۔۔۔اس کے بعد وہ اپنی بیگم، والدہ یا گھر کے کسی فرد کے ساتھ شو میں نظر نہیں آئے۔۔۔پھر ان کے بچے کی پیدائش ہوئی لیکن انہوں نے کوئی اعلان نہیں کیا۔۔۔کیونکہ اظفر کا کہنا ہے کہ میں اپنی سوشل زندگی اور گھریلو زندگی کو بالکل الگ رکھنا چاہتا ہوں اور یہی میری بیوی اور گھر والوں کی بھی خواہش ہے۔۔۔
 

image


یوں تو نظر بد کا شکار بہت ساری پاکستانی سلیبریٹیز ہوئیں لیکن کچھ نے اس کا کھل کر اقرار کیا اور کچھ نے اس کی پردہ پوشی کی۔۔۔سب نے یہی مانا کہ ہر عروج کو زوال ہے۔۔۔لیکن اس زوال کو لانے میں ایک کردار نظر نے بھی ادا کیا۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: