تقریبا سوا چودہ سو برس پہلے عرب کے ریگستانوں میں ایسی
بہار آئی کہ جس سے چارسو پھیلی ظلمت چھٹ گئی ، ہر سمت چھائی گھٹائیں مٹ
گئیں ، ہر ذرے پر نور برسنے لگا اشجار سر سبز ہوئے اور زمین بھی شاداب ہوئی
، فضائیں مہکنے لگیں اور ہوائیں ، جھومنے لگی ، کیونکہ اس بہار میں شہنشاہ
اعظم وجہ تخلیق آدم کائنات کے سردار ، زمین و آسمان کے سرتاج اور بہت سی
تشریف لا رہی تھی جس کے ثناء خواں زمین پر پتھر اور آسمان پر تارے تھے ، جس
کافلک کو روزے اول سے انتظار رہا تھا " آئے میرے پیارے نبی محمد مصطفی ﷺ
آئے "اور ہر سال جب ماہ ربیع الاول آتا ہے تو پوری دنیا کے مسلمان جو ش
وخروش سے آقا کریم ﷺ کی ولادت کی خوشی میں میلاد نبی ﷺ کی خوشی مناتے ہیں ۔
اور محبت رسول ﷺ کی علامت بھی یہی ہے اور اس کی اصل قرآن وسنت سے ثابت بھی
ہے ۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے یہ عظیم خوشی کا دن ہے جس دن محسن کائنات
، آقا کائنات اور فخر موجودات حضور کریم ﷺ خاکران ِ گیتی پر جلوہ گر ہوئے
آپ ﷺ کی بعثت اتنی عظیم نعمت ہے جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی نعمت نہیں کی
سکتی ، آپ قاسم نعمت ہے ساری نعمتیں آپ ﷺ کی صدقے سے ملتی ہے اور رہتی دنیا
تک ملتی رہیگی ۔ حضرت آدم علیہ اسلام سے نبوت کا سلسلہ جو شروع ہوا وہ ختم
المرسلین حضرت محمد مصطفی ﷺ پر آکر اپنی تکمیل کو پہنچ گیا۔ اﷲ تعالی نے
پہلے انبیاء کرام کو جو کمالات علیحدہ علیحدہ عطافرمائے تھے ۔ "نبی آخری
الزماں ﷺ کی ذات میں وہ تمام شامل کردیئے ، رسالت محمد ﷺ بڑی نمایاں خصوصیت
رکھتی ہے" ۔ ہمارا کامل یقین یہ ہے کہ حضور اکرم ﷺ پر اﷲ کے دین کی تکمیل
ہوگئی آپ ﷺ کو دین کامل عطا فرمایا گیا ، جو تمام انسانیت کے لئے کافی ہے ۔
اس لئے کسی دوسرے دن کے کوئی ضرورت نہیں ہے اﷲ تعال فرماتا ہے ۔ (ترجمہ:سورۃ
المائدہ 3:)آج میں نے مکمل کردیا تمہارے لئے دین تمہارا اور کردی تم پر
اپنی نعمت ، اور پسند کیا میں نے تمہارے واسطے اسلام کو دین ۔اخلاق نبوی ﷺ
حضرت خدیجتہ الکبری جو نبوت سے پہلے اور نبوت کے بعد 25برس تک آپ ﷺ کی خدمت
زوجیت میں رہی تھی ، زمانہ آغاز وہی میں آپ ﷺ کو ان الفاظ میں تسلی دیتی
تھی ، خدا آپکو کبھی غمگین نہ کرے آپ ﷺ صلہ رحمی کرتے ہے ، مقروضوں کا بار
اٹھاتے ہے ، غریبوں کی اعانت کرتے ہیں ، مہمانوں کی ذیافت کرتے ہے ،حق کی
حمایت کرتے ہیں، مصیبت میں لوگوں کے کام آتے ہے اﷲ تعالی نے آپ ﷺ کو تمام
انسانوں کے لئے رسول بناکر بھیجا ہے اور قیامت تک ہر قوم اور ہر دور کے
انسانوں کے لئے آپ ﷺ کی رسالت عام ہے اور سب کے لئے آپ ﷺ کی تعلیم کافی ہے
۔ آپ ﷺ کی شان میں چند اشعار پیش کر رہا ہوں ۔آئے سرکار مدینہ لائے انور
مدینہ ۔۔۔ہیں قد م ۔۔۔بو س رسالت گل گلزار مدینہ ۔۔۔کندنی رنگ ہے گہرا ہے
لباس آج سنہرا ۔۔۔چاندنی رات نے پہنا طلع البدر علینا
|