عام دھند اور اسموگ ایک دوسرے سے کس طرح مختلف ہیں؟

دھند جس کو عام طور پر فوگ بھی کہا جاتا ہے لوگ اس کو اور اسموگ کو ایک ہی معنی میں استعمال کرتے ہیں مگر بظاہر ایک جیسی نظر آنے والی یہ دونوں حالتیں حقیقی معنوں میں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں -

فوگ یا دھند 
فوگ یا دھند سے مراد پانی کے وہ قطرے ہیں جو ہوا میں موسم کی خنکی کے باعث شامل ہو کر جم جاتے ہیں ۔ موسمی ماہرین ان کرسٹلز کو جو کہ زمین کے بہت قریب ہوتے ہیں ایسے بادل بھی قرار دیتے ہیں جو زمین کے بہت قریب آجاتے ہیں-
 

image


اسموگ
اس لفظ کے لیے اردو زبان میں کوئی لفظ موجود نہیں ہے اس لفظ کا آغاز بیسویں صدی کے آغاز سے ہوا یہ لفظ فوگ اور اسموک سے مل کر بنا ہے جس کے معنی ایسے دھویں کے ہیں جو شکل کے اعتبار سے فوگ سے مماثلت رکھتا ہے ۔مگر حقیقتا یہ اس سے قطعی مختلف ہوتی ہے-

فوگ اور اسموگ کے بننے کے اسباب
فوگ درحقیقت شبنم کے قطروں سے بنتی ہے ۔ شبنم کے قطروں اور ہوا کے درجے حرارت میں ایک مخصوص فرق کے سبب شبنم کے یہ قطرے زمین کے قریب جمع ہو جاتے ہیں اور یہ ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے سبب بھی بن جاتی ہے -
 

image


جبکہ اسموگ کے بننے میں قدرتی عوامل سے زیادہ غیر فطری عوامل یا انسانی کوتاہیاں ذمہ دار ہوتی ہیں ۔ اس کا سب سے بڑا سبب فضا میں جلنے والے کاربن کے وہ اجزا ہیں جو ہوا میں موجود دھند کے ساتھ مل کر ایک زہریلی دھند کی شکل اختیار کر لیتی ہیں ۔ کاربن کے یہ اجزا ٹریفک کے جلنے والے دھوئیں ، فیکٹریوں سے نکلنے والی زہریلی گیسوں کے سبب ہوا میں شامل ہوتے ہیں-

فوگ اور اسموگ کے اثرات
فوگ کا انسانی زندگی پر اثر مثبت ہوتا ہے اور اس سے تازگی کا احساس ہوتا ہے مگر اس کے سبب دیکھنے کی استعداد متاثر ہوتی ہے اور انسانی حد نگاہ میں دھند کے سبب کمی واقع ہوتی ہے-
 

image


جبکہ اسموگ انسانی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتی ہے اس سے سب سے زیادہ بچے اور بوڑھے افراد متاثر ہوتے ہیں اور ان کو اس کے سبب پھپھڑوں اور دل کی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ان سے بینائی اور ناک کی جھلی بھی متاثر ہوتی ہے -

YOU MAY ALSO LIKE:

Mist and fog are caused by water droplets in the air, and the only difference is how far you can see. Haze is the reflection of sunlight off air pollution, while smog is what happens when pollution causes low-lying ozone.