ڈرامہ میرے پاس تم ہو عوام میں مقبولیت کے آسمان چھو رہا
ہے۔۔۔پاکستان کی ڈرامہ تاریخ کی سب سے اونچی ترین ریٹنگز کا گراف قائم کرنے
والا ڈرامہ اس وقت کئی سوالات کا بھی شکار ہے۔۔۔
|
|
یوں تو مصنف خلیل الرحمن قمر صاحب نے اس ڈرامے کے لئے اس کا انجام منتخب
کیا ہوگا لیکن اب تک ڈرامے کو دیکھنے والے شائقین آنے والی اقساط کا اندازہ
لگانے میں مشغول ہیں۔۔۔ڈرامے کے ڈائیلاگز جہاں تنقید اور بحث کا شکار ہیں
وہیں ہمایوں سعید نے ایک بہترین شوہر کا کردار ادا کر کے خواتین میں
مقبولیت کے سارے ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔۔۔اس کہانی کے لئے لوگ کئی طرح کے
انجام سوچ کر بیٹھے ہیں اور آج ہم انہی کلائمکس کو آپ سے شیئر کریں گے-
پہلا انجام:
مہوش شہوار کے ساتھ وہاں سے چلی جائے گی اور کچھ دن تک اس کی دولت کے نشے
میں گم بھی رہے گی لیکن جیسے ہی شہوار کی بیوی واپس آئے گی تو شہوار اسے
گھر کے ملازموں میں شامل کر دے گا اور وہ جائے بھی تو کہاں جائے۔۔۔مہوش
نوکرانی بن کر رہے گی لیکن پھر شہوار کی بیوی کو شک ہوگا کہ تم نے تو کہا
تھا کہ اس کا کوئی نہیں لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا۔۔۔اس کو شہوار کی جیب سے
ٹکٹس ملیں گے اور اس کا شک یقین میں بدل جائے گا۔۔۔کیونکہ بزنس کی مالک
شہوار کی بیوی ہے اس لئے وہ ڈر کر مہوش کو گھر سے ہی نکال دے گا اور مہوش
در در کی ٹھوکریں کھائے گی ۔۔۔اپنے فلیٹ پر واپس جائے گی لیکن اس کا سابق
شوہر دانش وہ گھر چھوڑ کر جا چکا ہوگا اور اس کی زندگی میں پیسہ ہی پیسہ
ہوگا۔۔۔دونوں دوبارہ ملیں گے سڑک پر اور دانش اپنے بیٹے سے کہے گا کہ تم ان
سے مل لو یہ تمہاری ماما ہیں۔۔۔رومی یعنی مہوش کا بیٹا اس سے ملنے سے انکار
کردے گا کہ یہ مجھ سے نہیں ملی تھیں جاتے وقت تو میں اب کیوں ملوں۔۔۔
|
|
دوسرا انجام:
شہوار مہوش سے شادی کرلے گا لیکن اس کو بار بار یہ احساس دلائے گا کہ تم جب
اپنے شوہر کے ساتھ بے وفائی کر سکتی ہو تو میرے ساتھ وفا کیسے کرو
گی۔۔۔مہوش اس سے کہے گی کہ تم اپنی پہلی بیوی کو طلاق دو، اسے چھوڑو کیونکہ
میں نے بھی سب کچھ چھوڑا۔۔۔وہ کہے گا کہ میں نے تو تم سے نہیں کہا تھا کہ
میں بھی سب کچھ چھوڑ دوں گا۔۔۔وہ اس پر شک کرے گا اور اور دوسری خواتین کے
ساتھ بھی وہی باتیں کرے گا جو اس کے ساتھ کرتا تھا۔۔۔اسے دانش یاد آئے
گا۔۔۔وہ واپس اس کے پاس چلی جائے گی اور شہوار سے طلاق لے کر دوبارہ دانش
کی زندگی میں آجائے گی۔۔۔یہ وہ اختتام ہے جس کی خواہش بہت سارے لوگوں کو ہے
کیونکہ لوگ چاہتے ہیں کہ ڈرامہ کا اختتام گھر ٹوٹنے پر نا ہو۔۔۔
|
|
تیسرا انجام:
حرا مانی کی اینٹری ہوگی رومی کی اسکول ٹیچر کے طور پر اور وہ حد سے زیادہ
رومی کے قریب آجائے گی اور اپنی باتوں سے دانش کے دل میں بھی گھر کر لے
گی۔۔۔وہ متین صاحب کی بیٹی بھی ہوسکتی ہے۔۔۔دانش متین صاحب کے کہنے پر اس
سے شادی کر لے گا اور خود بزنس شروع کرے گا جس سے نا صرف وہ بڑا بزنس مین
بن جائے گا بلکہ وہ چاہے گا کہ ایک دن اس کا سامنا ہو اس دو ٹکے کی لڑکی سے
اور وہ اسے بتائے کہ اب وہ بھی اسے خرید سکتا ہے لیکن خریدوں گا نہیں
کیونکہ میں شہوار کی طرح گھاٹے کا سودا نہیں کرتا۔۔۔دوسری طرف مہوش اب
شہوار کی نظروں سے بھی اتر جائے گی اور اس کی بیوی اسے دھکے دے کر گھر سے
نکالے گی اور شہوار منہ دیکھتا رہے گا۔۔۔مہوش واپس جائے گی تو اس کی ملاقات
حرا سے ہوگی جو اب دانش کی دوسری بیوی ہے۔۔۔وہ واپس لوٹ جائے گی اور سمندر
کی لہروں میں اس کا اختتام دکھادیں گے۔۔۔
یہ تو وہ سارے کلائمکس ہیں جو عوام سوچ رہی ہے۔۔۔لیکن اصل راز تو آہستہ
آہستہ کھلے گا-
|