شوبز کے ستارے کیسے مناتے ہیں بچوں کی سالگرہ؟

شوبز کے ستاروں کے ننھے ستاروں کی زندگی بھی بڑی خاص ہوتی ہے۔۔۔ان کی سالگرہ کو منانے کے لئے کئی دن پہلے منصوبہ بندی شروع ہوجاتی ہے۔۔۔نئی نئی تھیمز اور نئے نئے سیٹ اپ کی ڈیمانڈ آتی ہے اور یوں یہ یادگار لمحات تصاویر میں قید ہوجاتے ہیں۔۔۔

میرے پاس تم ہو کی مہوش یعنی آئزہ خان نے اپنے شہزادے کی سالگرہ منائی خاصی دھوم دھام سے۔۔۔ریان تیمور کی یہ دوسری سالگرہ تھی اور اس بار تھیم تھی سرکس کی۔۔۔ننھے سے ریان نے نیلے رنگ کا سوٹ پہنا اور ماما آئزہ خان اور پاپا دانش تیمور نے بھی انہی کے ساتھ میچنگ کی ۔۔۔بہن نے لال رنگ کی فراک زیب تن کی ۔۔۔آئزہ اور دانش نے اس سے کچھ عرصہ پہلے اپنی بیٹی حورین کی بھی سالگرہ کافی دھوم دھام سے کی اور وہ ہر بار پہلے سے بڑھ کر یہ تقریبات منعقد کرتے ہیں۔۔۔
 

image


بچوں کی سالگرہ منانے میں سعود اور جویریہ بھی کسی سے پیچھے نہیں۔۔۔اپنی بیٹی جنت اور بیٹے ابراہیم کے لئے وہ ہر بار کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔کچھ عرصہ پہلے انہوں نے اپنے بیٹے ابراہیم کی سالگرہ پر تھیم رکھی ایوینجرز جس میں سیٹ اپ کروایا ایوینٹ مینیجمنٹ کی ٹیم حاضر جناب سے۔۔۔

تقریب میں ابراہیم کے سارے دوستوں کو بلایا گیا اور اس سالگرہ میں ان کے بابا موجود نہیں تھے کیونکہ وہ بیرون ملک کسی کام کے سلسلے میں تھے اور جویریہ سعود نے اکیلے ہی اپنے شہزادے کی خواہش کو مکمل کرنے کی کوشش کی۔۔۔

ندا یاسر اور یاسر نواز اپنے دو بڑے بچوں کے لئے شاید اتنا اہتمام کبھی نا کرتے ہوں لیکن ان کے سب سے چھوٹے بیٹے نے انہیں کردیا ہے دوبارہ اس کام کے لئے تیار۔۔۔بالاج اب پانچ سال کے ہو چکے ہیں۔۔۔ان کی پہلی سالگرہ پر تھیم تھی مینین کی اور سب نے پیلے رنگ کے کپڑوں کا اہتمام کیا تھا۔۔۔اور حال ہی میں ان کی پانچویں سالگرہ پر گاڑیوں کی تھیم منتخب کی گئی ۔۔۔
 

image


انڈسٹری میں ایک اور نام کرتے ہیں اپنے بچوں کی سالگرہ کا خاص اہتمام۔۔۔سید جبران اور عفیفہ جبران۔۔۔ان کے تین بچے ہیں اور وہ ہر بچے کی سالگرہ پر خود بھی انہی کی طرح تیار ہوتے ہیں۔۔۔لیکن وہ کوشش کرتے ہیں کہ سالگرہ کے سارے انتظامات وہ دونوں خود کریں اور گھر میں ہی سجاوٹ اور دیگر چیزوں کا اہتمام ہو۔۔۔

میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ بھی اپنے بچوں کے اس خاص دن کو بھرپور مناتے ہیں۔۔۔دوستوں کی محفل بھی سجاتے ہیں، پچھلے سال بھی اپنے بیٹے موسیٰ کی دوسری سالگرہ پر انہوں نے بہت بڑا سیٹ اپ لگوایا۔۔۔رنگوں سے سجی ایک دنیا بنائی جس میں سنیتا مارشل اور حسن بھی اپنے بچوں کے ساتھ تھے جبکہ دیگر ستارے بھی موجود تھے۔۔۔
 

image


 سب کی تیاریاں اپنی جگہ لیکن ہر بار آئزہ اور دانش تیمور تقریبات کے اہتمام میں جیت جاتے ہیں۔۔۔نا صرف سالگرہ ہوتی ہے بلکہ اس سے پہلے بھی ایک فوٹو شوٹ ہوتی ہے جیسے پچھلے سال ان کی بیٹی حورین کی پیلی فراک میں بیوٹی اینڈ دا بیسٹ کی تھیم پر ہوئی اور ماں باپ اور چھوٹے بھائی کے ساتھ ساتھ حورین کے ننھے دوستوں نے بھی کافی مزے کئے۔۔۔

شوبز میں ستاروں سے جڑا ہر لمحہ خوبصورت ہوتا ہے اور فینز چاہتے ہیں کہ وہ ان کی تفصیلات جان کر انہی کا حصہ بن جائے۔۔۔پھر چاہے کوئی انہیں نا بھی بلائے ۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan's much-liked showbiz couple Ayeza Khan and Danish Taimoor celebrated their beloved son Rayan's second birth anniversary on Sunday, showering love and affection to the two-year old boy on his auspicious occasion.