گھر کے اندر آلودگی کی شرح باہر سے کیسے زیادہ؟

جدید گلوبل ماحولیاتی انڈکس کے مطابق بدترین آلودگی والے ممالک میں پاکستان بارہویں نمبر پر ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے شہری اس وقت آلودہ ترین ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں جس کا براہ راست اثر ان کی صحت پر پڑ رہا ہے-

آلودگی کے یہ زہریلے خوردبینی ذرات ہمہ وقت ہمارے اردگرد رہتے ہیں اور ہماری سانسوں کے ذریعے ہمارے اندر جا کر ہمیں فالج ، پھپھڑوں کی بیماریوں اور کینسر تک میں مبتلا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں -

ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے تحقیق کرنے والی ایک امریکی ایجنسی کے مطابق بعض صورتحال میں گھر کے اندر آلودگی باہر کے مقابلے میں دو سے پانچ گنا زیادہ ہوتی ہے-
 

image


ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے گھر کی فضا کو بہتر اور صحت مند بنانے کے لیے کچھ ایسے نسخے آج ہم کو بتائيں گئے جن کے ذریعے گھر کی فضا کو صحت مند بنایا جا سکتا ہے-

1: ہوا کی نکاسی کے راستوں کا خیال رکھیں
گھر کے اندر تازہ ہوا کے داخلے اور اس کی آمدورفت کا بندوبست کرنا بہت ضروری ہے اس لیے اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ دن میں دو سے تین دفعہ ہوا کی ان گزرگاہوں کو کھولا جائے تاکہ تازہ ہوا داخل ہو سکے-

2:گھر کے اندر پودے رکھیں
بہت سارے پودے ایسے موجود ہیں جو گھر کے اندر ہی نمو پا سکتے ہیں جن میں منی پلانٹ اور دیگر پودے شامل ہیں ان پودوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کے نتیجے میں یہ فائدہ حاصل ہو سکتا ہے کہ اس سے قدرتی طور ہوا کے صاف ہونے میں مدد مل سکتی ہے-
 

image


3:گھر کی بو کو مصنوعی خوشبوؤں سے ختم نہ کریں
عام طور پر گھر میں موجود نمی اور بو کے خاتمے کے لیے مختلف قسم کی خوشبویات کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ بو کا تو خاتمہ کر دیتے ہیں مگر اس سے ہوا میں کیمیکل کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے جو کہ آلودگی کا سبب بنتا ہے -

4: گھر کے اندر سگریٹ نوشی سے اجتناب کریں
گھر کے اندر سگریٹ نوشی کے سبب دھواں پھیلتا ہے جو کہ گھر کی فضا کو مزید آلودہ بنا دیتا ہے اس لیے اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ گھر کے اندر سگریٹ نوشی نہ کریں-
 

image


5: گھر کے داخلی دروازے پر پائیدان ڈالیں
گھر کے داخلی دروازے پر پائيدان ڈالنے کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اس سے باہر کی دھول مٹی گھر کے اندر داخل نہیں ہو سکتی ہے اور گھر کے اندر موجود آلودگی کا خاتمہ ہوتا ہے -

YOU MAY ALSO LIKE:

Lahore's air quality remained 'hazardous' with an air quality ranking of 447, according to Air Visual's Air Quality Index (AQI) list on Wednesday. The Punjab capital is ranked the second most polluted city in the world, according to Air Visual, which records air pollution levels across the globe in real time. Delhi holds the top spot, with an AQI of 556 recorded on Wednesday.