اقراء عزیز کیسے بنیں ہر دلعزیز۔۔۔جانئے ان کی اصلی زندگی کی کہانی

صرف اکیس سال کی عمر میں اقراء عزیز آج شوبز انڈسٹری کی ان نامور اداکاراؤں میں شامل ہیں جن کی کامیابی نے بہت تیزی سے اپنی منزلیں طے کیں۔۔۔لیکن کیا یہ سفر اتنا آسان تھا؟۔۔۔کم عمری میں ہی والد کا زندگی سے چلے جانا اور تنہا ان کی والدہ کا بچوں کی پرورش کرنا۔۔۔یہ سفر بہت کڑا تھا۔۔۔اقراء عزیز کی والدہ آسیہ عزیز پاکستان میں موجود پک اینڈ ڈراپ کی سروس دینے والی کمپنی کریم کی سب سے پہلی خاتون ڈرائیور تھیں۔۔۔اور انہوں نے اپنی بیٹیوں کو ہر طرح کی آسائش دینے کی کوشش کی۔۔۔
 

image


اقراء ایک سندھی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے بیچلرز آف کامرس کی ڈگری حاصل کرنے کا سفر راستے میں ہی چھوڑ دیا تھا۔۔۔

صرف چودہ سال کی تھیں جب ٹی وی کمرشل سے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر ایک ٹیلنٹ ایجنسی نے انہیں اپنے ساتھ ملا لیا۔۔۔ہم ٹی وی کی پروڈیوسر مومنہ درید نے جب اس معصوم چہرے کو دیکھا تو اسے اپنے ڈرامہ ’’کسے اپنا کہوں ‘‘ میں کاسٹ کیا۔۔۔اور یوں اقراء نے کامیابی کی پہلی سیڑھی پر قدم رکھ دیا۔۔۔اس کے بعد ’’مقدس‘‘ میں نور حسن کے ساتھ کام کیا اور ہم ایوارڈز میں نئے آنے والوں کی فہرست میں ایوارڈ جیت لیا۔۔۔اس کے بعد ’’مول‘‘، ’’سوچا نا تھا ‘‘، ’’دیوانہ‘‘ اور کئی ڈراموں میں مختلف کرداروں کے ذریعے خود کو منوایا ۔۔۔لیکن ان کے ڈرامہ ’’خاموشی‘‘ میں وہ نعیمہ بنیں ۔۔۔ایک انتہائی بد تمیز، لالچی اور اپنی منزل کے لئے کچھ بھی کر گزر جانے والی لڑکی۔۔۔اس کردار کے لئے انہیں یہ تک سننے کو ملا کہ انہوں نے خود سے نفرت کروا دی۔۔۔اور شاید یہی ایک آرٹسٹ کی جیت ہوتی ہے۔۔۔

اقراء عزیز نے حال ہی میں اپنے دو کرداروں سے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔۔۔جن میں سے ایک ڈرامہ ’’ سنو چندا ‘‘ کی جیا اور ایک ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘ کی نور بانو۔۔۔
 

image


۲۰۱۸ میں ان کے اور آفان وحید کے حوالے سے کافی افواہیں گردش میں آئیں کیونکہ وہ ڈرامہ خاموشی میں ساتھ تھے۔۔۔لیکن ان افواہوں نے خاموشی اختیار کر لی۔۔۔اور اس کے بعد ننھی سی اقراء عزیز کو تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے اداکار یاسر حسین کے ساتھ دیکھا جانے لگا۔۔لیکن جب بھی ان سے اس حوالے سے بات کی گئی تو دوستی کہہ کر صفحہ پلٹ دیا جاتا۔۔۔

اس خبر کی تصدیق ہوئی لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران جب یاسر نے پوری انڈسٹری اور دنیا کے سامنے اقراء کو نا صرف پرپوز کیا بلکہ گلے بھی لگایا۔۔۔اس خبر نے جہاں لوگوں کو خوش ہونے کا موقع دیا وہیں تنقید کی ایک لمبی ٹرین بھی چل نکلی۔۔۔جن میں سر فہرست یاسر حسین کا مغربی انداز میں پرپوز کرنا اور پھر سب کے سامنے گلے لگانا تھا۔۔۔لوگوں کا اور انڈسٹری کا ماننا ہے کہ یہ پہلے سے پلانٹڈ تھا اور ایوارڈز کے دوران یہ محض دکھاوا کیا گیا۔۔۔ورنہ بات چیت تو پہلے سے طے ہوچکی تھی۔۔اور سچ بھی یہی نکلا۔۔۔کچھ دن بعد ہی ان کے گھر میں ہونے والی رسم کی تصاویر منظر عام پر آگئیں جن میں عاصم اظہر اور ہانیہ بھی نمایاں نظر آئے۔
 

image


آج کل یہ یاسر حسین کے ساتھ ڈزنی لینڈ میں چھٹیاں منا رہی ہیں اور لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کی شادی بھی ہو چکی ہے۔۔۔سچ کیا ہے جلد سامنے آجائے گا۔۔۔لیکن اس باصلاحیت اداکارہ نے کچھ ہی عرصہ میں دکھا دیئے ہیں اپنے ٹیلنٹ کے رنگ۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Iqra Aziz (born 24 November 1997) is a Pakistani television actress. She has played a role of Jiya in Momina Duraid's Suno Chanda (2018) for which she received critical acclaim and Lux Style Awards for Best Television Awards. She has received two Hum Awards for her work in Urdu television.