عمران اشرف جنہیں 'اداکاروں کا اداکار' بھی کہا جاتا ہے
کا شمار اس وقت پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے سب سے مقبول ترین نوجوان
فنکاروں میں کیا جاتا ہے- پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں پیدا
ہونے والے عمران اشرف نے یہ مقام کئی سال کی محنت کے بعد حاصل کیا ہے-
|
|
عمران اشرف پہلی بار سال 2011 میں ہم ٹی وی کے ڈرامہ “ وفا کیسی کہاں کا
عشق “ میں جلوہ افروز ہوئے اور اپنی جاندار اداکاری کے بدولت بہت کم وقت
شہرت کی بلندیوں پر جاپہنچے-
ڈرامہ سیریل “ رانجھا رانجھا کردی “ میں عمران اشرف نے اپنی خوبصورت اور
منفرد اداکاری سے ہر کسی کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا- اس ڈرامہ میں ان کا
کردار گزشتہ تمام کرداروں کے مقابلے میں یکسر مختلف تھا-
عمران اشرف نے “ رانجھا رانجھا کردی “ میں بھولا کا کردار ادا کیا اور اس
کردار کو عوام میں بےپنا مقبولیت حاصل ہوئی- عمران اشرف نے اپنی عمدہ
اداکاری سے بھولا کے کردار میں ایسی جان ڈالی کہ ہر کسی نے اسے پسند کیا-
|
|
عمران اشرف کی اگر نجی زندگی کی بات کی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ عمران اشرف
11 ستمبر 1989 کو چکوال میں پیدا ہوئے- انہوں نے ایبٹ آباد کے Modernage
Education Institute سے تعلیم حاصل کی-
عمران اشرف سال 2018 میں کرن اشفاق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے- کرن
اشفاق جو کہ اب کرن عمران ہیں خود بھی ایک باصلاحیت فنکارہ کے طور پر جانی
جاتی ہیں- اس شادی میں خاندان کے افراد کے علاوہ صرف چند قریبی دوستوں نے
ہی شرکت کی-
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ عمران اشرف ہی نے ڈرامہ سیریل تعبیر کا
اسکرپٹ لکھا تھا جو بہت مقبول ہوا-
|
|
عمران اشرف متعدد ڈراموں میں اپنے فنکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور ان
ڈراموں کی ایک لمبی فہرست ہے جس میں وفا کیسی کہاں کا عشق٬ باندی٬ میرے
مہرباں٬ شہرِ اجنبی٬ محبت آگ سی٬ گلِ رعنا٬ آبرو٬ دولہا مل گیا٬ عشق نچایا٬
فالتو لڑکی٬ جھوٹ٬ دل لگی٬ بدگمان٬ شہرناز٬ خدا میرا بھی ہے٬ دلِ جانم٬ الف
ﷲ اور انسان٬ تو دل کا کیا ہوا٬ میں ماں نہیں بننا چاہتی٬ تعبیر٬ لشکارا٬
دل موم کا دیا٬ رانجھا رانجھا کردی٬ انکار٬ جال اور سسکیاں شامل ہیں-
ہر ڈرامہ میں عمران نے ایک منفرد کردار ادا کیا اور ان کا کیریئر بھی مختلف
اور ہٹ کر کردار ادا کرنے سے ہی بنا- چاہے وہ ’الف، اللہ اور انسان‘ میں
ایک خواجہ سرا کا رول ہو یا اب ’رانجھا رانجھا کر دی‘ میں بھولے کا انوکھا
کردار جس نے ناظرین کا دل جیت لیا ہے۔
|