پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں کے گھر آتی ہے جب بھی
کوئی خوشی تو اس کو مناتے ہیں ان کے ساتھ ان کے فینز بھی۔۔۔جب ایمن اور
منیب بٹ کے گھر ان کی بیٹی کی آمد ہوئی تو اسے منایا پورے پاکستان
نے۔۔۔سوشل میڈیا پر مبارک باد کی بھرمار سے پتہ چل گیا تھا کہ ایمن اور
منیب کے چاہنے والوں کی تعداد کتنی زیادہ ہے۔۔۔
|
|
پچھلے دنوں اداکار فیصل قریشی کی اپنی بیگم ثنا فیصل کے ساتھ کچھ تقاریب
میں آمد کے ساتھ ہی اندازہ ہوگیا کہ خوشیاں ایک بار پھر ان کے گھر آنے کے
لئے تیار کھڑی ہیں۔۔۔ویسے تو فیصل قریشی کے گھر یہ چوتھے بچے کی پیدائش
ہوگی لیکن انہوں نے ہر انٹرویو میں اپنی بیٹی آیت کیساتھ ایک علیحدہ پیار
اور بونڈنگ کا کھل کر اظہار کیا۔۔۔
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی بار بچہ پالا ہی آیت کی صورت میں ہے ۔۔۔یعنی
پالنے کے اعتبار سے آیت قریشی ان کی پہلی بیٹی ہیں اور اب ان کے گھر دوسرے
بچے کی آمد متوقع ہے۔۔۔
|
|
ثنا فیصل کے چہرے کی خوشی صاف بتا رہی تھی کہ وہ اس دن کا بے تابی سے
انتظار کر ہی ہیں۔۔۔اور یوں بھی انہیں پہلے ہی لگتا تھا کہ آیت کو اکیلے پن
کا احساس ہمیشہ رہتا ہے۔۔۔حال ہی میں اداکار فیصل قریشی کی سالگرہ میں آنے
والی تصاویر میں بھی ثنا فیصل آنے والی خبر کو چھپانے کی کوشش کرتی نظر
آئیں۔۔۔اس جوڑی نے ابھی تک اس خبر کو کہیں بھی کھل کر نہیں بتایا۔۔۔
پچھلے دنوں اے آر وائی کے سی ای او جرجیس سیجا کے بھائی عبد اﷲ سیجا کی
سالگرہ میں بھی ثنا فیصل کی تصاویر نے سب کو صاف بتا دیا کہ اب وہ آنے والی
خوشیوں کے خاصے قریب ہیں۔۔۔
|
|
اب دیکھنا یہ ہے کہ کب بے بی شاور اور بے بی شاپنگ کی تصاویر آنا شروع ہوں
گی اور کب سوشل میڈیا پر ننھے ستارے کی تصاویر کی بھرمار ہوگی۔۔۔دعا ہے کہ
اس جوڑی کو یہ خوشیاں دیکھنا نصیب ہوں اور فیصل قریشی کو اسی طرح کامیابیاں
ملتی رہیں انڈسٹری میں بھی اور گھریلو زندگی میں بھی۔
|