عہد وفا کی دعا نے زندگی کا ساتھی چن لیا۔۔۔علیزے شاہ کی زندگی میں کون آگیا ہے؟

عہد وفا میں احد رضا میر کی زندگی کا کرش آج کل کسی اور کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔۔۔علیزے شاہ جو ڈرامہ عہد وفا میں دعا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔۔۔ان کی زندگی سے جڑی ہر خبر کو آج کل سوشل میڈیا کی سرخیوں میں شامل کیا جاتا ہے۔۔۔اسکرین کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ان کا شمار بھی کیا جا رہا ہے اور یہ کچھ غلط بھی نہیں۔۔۔اٹھارہ سال کی یہ کم عمر لڑکی ابھی ایک سال پہلے ہی تو میڈیا میں آئی لیکن اس وقت اپنی مقبولیت کے گراف میں سب سے اوپر جا رہی ہے۔۔۔
 

image


پچھلے دنوں انکے انسٹا کے کئی پوسٹس نے عوام کی توجہ اپنی جانب کرلی۔۔ویسے تو علیزے ابھی زندگی کے بڑے فیصلوں سے کافی کم عمر ہیں لیکن لگتا ہے کہ انہوں نے اپنی آنے والی زندگی کی کچھ منزلوں کا تعین کرلیا ہے۔۔۔علیزے کی انسٹا پر فولورز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور اب وہ 1.4 ملین پر پہنچ چکے ہیں۔۔علیزے نے کچھ دن پہلے اپنی ایک تصویر لگائی آئینے کے سامنے کچھ سوچتے ہوئے جس میں تصویر کھینچنے والے کا نام نعمان سمیع تھا۔۔۔اور ساتھ ہی یہ لکھا کہ ’’کبھی کبھار یہ صرف چاند نہیں ہوتا بلکہ وہ شخص بھی ہوتا ہے جو کسی روشنی سے کم نہیں ‘‘-

پھر ایک پوسٹ پر لکھا اپنی تصویر کے ساتھ ’ جو کبھی نا کیا تھا، جو کبھی نا ہوا ہے۔۔۔وہ سبھی ہو رہا ہے ان دنوں۔۔۔‘‘ ۔۔۔مزے کی بات یہ ہے کہ ان کی زیادہ تر تصاویر کو کھینچنے کا سہرا نعمان سمیع کے سر ہی جاتا ہے۔۔۔
 

image


حال ہی میں جب انہیں ساتویں ہم ایوارڈ سے نوازا گیا تو انہوں نے ایوارڈ کی ایک تصویر کے ساتھ مومنہ درید اور دیگر کا شکریہ کرتے ہوئے نعمان سمیع کا نام بھی لیا اور کہا کہ میرے ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے کا شکریہ۔۔۔

یہ قصہ دوستی کی حد تک ہی رک جاتا لیکن تازہ ترین تصویر نے سب کے شک کو یقین میں بدل دیا جب علیزے نے نعمان سمیع کے ساتھ ایک تصویر لگائی اور لکھا کہ ’’ کیا تم چاند کی چاندنی تلے میرے ساتھ رہو گے؟ ‘‘ اور اس کے جواب میں نعمان سمیع نے لکھا کہ ’’ہاں تمام قسم کی روشنیوں اور اندھیروں میں انشاء اﷲ ۔۔۔اور تم کیسے ہمیشہ اتنی بہترین لگتی ہو ماشاء اﷲ۔۔۔
 


نعمان سمیع ہر موقع پر علیزے شاہ کے ساتھ ہی نظر آتے ہیں پھر چاہے وہ کوئی شوٹنگ ہو یا ان کی فلم کا پریمیئر۔۔۔لیکن ابھی تک اس جوڑی نے صرف اشاروں میں ہی اپنی دوستی بھرے اس رشتے کو دنیا کے سامنے ظاہر کیا ہے۔۔۔دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ دونوں عہد وفا نبھا پاتے ہیں ؟

YOU MAY ALSO LIKE: