اور کہو کہ میں ایمان لایا اس پر جو کوئی کتاب الله نے اتاری

سورہ الشوری - ٤٢ - ------------------------ آیت # ١٣ تا ١٦
تمھارے لیے دین کی وہ راہ ڈالی جس کا حکم اس نے نوح کو دیا اور جو ہم نے تمہاری طرف وحی کی اور جس کا حکم ہم نے ابراھیم اور موسیٰ اور عیسیٰ کو دیا کہ دین ٹھیک رکھو اور اس میں پھوٹ نہ ڈالو مشرکوں پر بہت ہی گراں ہے وہ جس کی طرف تم انھیں بلاتے ہو اور الله اپنے قریب کے لیے چن لیتا ہے جسے چاہے اور اپنی طرف راہ دیتا ہے اسے جو رجوع لائے - اور انہوں نے پھوٹ نہ ڈالی مگر بعد اسکے کہ انھیں علم آ چکا تھا آپس کے حسد سے اور اگر تمھارے رب کی ایک بات گزر نہ چکی ہوتی ایک مقرر میعاد تک تو کب کا ان میں فیصلہ کر دیا ہوتا اور بیشک وہ جو ان کے بعد کتاب کے وارث ہوئے وہ اس سے ایک دھوکہ ڈالنے والے شک میں ہیں - تو اسی لیے بلاؤ اور ثابت قدم رہو جیسا تمہیں حکم ہوا ہے اور انکی خواہشوں پر نہ چلو اور کہو کہ میں ایمان لایا اس پر جو کوئی کتاب الله نے اتاری اور مجھے حکم ہے کہ میں تم میں انصاف کروں الله ہمارا اور تمہارا سب کا رب ہے ہمارے لیے ہمارا عمل اور تمھارے لیے تمہارا کیا کوئی حجت نہیں ہم میں اور تم میں الله ہم سب کو جمع کریگا اور اسی کی طرف پھرنا ہے - اور وہ جو الله کے بارے میں جھگڑتے ہیں بعد اسکے کہ مسلمان اس کی دعوت قبول کر چکے ہیں انکی دلیل محض بے ثبات ہے انکے رب کے پاس اور ان پر غضب ہے اور انکے لیے سخت عذاب ہے -

( مندرجہ بالا آیات مبارکہ میں جن انبیاء اکرام کا ذکر ہے کیا الله تعالیٰ نے ان میں سے کسی کو بھی خانہ کعبہ کے علاوہ کسی اور قبلے کی پیروی کا حکم دیا تھا .. اگر نہیں تو پھر لوگوں نے کس کے کہنے پر اور کس کی پیروی کرتے ہوۓ اس کو قبلہ مان لیا جس کی پیروی کا حکم الله کی طرف سے نہیں ہے ) -
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 124393 views nothing special .. View More