پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کچھ دن پہلے
فیض احمد فیض کے میلے میں شرکت کی اور وہاں بہت کھل کر اپنی زندگی کی ایک
قیمتی سوچ لوگوں سے شیئر کی۔۔۔عوام سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ
میں بہت کوشش کرتی ہوں کہ اپنے بیٹے اذلان کو وقت دوں۔۔۔وہ اس وقت پانچویں
کلاس میں ہے اور اسے میری توجہ کی ضرورت ہے۔۔
|
|
یاد رہے کہ ماہرہ خان تنہا اپنے بیٹے کی پرورش کر رہی ہیں اور وہ بچے اور
بھی زیادہ حساس ہوجاتے ہیں جن کے ماں یا باپ میں سے کوئی ایک بھی ان سے دور
ہو۔۔۔
ماہرہ نے اپنی زندگی کی کتاب سے کچھ صفحے اور بھی پیش کئے جن میں سے ایک ان
کی سادہ زندگی ہے۔۔۔ماہرہ نے بتایا کہ عام زندگی میں وہ بہت ہی کم میک اپ
لگاتی ہیں اور یہی ان کا اسٹائل ہے۔۔
ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ تین سال پہلے انہوں نے اپنی حقیقت کو پہچاننا
شروع کیا کہ میں کون ہوں اور میرے لئے ضروری ہے کہ میں کسی بھی قسم کے
ڈراموں سے دور رہوں۔۔۔میں اپنے غموں کو چھپا کر دنیا کا سامنا کرتی ہوں اور
پسند کرتی ہوں کہ میرے غم مجھ تک ہی رہیں۔۔۔
|
|
ماہرہ خان کو ان کے بین الاقوامی سطح پر پہچان پانے کی وجہ سے حال ہی میں
یونائیٹڈ نیشنز ہیومن رائٹس کمیشن نے اپنا Good Will Ambassador بھی چنا ہے
اور ماہرہ نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ سوچئے اگر آپ کے پاس سے شناخت چلی
جائے، آپ کی پہچان نا ہو، آپ کے پاس کوئی ایسی چھت نا ہو جسے آپ گھر کہہ
سکیں۔۔۔ایک دردبد ر شخص ہوں۔۔۔ایک ریفیوجی کی زندگی ناقابل بیان ہے۔۔۔
پاکستان نے دنیا بھر میں ایک مثال قائم کی ہے اور قریب چار صدیوں سے
مہاجرین کو پناہ دی ہے۔۔۔یہ ایک انسانی مقصد ہے اور ہم سب کو شعور بیدار
کرنے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔۔۔اور دنیا بھر کے مہاجرین کی ذمہ داری
اٹھانی چاہئے۔۔۔
ماہرہ خان وہ واحد اداکارہ ہیں جو کسی بھی قسم کی کونٹروورسی میں اگر آبھی
جائیں تو با آسانی اس سے نکل آتی ہیں اور ان کی عزت و وقار میں کمی نہیں
آتی۔۔۔ان کی پسندیدگی کا یہ عالم ہے کہ اگر کوئی سینئر اداکار ان کی برائی
کر بھی دے تو انڈسٹری میں کئی نام ماہرہ خان کی حمایت میں کھڑے ہوجاتے
ہیں۔۔۔فردوس جمال کے الفاظ کے بعد آنے والا ری ایکشن اس کی ایک سب سے بڑی
مثال ہے۔۔۔
|
|
فیض احمد فیض کے میلے میں انہوں نے کہا کہ ایک ڈائریکٹر ہی ایک اداکار کی
صلاحیتوں میں جان ڈالتا ہے اور اداکار کو تمام قسم کی تکنیکی چیزوں سے
باخبر ہونا چاہئے اداکاری کے حوالے سے۔۔۔
ماہرہ خان اس وقت ٹی وی اور فلمز کی ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا کی بھی ہیں
سپر اسٹار۔۔۔جبھی تو ان کے پرستار۔۔۔کرتے ہیں ان کی ایک ایک بات سننے کا
انتظار
|