کیا واقعی اشنا شاہ برگروں کی میرا بننے کی کوشش کر رہی ہیں؟

آج کل منفی کرداروں سے وجہ شہرت پانے والی اشنا شاہ اصل زندگی میں بھی کافی منفی قسم کے کردار ادا کر رہی ہیں۔۔۔ہر کچھ دن بعد ان سے جڑی کوئی خبر آتی ہے اور اشنا شاہ پھر خبروں کی زد میں آجاتی ہیں۔۔۔حالیہ شہرت کی وجہ ان کا عدنان سمیع خان کو کیا جانے والا تعریفی ٹوئٹ تھا۔۔۔جس میں انہوں نے کچھ اس طرح عدنان سمیع خان کو سراہا ۔۔۔جیسے وہ ڈرامہ بے وفا میں اپنے شوہر علی رحمان خان کو بات بات پر سراہتی ہیں۔۔۔اور اس کی بے وفائی پر خود قربان ہوجانے کو تیار رہتی ہیں۔۔۔
 

image


مزیدار بات یہ ہے کہ ان کی تعریف کا جواب بھی انہیں عدنان سمیع خان نے اسی محبت بھرے انداز میں دے تو دیا لیکن وہ عوام کے لئے سچ مچ بے وفا ڈرامہ کا منفی کردار شیریں بن گئیں۔۔۔

اس سے پہلے بھی کئی بار اشنا شاہ کے حوالے سے کوئی نا کوئی ایسی بات منظر عام پر آتی رہی ہے جو سوشل میڈیا پر اکثر توجہ اور مذاق دونوں کا نشانہ بنی۔۔۔عمومی طور پر بھی یہ اداکارہ غصے کی کافی تیز ہیں اور انہیں کبھی بھی کسی بھی معمولی سی بات پر غصہ آسکتا ہے۔۔۔خاص طور پر جب انہیں بھوک لگی ہو اور کوئی انہیں پیار سے بھی بلائے تو یہ اس پر شدید رد عمل کا اظہار کر سکتی ہیں۔۔۔

یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ 29 مئی کو قریب ڈیڑھ سال پہلے انہوں نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں خواتین کو وارننگ دی تھی جو اشنا شاہ کو پیار کے ناموں سے پکارتی ہیں۔۔۔جیسے یار، ڈیئر، babes ، جان۔۔۔اور آپ نے کہا تھا کہ اس وقت تو بالکل مت بولنا جب مجھے بھوک لگی ہو۔۔۔اس قسم کے ٹوئٹ سے میرا کے کسی ٹوئٹ کا گمان ہوا۔۔۔
 

image


کچھ اسی قسم کی لڑائی ان کی سوشل میڈیا پر میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار سے بھی ہوئی تھی۔۔۔میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار پر سڑک پر پھرنے والے کتوں نے حملہ کیا اور وہ ہسپتال پہنچ گئے۔۔۔اس پر عمیر نے ایک ٹوئٹ کیا کہ ایسے کتوں کو کراچی سے ختم کردینا چاہئے۔۔۔سچ پوچھیں تو جس کو تکلیف پہنچتی ہے وہ یہ بول سکتا ہے لیکن اشنا نے اس بات کے بہت سخت جوابات دیئے اور پھر یہ تکرار کافی لمبی چلی۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ اشنا کو جانوروں سے محبت ہے اور خاص طور پر کتوں سے۔۔۔لیکن دوسروں کا اس رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔۔۔

2017 کے رمضان میں بھی اشنا شاہ نے کافی لمبا پوسٹ کیا جس میں انہوں نے شدید تنقیدی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے انڈسٹری کے کافی لوگوں کو hypocrite تک کا ٹائٹل دے دیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ رمضان میں نقاب پہن کر اچھا اچھا بننے والے لوگ بعد میں کس قدر دوغلے ہوتے ہیں۔۔۔اس طرح کے پوسٹ کے نیچے جہاں عثمان خالد بٹ اور عثمان پیرزادہ جیسے لوگوں نے انہیں سراہا وہیں اس کے بعد حمزہ علی عباسی نے انہیں کرارا جواب بھی دیا ۔۔۔لیکن ان سے بھی زیادہ حیرت انگیز اور کرارا جواب میرا جی نے دیا۔۔۔انہوں نے لکھا کہ جو ہاتھ آپ کو کھلا رہا ہو اسے کاٹو مت۔۔۔اچھا یا برا جیسا بھی ہے ، ہمارا گھر ہے ۔۔۔اسے ہم خود صاف کریں گے۔۔۔
 

image


میرا جی کے اس سمجھداری بھرے جواب کے بعد یہ یقین ہوگیا کہ اشنا شاہ کو بہت سنبھل کر پوسٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: