اداکارہ اور مارننگ شو کی کامیاب ہوسٹ صنم جنگ
کو ان کی شخصیت کی وجہ سے لوگوں میں کافی پسندیدگی حاصل ہے۔۔۔۔مارننگ شو کی
وجہ سے صنم اپنی عوام سے روزانہ ہی گھر کی یا اپنی کوئی نا کوئی بات اکثر
شئیر کرتی تھیں۔۔۔اسی لئے عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرنا اپنا حق سمجھ
لیا ہے۔۔۔پچھلے دنوں انہوں نے اپنی پیاری سی بیٹی الایا کے ساتھ ایک ویڈیو
ڈالی جس میں ان کی بیٹی معصوم انداز میں انہیں بتارہی ہے کہ وہ ساحل سمندر
پر کھیلنے جا رہی ہے ۔۔۔اس ویڈیو کے نیچے ایک کمنٹ میں کسی نے لکھا کہ پہلے
تو آپ اتنا چھپاتی تھیں اپنی بیٹی کو اب اتنی ویڈیوز۔۔۔
|
|
اس بات پر صنم جنگ کے معصوم سے جواب نے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر
دیں۔۔۔انہوں نے لکھا ’’میری مرضی اور مرضی پر پر اتنا زور دیا جیسے اب
انہیں کسی بات کی پرواہ نہیں اور وہ اس معاملے میں کسی کی بھی کوئی بات
سننا ہی نہیں چاہتیں۔۔۔
دوران مارننگ شو صنم جنگ نے بارہا اپنی بیٹی الایا کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ
بات کی کہ مجھے نہیں پسند کہ کوئی بھی آکر بغیر پوچھے میری بیٹی کو ہاتھ
لگائے یا پیار کرے۔۔۔آپ کم سے کم ماں یا باپ سے اجازت لیں اور ان کی اس بات
سے کافی خواتین کو اعتراض بھی ہوا کہ آخر یہ کونسا نرالا بچہ آگیا ہے دنیا
میں جس کے لئے اتنی احتیاط ہو۔۔۔
|
|
کچھ دن قبل ان کی ننھی پری ہوئیں تین سال کی اور اس وقت بھی انہوں نے اپنی
بیٹی کے ساتھ ایک تصویر عوام کے ساتھ شیئر کی اور سب کے بچوں کی حفاظت کی
دعا بھی مانگی۔۔۔اس تصویر میں ان کی آنکھوں میں اپنی ننھی الایا کے لئے
محبت سے سرشار چمک واضع ہے۔۔۔
صنم جنگ انڈسٹری کے ان چند خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جن کے ساتھ ہمیشہ عزت
اور محبت جڑی ہے اور کسی بھی قسم کی منفی سوچ اور حوالہ نہیں جڑا۔۔۔جہاں وہ
ایک بہت ہی محبت کرنے والی ماں ہیں، وہیں ایک انتہائی پیار کرنے والی بیٹی
بھی۔۔۔ایک یوٹیوب کے شو میں انہوں نے اپنے والد اور شوہر میں سے کسی ایک کو
محبت کے ترازو میں رکھنے پر فوری جواب دیا تھا کہ میں ان دونوں میں سب سے
زیادہ پیار ابو کو کرتی ہوں۔۔۔
|
|
وہ ایک انتہائی صاف گو اور سچی انسان ہیں۔۔۔انہیں اگر کوئی بات بری لگتی ہے
تب بھی وہ بتاتی ہیں اور اگر کوئی بات اچھی لگے تو بھی اس کا کھل کر اظہار
کرتی ہیں۔۔۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کس طرح بیٹی کی
پیدائش کے بعد آنے والے موٹاپے پر لوگوں کی تنقید برداشت کی اور وہ اکثر
ڈپریشن میں چلی جاتی تھیں۔۔۔لیکن ان کے شوہر نے انہیں بہت زیادہ سپورٹ کیا
اور کبھی بھی ان کو نیچا نہیں ہونے دیا۔۔۔
صنم جنگ کا اپنے فینز کو دیا جانے والا جواب’’ میری مرضی ‘‘ ان کی سادگی کا
ثبوت ہے۔۔۔ان کے جواب میں کسی بھی قسم کی بناوٹ کا شائبہ تک نہیں۔۔۔
|