شوبز کی دنیا میں شناخت بنانے کا عمل ایک دشوار ترین عمل
ہوتا ہے اور شہرت کا نشہ دنیا کے ہر نشے سے بڑا ہوتا ہے اس کے حصول کے لیے
شب و روز کی طویل محنت شامل ہوتی ہے مگر ہماری اس انڈسٹری میں بہت سارے
ایسے اداکار موجود ہیں جنہوں نے اس صنعت کو اپنے عروج میں کسی نہ کسی وجہ
کے سبب خیر آباد کہہ کر اپنے چاہنے والوں کو حیران کر دیا ان میں سے کچھ کے
بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
1: حمزہ علی عباسی
حمزہ علی عباسی کا شمار پاکستان کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے
اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی منفرد سوچ کے سبب بہت شہرت پائی معاملہ سیاسی
میدان میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ دینے کا ہو یا ریحام خان کی کتاب کے
مندرجات پر جنگ کا ، سادگی سے شادی کرنے کا ہو یا آئٹم سانگز کی مخالفت کا
ہر جگہ حمزہ علی عباسی کی بات کو ان کے نقطہ نظر کو ان کے چاہنے والوں نے
بہت قدر اور قحبت کی نگاہ سے دیکھا- چند ماہ قبل شوبز سے جڑی اداکارہ نیمل
خاور کے ساتھ سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد حمزہ علی عباسی نے
ایک ویڈيو پیغام کے ذریعے اداکاری کے میدان کو نہ صرف چھوڑنے کا اعلان کر
کے اپنے چاہنے والوں کو حیران کر دیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی اعلان کر
دیا کہ اگر اب وہ میڈيا انڈسٹری میں اگر کچھ کریں گے تو اس کا تعلق صرف اور
صرف اللہ کی ذات سے ہو گا اللہ ان کو ان کے ارادوں میں ماضی کی طرح کامیاب
کریں آمین- |
|
2: نیمل خاور
نیمل خاور جو حمزہ علی عباسی سے شادی کے بندھن میں جس وقت بندھیں اس وقت ان
کی ڈرامہ سیریل انا آن ائير تھی اور اس میں ان کی اداکاری کو بہت پسند بھی
کیا جا رہا تھا اور ان کی صلاحیتوں کو دیکھ کر یہ امید کی جا رہی تھی کہ
آنے والے وقت میں وہ پاکستان کی صف اول کی اداکاروں میں شامل ہو جائیں گی
مگر اس وقت میں انہوں نے اپنی شادی کی خبر کے ساتھ یہ خبر بھی سنا کر حیران
کر دیا کہ شادی کے بعد وہ اداکاری جاری نہیں رکھ سکیں گی-
|
|
3: رابی پیرزادہ
رابی پیر زادہ کا شمار پاکستان کی پاپ گلوکاراؤں میں اپنے منفرد اور بولڈ
اسلوب کے سبب ٹاپ میں ہوتا ہے مگر اپنی متنازعہ ویڈيو کے وائرل ہونے کے بعد
اتنی دلبرداشتہ ہوئيں کہ انہوں نے شوبز اور گلوکاری کو چھوڑنے کا اعلان کر
دیا-
|
|
4: عائشہ خان
عائشہ خان بہت ساری ہٹ سیریل میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں اور من مائل
کی جینا کے کردار کے بعد جب کہ لوگ انہیں مزید ایسے بہت سارے کرداروں میں
دیکھنے کے خواہشمند تھے انہوں نے کرنل عقبہ حدید ملک سے شادی کر کے شوبز کو
خیر آباد کہہ دیا اور اب تو وہ ایک بچی کی ماں بھی بن گئی ہیں-
|
|
5: جنید جمشید
عروج پر شوبز چھوڑنے کا ذکر ہو اور ان میں جنید جمشید کا ذکر نہ ہو یہ ممکن
نہیں ہے وائٹل سائن کے لیڈ سنگر کی حیثیت سے دل دل پاکستان گا کر انہوں نے
پوری دنیا کے پاکستانیوں کے دل میں اپنی جگہ بنا لی تھی اس کے بعد ان کی
خوبصورت پرسنیلٹی اور انداز نے انہیں لاکھوں دلوں کی دھڑکن بنا ڈالا تھا
مگر اس کے بعد مذہب کے ساتھ جڑنے کے بعد انہوں نے گانا چھوڑ کر کچھ عرصے تک
شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی اس کے بعد انہوں نے اپنی خوبصورت آواز میں
نعتیں پڑھنی شروع کر دیں اور میزبان کی حیثیت سے ایک بار پھر شوبز سے جڑے
مگر ان کے چاہنے والوں نے یہاں بھی ان کی محبت میں کوئی کمی نہ کی مگر
بدقسمتی سے ہوائی جہاز کے ایک حادثے نے انہیں ان کے چاہنے والوں سے جدا کر
دیا-
|
|
6: شہناز شیخ
نوے کی دہائی کے مشہور ترین ڈرامے تنہائياں کی ہیروئين شہناز شیخ نے اس
ڈرامے کے بعد ملنے والی تمام آفرز کو ٹھکراتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھ
جانے کو زيادہ بہتر سمجھا اور اپنے چاہنے والوں کے دل میں ایک حسین یاد کی
طرح ہمیشہ کے لیے قید ہو گئيں-
|
|
7: نور بخاری
فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی نور بخاری نے پاکستان فلم انڈسٹری میں
عروج کا وقت دیکھا تھا مگر اس عروج کے بعد جب کہ ان کی ہم عصر بہت سی
اداکارائيں اسی صنعت میں کام کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہیں انہوں نے نہ صرف
شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا بلکہ مذہب کی جانب رجحان کے سبب باقاعدہ پردے
کا اہتمام کرنا بھی شروع کر دیا ہے- |
|
8: سارہ چوہدری
گیارہ سال تک شوبز سے منسلک رہنے کے بعد اور بہت ساری ڈرامہ سیریل میں
اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد جب وہ شناخت کے مرحلے پر پہنچیں تو انہوں نے
اپنے چاہنے والوں کو اس اعلان کے ساتھ حیران کر ڈالا کہ انہوں نے شوبز کو
اللہ تعالیٰ کے لیے چھوڑ دیا ہے-
|
|
09:علی افضل
خوبصورت اور اسمارٹ علی افضل کا شمار پاکستان شوبز کی ان ہستیوں میں ہوتا
ہے جنہوں نے شہرت کے حصول کے لیے بہت پاپڑ بیلے مگر جب یہ شہرت ان کے گھر
کی باندی ہوئی تو انہوں نے چہرے پر سنت نبوی سجا کر اس شعبے کو چھوڑنے کا
اعلان کر کے باقی زندگی اللہ کی راہ میں وقف کرنے کا اعلان کر دیا -
|
|