پاکستانی شوبز انڈسٹری کے 6 ستارے جنہوں نے بالی ووڈ کی آفرز کو ٹھکرایا

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں آج بھی ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے اپنے نام اور اپنی پہچان کو ہمیشہ سر بلند رکھا۔۔۔یہ مانا کہ بالی ووڈ نا صرف اچھے پیسے دیتا ہے بلکہ شہرت کی چاندنی بھی دیتا ہے۔۔۔لیکن پاک بھارت تعلقات کی وجہ سے کہیں نا کہیں ایک دڑاڑ ہمیشہ رہتی ہے درمیان۔۔۔جب بھی کوئی مسئلہ آتا ہے درپیش تو سب سے پہلے بھارت پاکستانی سلیبریٹیز کو کہتا ہے الوداع۔۔۔لیکن کچھ ایسے ستارے ہیں جو خود ہی ان آفرز کو ٹھکرا دیتے ہیں۔۔۔

شان شاہد
پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام شان شاہد ۔۔۔جنہوں نے اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔۔۔انہیں بالی ووڈ سے بارہا کام کرنے کی آفرز ہوئیں۔۔۔انہی میں ایک کردار تھا بھارتی اداکار عامر خان کی فلم گجنی کے ولن کا۔۔۔لیکن شان شاہد نے انہیں کردیا کرارا انکار۔۔۔اور یہی نہیں شان وہ اداکار ہیں جو بغیر کسی جھجھک کے پاکستان کے ہر اس اداکار کے خلاف بولتے ہیں جس نے اپنی اینٹرٹینمینٹ انڈسٹری کو چھوڑ کر وہاں کام کیا۔۔۔اس بات پر ان کے اور جاوید شیخ کے درمیان تلخیاں بھی پیدا ہوئیں لیکن وہ وقت کے ساتھ ختم بھی ہوگئیں۔۔۔

image


صنم جنگ
پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کوئین صنم جنگ کو ان کے ڈرامے دل مضطر ، محبت صبح کا ستارا اور الوداع میں کامیاب اداکاری کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری سے آفرز ہوئیں۔۔۔لیکن جب انہوں نے کہا کہ وہ کوئی بولڈ سین نہیں کریں گی تو یہ بھی کہا گیا کہ ہم اسے چیٹ کرکے دکھا دیں گے۔۔۔صنم جنگ نے اس بات کے جواب میں کہا کہ چاہے وہ چیٹ کرکے دکھایا جائے لیکن وہ بولڈ سین میرے نام کے ساتھ جڑے گا اور یہی لگے گا کہ میں نے یہ کیا ہے۔۔۔انہوں نے بالی وڈ کی چمک دمک کو لات مار کر اپنی انڈسٹری کو ہی اپنایا۔۔۔

image


حمزہ علی عباسی
حمزہ علی عباسی ان چند اداکاروں میں سے ہیں جو کسی بھی قسم کے خوف کا شکار نہیں ۔۔۔وہ جب بھی بات کرتے ہیں ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں اور وہ ان لوگوں میں سے ہیں جو بالی ووڈ میں کام کرنا سراسر ناپسند کرتے ہیں۔۔۔حمزہ کو پیارے افضل کے بعد اکشے کمار کی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے اس کردار کی سخت مخالفت کی کیونکہ اس میں ان کے ملک کے خلاف الفاظ تھے۔۔بعد ازاں وہ کردار میکال ذوالفقار نے بالی ووڈ میں ڈیبیو دیتے ہوئے کیا۔۔۔

image


فیصل قریشی
پاکستان کے مایہ ناز اداکاروں میں سر فہرست فیصل قریشی جنہوں نے ایک عرصے مارننگ شوز کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیئے۔۔۔بہت سختی سے بالی ووڈ کی آفرز کو ٹھکرا دیا کرتے تھے۔۔۔انہوں نے مارننگ شو میں بھی اپنے پاکستانی گانوں کو پروموٹ کیا اور ان آرٹسٹس کو بھی اشاروں میں سمجھایا جو بھارت میں کام کرتے تھے کہ وہ اپنے ملک کو دیں وہ ٹیلنٹ ، جو دشمن ملک کی سرحدوں پر بکھیر رہے ہیں۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ اگر پاکستانی آرٹسٹس کو وہ شہرت ملے یا وہ کام ملے جو وہاں لیڈ اسٹٓرز کو ملتا ہے تو چلو پھر بھی بات ہے۔۔۔لیکن بھارتی میڈیا پاکستانی اداکاروں کو بلاتا بھی ہے اور ان کے کام سے ڈرتا بھی ہے۔۔۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر فواد خان کچھ عرصہ اور وہاں رہتا تو جس طرح انڈیا میں خانز ہٹ ہوئے یہ بھی ان میں سے ایک ہوتے۔۔۔لیکن انڈیا والے ڈر گئے۔۔۔ وہ کسی انڈسٹری کے خلاف نہیں لیکن انہیں لگتا ہے کام وہاں کرو جہاں عزت اور وقار بھی ملے۔۔۔اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ پاکستان کا نام کسی قیمت پر جھکنے نہیں دینا چاہتے۔۔۔

image


فہد مصطفیٰ
فہد مصطفیٰ نے نامعلوم افراد کے بعد بالی وڈ سے آنے والی کئی آفرز کو ٹھکرایا۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ اس سے کہیں زیادہ بہتر ہے اپنے ملک میں رہ کر کام کرنا۔۔۔فہد بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو اپنے ملک میں رہ کر اپنی ہی انڈسٹری کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔۔۔

image


فاطمہ آفندی کنور
فاطمہ آفندی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہت پرانی تو نہیں لیکن انہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔۔۔بچوں کی پیدائش کے بعد خود کو نا صرف اور فٹ کیا بلکہ اپنے کام میں بھی کافی آگے چلی گئیں۔۔۔ان کا پراجیکٹ آیا ’’کاش میں تیری بیٹی نا ہوتی‘‘ اور اس کے بعد جہاں پاکستان میں ان کی واہ واہ ہوئی وہیں بھارتی میڈیا انڈسٹری نے بھی انہیں کال کی۔۔۔فلم ’’سنگھ از کنگ ‘‘ اور فلم ’’نو اینٹری‘‘کے ماسٹر مائنڈ انیس بزمی نے انہیں تعریفی کال کرکے اپنی فلم میں کام کی آفر دی۔۔۔لیکن فاطمہ نے بولڈ سین کرنے اور بولڈ کردار کرنے کی وجہ سے فورا منع کردیا-

image

شہرت کی چکا چوند سے متاثر ہوئے بغیر ان ستاروں نے اپنے ملک میں کام کرنے کو ترجیح دی۔۔۔جو نا صرف مثالی ہے بلکہ قابل تحسین بھی۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: