عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے ہوتے رہیں گے

ہم آئے دن مہنگائی کی خبریں سنتے ہیں، کبھی پیٹرول، کبھی بجلی تو کبھی گیس کے مہنگے ہونے کی خبریں ہماری سماعتوں سے ٹکراتی ہیں!

پیپلز پارٹی کی حکومت میں مشرف حکومت سے کہیں زیادہ مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ اسی مہنگائی کی زد میں آکر کئی لوگوں نے خودکشی کرلی، ظاہر ہے جب ایک باپ اپنے بچوں کے منہ میں نوالہ نہ ڈال سکے تو وہ اپنے ساتھ ساتھ ان کو بھی موت کے منہ میں اتار دیتا ہے۔

ہم دیکھتے ہیں کہ گزشتہ 4 ماہ میں مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا ہے، وہ طبقہ جو انتہائی غریب ہے اس کے لئے اس مہنگائی کے ماحول میں دو پل زندہ رہنا بھی انتہائی مشکل ہے۔

آج تک پاکستان کو بیرون ممالک سے جو بھی امداد یا قرض وغیرہ ملے اس میں ہمیشہ بدعنوانی کا خدشہ موجود رہا ہے۔ اس بدعنوانی نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے۔ عوام پر کب تک مہنگائی کے ڈرون حملے ہوتے رہیں گے، کچھ پتا نہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کہ آئندہ 2 سال میں حکومت مہنگائی کہ مزید ڈرون حملے کرتی ہے یا نہیں۔
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 37545 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.