مایا خان نے اپنا دل کھول دیا۔۔۔شادی میں ناکامی کی اصل وجہ بتا دی

میزبان اور اداکارہ مایا خان کو انڈسٹری میں دبنگ خان کے نام سے بھی بلایا جاتا ہے۔۔۔جنہوں نے کئی بڑی مشکلات اور کنٹروورسیز کا ڈٹ کر سامنا کیا۔۔لیکن کیا یہ سب اتنا آسان تھا؟۔۔۔کچھ مہینے پہلے ایک سوشل میڈیا انٹرویو کے دوران مایا خان نے اپنا دل کھول کر سب کے سامنے رکھ دیا۔۔۔
 

image


ان سے جب پوچھا گیا کہ اپنی شادی کی ناکامی کی ذمہ دار کس کو سمجھتی ہوں۔۔۔خود کو یا اس شخص کو۔۔۔تو مایا نے سب سے پہلے تو کہا کہ مجھے کوئی الزامات کا کھیل نہیں کھیلنا۔۔۔جو بھی ہوا وہ میری اپنی چوائس تھی بلکہ زندگی میں جب بھی ہوا اس میں میری چوائس شامل رہی۔۔۔

ایک سوال ان سے پوچھا گیا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ جو کام کرنے والی خواتین ہیں چاہے اسکرین پر یا آفسز میں۔۔۔وہ اپنے کام میں اتنی مگن ہیں کہ کیا گھر کو وقت دیں گی، کیا میاں کو کیا بچوں کو پالیں گی۔۔۔اس سوال کے جواب میں مایا نے اپنے دل کا غبار اچانک ہی نکال دیا ۔۔۔انہوں نے کہا کہ اگر انہی عورتوں کو ان کے میاں یہ کہیں کہ آپ نے ٹی وی کیوں چھوڑ دیا۔۔۔آپ ٹی وی میں واپس جائیں۔۔۔اور اگر انہی کے شوہر ان کو کہیں کہ آپ کا کنٹریکٹ کتنے کا ہوا ہے اور اگر انہی کے شوہر ان سے شادی کے پہلے مہینے ہی پچاس لاکھ مانگ لیں ۔۔۔یہ سب کچھ مایا خان نے اپنی زندگی کے حوالے سے کہا۔۔۔
 

image


مایا خان کا ماننا ہے کہ ہم اسکرین پر آنے والے چاہے میں ہوں، ساحر لودھی، شائستہ یا کوئی بھی۔۔۔جب ہم اپنے مہمان سے یہ سوال کرتے تھے کہ آپ کی ازدواجی زندگی کیسی گزر رہی ہے تو کیا ہم نے کوشش نہیں کی ہوگی اپنی ازدواجی زندگی کو بہتر بنانے کی۔۔۔اور غلطیاں تو عوام بھی کرتی ہے۔۔۔دل پر ہاتھ رکھ کر کہیں کہ کیا آپ نے کبھی کوئی غلط چوائس نہیں کی۔۔۔یا غلطی نہیں کی۔۔۔

مایا خان نے یہ بھی کہا کہ کیا ان لڑکیوں کی طلاقیں نہیں ہوتیں جو دن رات گھر میں میاں کی خدمت کرتی ہیں، ہر طرح کے حالات کو سہتی ہیں لیکن انہیں بھی اکثر اس درد سے گزرنا پڑتا ہے تو پھر اسکرین والوں کو ہی نشانہ کیوں بناتے ہیں۔۔۔

کیا مایا خان دوبارہ گھر بسانے کا سوچیں گی۔۔۔اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے تجربات اور زندگی سے سیکھا ہے اور اگر مجھے زندگی میں کوئی اچھا ہمسفر ملا تو ٹھیک ہے ورنہ میں اﷲ کی رضا میں راضی ہوں۔۔۔
 

image


مایا خان نے جب سماء ٹی وی میں میزبانی کے دوارن پارک میں چھاپے کا شو کیا تو آدھی سے زیادہ دنیا ان کے خلاف کھڑی ہوگئی۔۔۔انہوں نے کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گی کہ اس وقت مجھے بہت سارے لوگوں نے تکلیف پہنچائی ۔۔۔لیکن اب میں انہیں معاف کردیا ہے۔۔۔ان میں سے ایک مارننگ شو کا بہت بڑا نام بھی رہی ہیں ، اس وقت انہوں نے میرے اوپر کردار کشی کرنے کی کوشش کی۔۔۔میرے ہی بھانجے کے ساتھ کی جانے والی ڈانس کی ویڈیو لگا کر کہا کہ یہ عورتیں خود غیر مردوں کے ساتھ ناچتی ہیں۔۔۔ایک کرنٹ افیئر شو کے میزبان نے بھی مجھ سے جھوٹ بول کر مجھے شو میں بلایا اور مجھ سے بہت الٹے سوالات کئے۔۔۔جبکہ ان دنوں میرے بڑے بھائی اپنی آخری سانسیں گن رہے تھے۔۔۔انہوں نے کہا کہ میں نے ان سب کو دل سے معاف کیا کیونکہ یہ میرے اپنے لئے ضروری ہے۔۔۔اور آج میں خوش اس لئے ہوں کہ میرے دل میں کسی کے لئے کوئی برائی نہیں۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: