ڈرامہ میرے پاس تم ہو ۔۔۔ مہوش کی دوست انوشے اچانک اسکرین سے غائب کیوں ہوگئی؟

ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں اصل فساد پیدا کرنے والی، اور ایک بیوی کے دل میں اس کے شوہر کے لئے منفی سوچ پیدا کرنے والی انوشے اچانک ڈرامے سے غائب کہاں ہوگئی۔۔۔
 

image


آئزہ خان کے لئے ڈرامہ کے آغاز سے ہی اس کی دوست کو زندگی کا ایک اہم حصہ دکھایا ہے ۔۔۔جس کے ساتھ نا صرف وہ شاپنگ کرنا پسند کرتی ہے بلکہ مشکل وقت میں اپنا بچہ اس کے گھر چھوڑ کر مختلف کام کرنے بھی چلی جاتی ہے۔۔۔یہ وہی دوست ہے جو اپنے بھائی کی شادی کی خوامخواہ کی ایکسائٹمنٹ مہوش کے دل میں پیدا کرتی ہے اور وہ بیگانی شادی کے لئے اپنے شوہر دانش کو پریشان کرنا شروع کردیتی ہے۔۔۔

پہلی قسط سے تیسری قسط تک ایک نیکلس ( ہار) کے گرد ہی کہانی گھومتی ہے اور وہ دوست بجائے مہوش کو سمجھانے کے ، کہ کیوں تم میرے بھائی کی شادی کے لئے اپنے میاں کا کچومر نکال رہی ہو اور اتنا مہنگا ہار قرضہ لے کر بھی خریدنے کو تیار ہو۔۔۔وہ دوست فوراً پیسے نکال کر دیتی ہے۔۔۔پھر بار بار اپنے بچے کے مہنگے اسکول کا تذکرہ کرتی ہے تاکہ مہوش بھی اپنے بیٹے کو کسی مہنگے اسکول میں ڈالنے کے لئے اپنے میاں دانش کو مجبور کرے۔۔۔اور ایسا ہوا بھی۔۔۔

یہی وہ دوست ہے جو سب سے پہلے مہوش کو شہوار یعنی عدنان صدیقی سے ملواتی ہے۔۔۔اور بہانے بہانے سے انہیں ایک دوسرے کے پاس لانے کی کوششیں بھی کرتی ہے۔۔۔اور یہ احساس دلاتی ہے تمہارے شوہر کی سوچ کتنی دقیانوسی ہے۔۔۔
 

image


لیکن اچانک کہانی میں سے دودھ میں مکھی طرح اس دوست کو سرے سے غائب کردیا گیا ہے۔۔۔اب کسی معاملے میں مہوش کو انوشے کی نا تو ضرورت ہے اور نا ہی اس کا خیال بھی دماغ میں آرہا ہے۔۔۔کم سے کم گھر چھوڑتے ہوئے اپنے بیٹے کی خبر رکھنے کا ہی کہہ دیتی۔۔لیکن رائٹڑ نے فی الحال اسے ہر طرح کی پریشانی سے دور رکھا ہے۔۔۔

ایک پوسٹ میں کسی نے اس دوست انوشے یعنی اداکارہ مہر بانو سے پوچھا کہ یہ مہوش کی دوست اچانک کہاں غائب ہوگئی اور کیا یہ واپس آئے گی۔۔۔تو مہر بانو نے ایک بڑا ہی سسپنس سے بھرا جواب دیا۔۔۔دیکھتے رہئے اور آپ جان جائیں گے۔۔۔

مہربانو کے اس جواب سے ڈرامہ میں کئی نئے موڑ دیکھنے کے آثار لگ رہے ہیں۔۔۔کیا پتہ یہ انوشے خود شہوار کے ساتھ کسی قسم کے تعلق میں ملوث ہو۔۔۔
 

image


ڈرامے میں ابھی بھی بہت کچھ ایسا ہونا باقی ہے جو اس انجام سے زیادہ خطرناک ہوگا کہ آئزہ یعنی مہوش پچھتاوے کی سزا کاٹے۔۔۔یقینا کہانی کی کچھ گرہیں کھلنی ابھی باقی ہیں۔۔۔
 

YOU MAY ALSO LIKE: