مارننگ شو میں ہر وقت نظر آنے والے مہمان۔۔۔ اور ان کا معاوضہ

قدر کھو دیتا ہے ہر روز کا آنا جانا۔۔۔لیکن مارننگ شو میں کچھ مہمان نا صرف روز آتے تھے بلکہ ان کے بغیر کوئی بھی کونٹینٹ ادھورا ہی رہتا تھا۔۔۔کیونکہ یہی وہ چہرے تھے جو ہر طرح کا کونٹینٹ کرنے کے لئے باآسانی تیار بھی ہوجاتے تھے۔۔۔۔ہماری انڈسٹری کے ایسے بہت سارے چہرے ہیں جنہیں ڈرامہ یا کمرشل میں کم دیکھا اور مارننگ شو میں روز دیکھا۔۔۔ان کا تعارف ہی مارننگ شو بن چکا تھا اور یہاں سے انہوں نے اچھے خاصے پیسے بھی بنائے۔۔۔

امبر خان
انڈس ٹی وی سے اپنے ایک معروف شو کے بعد امبر خان نے صرف مارننگ شوز میں مہمان بن کر اپنی پہچان کو قائم رکھا۔۔۔اس دوران انہیں تھوڑے بہت ڈرامے بھی ملے اور یہ وجہ تھی ان کا روزانہ نظر آنے والا چہرہ۔۔۔امبر خان ایک شو میں مہمان بننے کے چالیس سے پچاس ہزار وصول کر لیتی ہیں ۔۔۔

image


بنیتا ڈیوڈ
بنیتا ایک زمانے میں عالیہ ٹیپو اور دیگر برانڈز کے لئے فیشن شوٹ کرتی تھیں۔۔۔اس دوران ان کا وزن بھی تھوڑا بڑھ گیا تھا اور پھر بنیتا نے اپنا وزن بھی کم کیا اور روزانہ مارننگ شوز میں نظر آنے لگیں۔۔۔انہوں نے ڈراموں میں بھی کام کیا لیکن جو پہچان ان کی مہمان کے طور پر بنی اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔۔۔وہ آغاز میں دس ہزار لیتی تھیں ایک شو میں آنے کا لیکن اب تیس سے چالیس ہزار لیتی ہیں۔۔

image


تحریم زبیری
تحریم زبیری مارننگ شو میں ناچ گانے کا حصہ تو نہیں بنتی تھیں لیکن مہمان وہ ہر طرح کے شو میں ضرور بن سکتی تھیں۔۔۔ان کی موجودگی سے میزبان کو یہ سہارا رہتا تھا کہ اگر میزبانی میں کوئی جھول بھی ہوا تو تحریم سنبھال لیں گی۔۔۔ساحر لودھی کے تو تقریباً ہر شو میں انہیں دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔وہ ساتھ ساتھ بیوٹی پارلر بھی چلاتی ہیں اور اکثر اس کی پروموشن کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے-

image


نازیہ ملک
یہ نام ہر طرح کے کونٹینٹ میں فٹ ہوسکتا ہے۔۔۔اگر شو میک اپ کا ہے تو بیوٹیشن کے روپ میں، اگر شو کپڑوں کا ہے تو ڈیزائنر کے روپ میں، اگر شو حکیمی دواؤں پر ہے تو ہربلسٹ کے روپ میں ۔۔۔نازیہ ملک نے کچھ عرصہ اپنے مارننگ شو کی میزبانی بھی کی اور اس سے پہلے بھی وہ کافی میگزین شوز کی میزبانی کر چکی ہیں لیکن مارننگ شو میں ان کی آمد کا سلسلہ تقریبا روز کا ہی ہے۔۔۔

image


مشی خان
یوں تو مشی خان اپنا شو بھی کرتی ہیں ایک چینل پر لیکن عروسہ کے بعد ان کے کام کا سلسلہ جیسے تھم ہی گیا۔۔۔انہیں زیادہ تر مارننگ شوز کی اسکرین پر ہی دیکھا گیا۔۔۔خاص طور ہر اگر شو ہو کسی شادی ویک کا ۔۔۔ان کو پورے پورے ہفتے کے لئے اسلام آباد سے کراچی بلوایا جاتا ہے اور ساتھ ہی ان سے باقاعدہ پرفارمنس بھی کروائی جاتی ہے۔۔۔ان کی مزیدار شخصیت اور سیٹ پر لگائے جانے والے ہلے گلے کی وجہ سے مارننگ شو میں ان کی اہمیت کافی زیادہ ہے۔۔۔وہ ایک شو میں مہمان کی حیثیت سے آنے کے لئے تیس سے چالیس ہزار معاوضہ لیتی ہیں۔۔۔

image


جویریہ سعود اور سعود
یہ دو نام بھی ہر مارننگ شو کے لئے آرام سے مان بھی جاتے ہیں اور عموماً جوڑی کی صورت میں بلائے جاتے ہیں۔۔۔یہ حقیقت ہے کہ ان کی آمد شو میں چار چاند لگا دیتی ہے اور ساتھ ہی آپ انہیں ہر موضوع پر شامل گفتگو کر سکتے ہیں۔۔۔دونوں میاں بیوی شادی ویک سے لے کر انتاکشری، ڈرامہ، فلم اور ہر طرح کے شو میں فٹ ہوجاتے ہیں۔۔۔دونوں مل کر ساٹھ سے اسی ہزار لیتے ہیں ایک شو کا حصہ بننے کے لئے-

image

سعدیہ امام اور عالیہ امام
دنیا کے ہر موضوع پر ان دو بہنوں کے پاس سب سے زیادہ کونٹینٹ ہے۔۔۔بچوں کی سالگرہ سے لے کر شادی کی رسموں تک، طبی مشوروں سے لے کر گھر بسانے اور گھر سجانے کے اصولوں تک۔۔۔تربیت سے لے کر خاندان کی خوشی اور دکھ تک۔۔۔یہ دونوں مہمان مارننگ شو کی اہم ضرورت مانے جاتے ہیں۔۔۔سعدیہ امام نے تو ایک طویل عرصے تک خود میزبانی کے فرائض انجام دیئے اور انہیں گر آتا ہے عوام کو خود سے جوڑنے کا۔۔۔وہ ایک شو میں آنے کا چالیس ہزار معاوضہ لیتی ہے ۔۔۔لیکن یہ صرف اس وقت جب خود مہمان ہوں۔۔۔میزبانی میں بجٹ تھوڑا زیادہ ہے۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: