|
پاکستانی ڈراموں کے رشتوں کی ڈور سے عوام بھی بندھ جاتی ہے۔۔۔اگر وہ کریں
محبت تو ملتی ہے محبت لیکن اگر بات ہو نفرت کی تو ہماری عوام پھر ٹوٹ کر
اپنی نفرت دکھاتی ہے۔۔۔لیکن ان کا اعتماد بڑھانے کے لئے رشتوں کا پیار
دکھانا ہے لازمی۔۔۔اس سال کے کچھ ڈراموں میں محبت کرنے والے کچھ شوہر دکھا
کر جہاں خواتین کو حیرت میں مبتلا کیا وہیں ان شوہروں کی پسندیدگی اور عوام
میں مقبولیت نے ڈراموں کو بھی کامیاب کیا۔۔۔تو ہم نے سوچا کیوں نا ایسے
شوہروں کو دیا جائے ایوارڈ
ٹوٹ کر چاہنے والا شوہر ایوارڈ
یہ ایوارڈ جاتا ہے ڈرامہ ’’دل موم کے دیا‘‘ میں شوہر بننے والے افضل کو ۔۔۔جس
کی شادی ایک خوبصورت لڑکی الفت سے ہوجاتی ہے۔۔۔الفت ایک غریب گھر کی لڑکی
ہوتی ہے اور وہ افضل کے محبت سے بھرے گھر کو جہنم بنا دیتی ہے۔۔۔اس کے
بھائی، بہنوں کی زندگی میں زہر گھولتی ہے۔۔۔ہر طرح سے نخرے اٹھواتی
ہے۔۔۔لیکن افضل کے ماتھے پر کبھی بل نہیں آتے۔۔۔وہ اس حد تک ٹوٹ کر محبت
کرتا ہے الفت سے کہ ، اس ڈرامہ کو دیکھنے والے ہر شخص نے اپنے اپنے طور پر
افضل کے دکھ کو محسوس کیا اور الفت جیسی بیویوں کو شدید برا بھلا بھی
کہا۔۔۔اس ڈرامہ کا سب سے مضبوط پیغام تھا ان لڑکیوں کے لئے جو اپنے محبت
کرنے والے شوہروں کی قدر نہیں کرتیں اور پھر زندگی میں ا نہیں کھو کر
پچھتاتی ہیں۔۔۔
|
|
وفا سے بھرپور شوہر ایوارڈ
یہ ایوارڈ جاتا ہے ہمارے دانش بھیا کو۔۔جنہوں نے ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو ‘‘
میں اپنی بے وفا بیوی سے بھی وفا اور محبت نبھائی۔۔۔صبر اور ضبط کے سارے
امتحانات کو بخوبی پاس کیا اور اپنی چادر میں رہ کر کوشش کی اپنی بیوی کے
خوابوں اور خواہشات کو پورا کرنے کی۔۔۔یہ شوہر ہمارے معاشرے میں بہت کم
ملتے ہیں لیکن ان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اگر دانش جیسا شوہر کسی لڑکی
کو مل جائے تو اسے وفا اور محبت کا مطلب سمجھ میں آجائے۔۔۔
|
|
اعتماد کے آسمان پر چڑھانے والا شوہر
یہ بہت ہی خاص ایوارڈ ہے جو ڈرامہ’’ خاص‘‘ کے فاخر کو ملنے والا ہے۔۔۔وہ
اپنی ماں کی زندگی سے اتنا درد میں ہوتا ہے کہ فیصلہ کرتا ہے کہ اپنی بیوی
کو عزت، مقام، اعتماد،محبت اور برابری سب کچھ دے گا جو کہ اس کا حق ہے۔۔۔اس
کی بیوی کی اس سے دوسری شادی ہوتی ہے لیکن وہ کبھی اسے نہیں جتاتا یہ بات،
اپنی بیوی کو ہر وہ کام کرنے کی اجازت دیتا ہے جو وہ کرنا چاہتی ہے، نوکری
اور تعلیم میں کامیابی پر نا صرف سراہتا ہے بلکہ دل سے خوش ہوتا ہے۔۔۔لوگوں
کی باتوں کی پرواہ کئے بغیر بیوی کے جذبات کو اہمیت دیتا ہے۔۔۔بیوی پر اپنی
مرضی نہیں ٹھونستا۔۔۔اور اس کی محبت اتنی باعزت اور بااعتماد ہوتی ہے کہ اس
کے چلے جانے کے بعد بھی صبا اس کے نام کے ساتھ ہی زندگی گزارنا پسند کرتی
ہے۔۔۔تو یہ ایوارڈ تو فاخر کے لئے ہے۔۔۔
|
|
ہر مشکل میں ساتھ دینے والا شوہر ایوارڈ
یہ ایوارڈ جاتا ہے ڈرامہ ’’چیخ ‘‘ کے شایان کو۔۔۔جو اپنی بیوی کے ساتھ اس
وقت کھڑا ہوجاتا ہے جب پوری دنیا اس کے خلاف ہوجاتی ہے۔۔۔وہ اپنی بیوی منت
کی ان باتوں پر بھی اعتبار کرتا ہے جو اس کے گھر والوں کے خلاف ہوتی
ہیں۔۔۔وہ اپنا کیریئر ، اپنا مستقبل سب کچھ داؤ پر لگا کر بیوی کے ساتھ آکر
کندھے ملا کر کھڑا ہوجاتا ہے تاکہ دنیا اسے پریشان نا کرسکے۔۔۔اس پر بھروسہ
کرتا ہے اور اس کے مشن کو پورا کرنے میں اس کا ساتھ دیتا ہے۔۔۔کروڑوں
خواتین کا دل شایان نے چرا لیا تھا جب وہ منت کے لئے اپنے بھائیوں کے سامنے
ڈٹ کر کھڑا ہوگیا۔۔۔غلط کو غلط کہنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹا۔۔۔تو یہ
ایوارڈ تو ایسے ہی شوہر کو ملنا چاہئے۔۔۔
|
|