|
ڈرامہ’’ میرے پاس تم ہو ‘‘ میں ہر آنے والی قسط اپنے ساتھ لاتی ہے کوئی نیا
موڑ اور کوئی ایسا رنگ جو پورا ہفتہ عوام کے دل و دماغ پر چھایا رہتا
ہے۔۔اس ہفتہ آنے والی قسط کا جب پرومو دکھایا تو اس میں دو چیزیں واضح
تھیں۔۔۔ایک یہ کہ دانش کا بیٹا رومی اس کی شادی اپنی مس ہانیہ یعنی حرا
مانی سے کروانے کی کوششیں کر رہا ہے۔۔۔لیکن دوسری چیز جو پورا ہفتہ فیس بک
پر ہوئی وائرل وہ تھی عدنان صدیقی کا ڈائیلاگ۔۔۔جس میں وہ مہوش یعنی آئزہ
خان سے کہتے ہیں کہ کراچی میں تیس ہزار میں قتل کروانا کچھ مشکل نہیں۔۔۔ان
کے اس ڈائیلاگ پر کافی میمز بھی بنے اور سوشل میڈیا پر مختلف حوالوں سے اس
ڈائیلاگ کو مقبولیت حاصل ہوئی۔۔۔لیکن کیا واقعی اس ڈرامہ میں کوئی قتل ہونے
والا ہے؟
کچھ عرصہ قبل جب ہمایوں سعید سے ایک دل کھول کر انٹرویو ہوا تو اس میں
انہوں نے کہا کہ ابھی تو ڈرامہ میں بہت نئے موڑ آنے ہیں۔۔۔ابھی تو قتل بھی
ہونا ہے۔۔۔یہ بات سن کر عوام ایک بار چونکی ضرور ۔۔۔لیکن دوسری بار جب حرا
مانی نے بھی کہا کہ ایک نہیں بلکہ اس ڈرامے میں ہوں گے دو دو قتل تو ماتھا
ٹھنکا۔۔۔آخر کس کا قتل ہونے والا ہے اس ڈرامے میں۔۔۔چلئے لگاتے ہیں کچھ
اندازے آنے والی اقساط کے بارے میں۔۔
|
|
پہلے قتل کا اندازہ
اس ڈرامے میں شہوار واقعی دانش کا قتل کروا دے گا اور الزام مہوش یعنی آئزہ
پر ڈال دے گا۔۔۔پیسے کی دولت سے خود تو بچ جائے گا لیکن مہوش زندگی بھر جیل
میں چکی پیسے گی۔۔۔رومی کو مس ہانیہ اپنے ساتھ رکھیں گی-
دوسرے قتل کا اندازہ
اس ڈرامے میں مہوش شہوار کا قتل کر کے جیل چلی جائے گی اور دانش اپنی نئی
زندگی مس ہانیہ اور رومی کے ساتھ شروع کردے گا۔۔۔مہوش کو اس انجام میں بھی
ہم جیل میں ہی سڑتا ہوا دکھائیں گے۔۔۔
|
|
اصل بات
ڈرامہ کے رائٹر خلیل الرحمن قمر صاحب سے جب پوچھا گیا کہ کیا واقعی ایسا
کوئی انجام متوقع ہے تو انہوں نے سختی سے اس کی تردید کردی اور کہا کہ کوئی
قتل نہیں ہوگا۔۔۔یہ سب ہمایوں اور حرا کے مذاق ہیں۔۔۔لیکن پھر بھی ایسا کچھ
ہوگا جو غیر متوقع ہے اور عوام کے لئے یقیناً ایک نیا موڑ ضرور ہوگا-
|