|
پاکستان کی شوبز انڈسٹری کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ ہر دور میں اس میں
لیڈنگ رول کرنے والے مرد اپنی خوبصورتی اور وجاہت کے سبب ہمیشہ سے نہ صرف
پاکستان بلکہ دنیا کے ہر حصے میں بہت پسند کیے جاتے ہیں جس کا ثبوت دنیا کے
حسین ترین مردوں کی فہرست میں فواد خان اور عمران عباس کی موجودگی ہے -
حالیہ دنوں میں اپنی خوبصورتی اور صلاحیتوں سے تیزی سے جگہ بناتے علی رحمان
کا نام اب کسی تعارف کا محتاج نہیں رہا ہے 6 مئی 1988 کو پیدا ہونے والے
علی رحمن کا تعلق پشتون قبیلے سے ہے ۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ہم ٹی وی کے ڈرامے رشتے کچھ ادھورے سے میں
اپنے کیرئیر کا پہلا کردار ادا کیا مگر ہم ٹی وی کا ڈرامہ دیار دل ان کی
شناخت کا باعث بنا جس کے بعد انہوں نے فلم جانان میں بھی اہم کردار ادا کیا-
|
|
اپنے دس سالہ کیرئیر میں علی رحمان نے مختلف قسم کے رول ادا کیے ہیں جس کے
سبب ان کی شناخت ایک ورسٹائل اداکار کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے انہوں
نے پانچ سے زائد فلموں میں بھی کام کیا جن میں ہیر مان جائے گی اور پرچی
قابل ذکر ہیں-
حالیہ دنوں میں ان کے دو مختلف چینلز میں آنے والے ڈراموں خاص اور بے وفائی
نے لوگوں کے درمیان ان کا امیج ایک بے وفا اور سخت گیر مرد کی صورت میں بنا
دیا ہے جس کو مزید تقویت ان کی ایک ویڈيو سے بھی ملی جس میں وہ کسی
ریسٹورنٹ کے ملازم پر برستے ہوئے بتا رہے تھے کہ کیا تم جانتے نہیں ہو کہ
میں کون ہوں ؟
مگر علی رحمان کی اصلی زندگی کو اگر دیکھا جائے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ
ڈراموں میں سخت گیر اور بے وفا نظر آنے والے علی رحمان حقیقی زندگی میں اس
سے یکسر مختلف ہیں۔ آج ہم آپ کو ان کی شخصیات کے کچھ رنگوں کے بارے میں
بتائيں گے جس کو بہت کم لوگ جانتے ہیں-
1:پیار کرنے والے
علی رحمان ایک بہت پیار کرنے والے انسان ہیں اور اس کا ثبوت ان کی انسٹا
گرام کی ان پوسٹ سے بھی ملتا ہے جس میں ان کا یہ ماننا ہے کہ وہ اگرچہ کتوں
سے بہت محبت کرتے ہیں مگر اپنے والدین کی خواہش اور مذہبی پابندی کے سبب ان
کو اپنے گھر میں نہیں رکھتے بلکہ ان کے لیے علیحدہ جگہ بنا کر پالنا پسند
کرتے ہیں-
|
|
2: کام کا جنون
علی رحمان کو قریب سے جاننے والے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ جب سے علی رحمان
نے کلی طور پر اداکاری کو کیرئیر کا حصہ بنایا ہے اور اسلام آباد سے کراچی
شفٹ ہوئے ہیں تب سے وہ مستقل طور پر کام کر رہے ہیں اور کسی ایک دن بھی وہ
اپنے کام کی چھٹی کرتے ہوئے نظر نہیں آئے یہی سبب ہے کہ اس وقت ان کے پاس
فلموں کے ساتھ ساتھ ڈراموں کے کئی پروجیکٹ بھی ہیں جو ان کی اس محنت کا
ثبوت ہیں-
3: فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں
علی رحمان ایک بہت ہمدرد دل رکھتے ہیں یہی سبب ہے کہ انہوں نے بہت سارے
لوگوں کی اس کمزوری کو کہ تم جانتے نہیں میں کون ہوں کو ہیش ٹیگ کی صورت
میں بیان کیا اور ایک ویڈيو بنا کر ان لوگوں کو آئینہ دکھایا جو شہرت اور
طاقت کے نشے میں اپنے سے کمزور لوگوں کو کیڑے مکوڑے سے زیادہ اہمیت دینے پر
تیار نہیں ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ میں علی
رحمن ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں-
|
|
4: پشتون روایات کے امین
علی رحمان کی ذاتی زندگی کے بارے میں اب بھی ان کے چاہنے والے بہت ساری
چیزوں سے نا واقف ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے علاقے
لکی مروت سے تعلق رکھنے والے علی رحمان اپنے کام کو اپنے گھر سے علیحدہ
رکھنے کے اصول پر کاربند ہیں-
|