آغا علی اور حنا الطاف کے خلاف تھانے میں درخواست۔۔۔ پیسے کھا گئے!

image


جی ہاں یہ کوئی ڈرامہ کا سین نہیں ہے بلکہ یہ کہانی ہے اصل زندگی کے ان دو کرداروں کی جن پر نوش پروڈکشن کمپنی نے الزام لگایا ہے لاکھوں روپے کی چوری، دھوکہ دہی اور فراڈ کا ۔۔۔یہ کردار ہے مشہور اداکار آغا علی اور نوجوان دلوں کی دھڑکن حنا الطاف۔۔۔یہ الزام لگانے والی ہیں نوشین آغا جو نوش پروڈکشنز کی مالک ہیں اور خود بھی اداکاری سے وابستہ ہیں۔۔۔

ایک سیریل یا ڈرامہ بنانا اتنا آسان نہیں۔۔۔پہلے اداکاروں کے حساب سے ان کی تاریخ لینا۔۔۔اس کے بعد لوکیشن، پھر ٹیکنیکل اخراجات، ٹکٹس، ٹہرانے کا انتظام اور دیگر۔۔۔ان سب میں اداکاروں اور ڈائریکٹر کو ایڈوانس بھی دینا پڑتا ہے تاکہ وہ اپنی دی ہوئی تاریخ پر کام ختم بھی کروائیں اور کسی اور جگہ کام کرنے کا ارادہ بھی نا کریں۔۔۔

کچھ ایسا ہی ہوا ڈرامہ سیریل ’’دل سرکش‘‘ کی شوٹ کے دوران۔۔۔جہاں آغا علی اور حنا الطاف نوش فلمز اینڈ پروڈکشن پرائیوٹ لمیٹڈ کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر غائب ہوگئے۔۔۔بار بار ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے ایک بار بھی فون نا اٹھایا۔۔۔ان حالات میں فرم کی سی ای او نے اداکاروں سمیت ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کے خلاف غبن، چوری، فراڈ اور دھوکہ دہی کا پرچہ درج کروا دیا۔۔۔

اس مقدمہ کی تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کی سیریل ’’دل سرکش‘‘ کی کی پروڈکشن کے لئے ْڈائریکٹر سہیل افتخار اور ان کے ایسوسی ایٹ کو ڈیڑھ لاکھ روپے ایڈوانس دیئے گئے۔۔۔اداکارہ حنا الطاف نے ایک اہم کردار کے لئے پانچ لاکھ روپے جبکہ آغا علی نے آٹھ لاکھ روپے ایڈوانس لئے ۔۔۔اس ایڈوانس کے ساتھ ساتھ یہ دونوں اداکار اسی کمپنی کی طرف سے ایف سیون اور ایف سکس گیسٹ ہاؤس میں قیام پذیر تھے۔۔۔
 

image


معاہدے کے حساب سے تو آغا اور حنا نے تین نومبر سے لے کر تئیس نومبر تک شوٹنگ کروانی تھی لیکن سولہ نومبر کو ہی آغا علی اور حنا الطاف بغیر کسی کو اطلاع دیئے ایڈوانس کی رقم لے کر بھاگ گئے۔۔۔

ڈائریکٹر کے اوپر بھی الزام ہے کہ انہوں نے ریکارڈ شدہ ڈرامے کی ٹیپس اور اسکرپٹ اپنے ساتھ لیا اور یہ جا وہ جا۔۔۔

اس معاملے کی درخواست تو تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے لیکن نقصان کی ذمہ داری کی تلافی ہونا فی الحال ناممکن ہے۔۔۔نوشین آغا کے ساتھ شاید ان اداکاروں کے اور ڈائریکٹر کے کوئی مسائل ہوں جو انہوں نے اتنا سخت قدم اٹھایا۔۔۔

انڈسٹری میں تو یہ سب اکثر دیکھنے کو ملتا ہے لیکن مشی خان نے اپنی دوست کے لئے اس پوسٹ کو فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام کے اسٹارز آغا علی اور حنا الطاف ہیں جنہوں نے میری دوست کے ساتھ فراڈ کیا۔۔۔کتنے pathetic لوگ ہیں۔۔۔
 

image


اس سے پہلے بھی مشی خان نے بہت سارے بڑے بڑے ناموں کے ساتھ کھلم کھلا اختلاف مول لیا ہے۔۔۔حال ہی میں جب فردوس جمال کے خلاف مومنہ درید نے ایکشن لیا کہ انہوں نے نے کیسے ماہرہ خان کو سخت الفاظ کہے تو مشی خان نے بہت کھول کر ان کی اس بات پر تنقید کی۔۔۔

دیکھتے ہیں کہ کیا مشی خان نے اب جس جنگ کے خلاف آواز اٹھائی ہے اس میں سچ بھی ہے یا معاملہ کچھ اور ہے؟
 

YOU MAY ALSO LIKE: