|
ایک اور دسمبر۔۔۔۲۰۱۳ کا بھی ایک دسمبر تھا جب انڈسٹری کے دو بہت ہی پیارے
لوگ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے تھے ۔۔۔ہر مارننگ شو اور ہر ٹی وی شو
انہیں شادی کے بعد اپنے شو میں بلانے کے لئے بے تاب تھا لیکن دونوں کے بس
ایک ہی الفاظ تھے۔۔۔ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے اس پیار کو نظر لگ جائے۔۔۔لیکن
قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔۔۔محبتوں کے اس سفر کو ابھی صرف تین ماہ ہی
ہوئے تھے کہ ہائی وے پر ایک ایکسیڈینٹ نے بابر کی زندگی کو ویران
کردیا۔۔۔ثنا زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے انہیں ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ گئیں۔۔۔
یہ حادثہ دنیا والوں کے لئے آہستہ آہستہ ماضی بنتا گیا لیکن بابر کی زندگی
اس ایک پل میں ہی ٹہر گئی۔۔۔وہ آخری پل جب وہ سکھر کی طرف ہائی وے پر رواں
دواں تھے ۔۔۔ڈرائیونگ سیٹ پر بابر اور برابر میں محبت لٹاتی ثنا۔۔۔وقفے
وقفے سے ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے۔۔۔اور ثنا والہانہ اپنے شوہر کے گال
پر بارہا پیار بھی کر لیتیں۔۔۔اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے ایک ٹرک سے ٹکرانے کے
بعد بابر کے کانوں میں ثنا کی آخری آواز صرف ایک چیخ کی صورت میں قید ہو کر
رہ گئی۔۔۔بابر کا کہنا ہے کہ وہ ایک گھنٹہ جو ہائی وے سے حیدرآباد جاتے
ہوئے گزرا ۔۔۔اپنے زخم سے بے نیاز وہ زخموں سے چور ثنا کا ہاتھ پکڑے چیخ
چیخ کر اسے پکارنا، اس کی آخری سانسوں کو محسوس کرنا۔۔۔وہ زندگی کا تکلیف
دہ سفر تھا۔۔۔
|
|
ثنا کی موت کے بعد بابر نے اپنے زخم کر کھلا ہی رہنے دیا۔۔۔وہ دیوانہ سا
ہوگیا۔۔۔اس کے دماغ میں صرف ایک سوچ تھی۔۔۔مجھے ثنا کے پاس جانا ہے ، وہ
مجھے بلا رہی ہے۔۔۔دوسری طرف سوشل میڈیا صرف ایک ہی طرح کی خبریں دکھانے
میں مگن تھی۔۔۔کہ بابر کی ماں نے جادو کرکے ثنا کو مار دیا،یہ سفر ایک سازش
تھا وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔لیکن دو سال ثنا کے جانے کے بعد بابر نے کئی بار مرنے
کی کوشش کی۔۔۔قبرستان میں جا کر لیٹ جاتا تھا اور اپنا سر دیواروں سے مارتا
تھا۔۔۔اس دوران بابر کی ماں نے اپنے بیٹے کو زندگی کی طرف لانے کی کوششیں
شروع کیں۔۔۔اور اپنی گردن پر چھری رکھ کر کہا کہ اگر تم میری زندگی چاہتے
ہو تو دوسری شادی کرلو۔۔۔تاکہ میں اپنے جوان بیٹے کو یوں زندہ درگور ہوتے
نا دیکھوں۔۔۔
یوں بابر کی شادی اپنی کم عمر خالہ زاد سے ہوگئی۔۔۔وہ ناسمجھ لڑکی کسی اور
کی محبت کو دلاسے دے دے کر بابر کی تمام بے مروتیاں اور غصہ سہتی
رہی۔۔۔زبان سے کچھ نا کہا ۔۔۔بابر کا کہنا ہے کہ جس دن میری بیٹی کی پیدائش
ہوئی، وہی دن تھا جب مجھے لگا کہ ثنا کی طرح کوئی اور ہے جو اب آگیا ہے اور
میری تمام تر محبت کا حقدار بن کر جیئے گا۔۔۔
|
|
لوگوں نے بابر کی شادی کو بھی کافی تنقید کا نشانہ بنایا لیکن سچ کیا ہے وہ
اس سے انجان تھے۔۔۔چار سال تک بابر میڈیا سے اور لوگوں سے دور رہے اور ایک
دن شائستہ لودھی کے شو میں اپنے دل کا سارا غبار نکال دیا۔۔۔اپنی ماں، اپنی
بیوی اور اپنے دو بچوں کے ساتھ آج بابر ایک نئی زندگی میں خوش اور مطمئن
ہیں۔۔۔
|