|
پاکستان ٹی وی ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی شہرت کے سبب اس وقت وہ پاکستانی
تاریخ کی بلند ترین ٹی آر پی حاصل کر چکا ہے اس کی مقبولیت کے سبب کچھ
لوگوں کا یہ خیال ہے کہ اس ڈرامے کے اداکار بہت کما رہے ہوں گے- جبکہ حقیقت
اس کے برعکس ہے کیوں کہ اداکاروں کا معاوضہ ڈرامے کے آن ائیر ہونے سے پہلے
ہی طے ہو چکا ہوتا ہے اور ان کے اس معاوضے پر ڈرامے کی مقبولیت سے کوئی اثر
نہیں پڑتا ہے- آج ہم آپ کو اس ڈرامے میں کام کرنے والے اہم اداکاروں کےے
معاوضے کے بارے میں بتائيں گے جو انہوں نے اس ڈرامے میں کام کرنے کے لیے
وصول کیے ہیں-
1: شیس شاہ گل
اس ڈرامے میں ننھے رومی کا کردار کو بہت دلچسپی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے
اور اس کی اداکاری کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ننھا رومی اس ڈرامے کی ایک
قسط میں کام کرنے کے 25000 روپے وصول کر رہا ہے-
|
|
2: سید محمود احمد
ڈرامے میرے پاس تم ہو میں دانش کے باس کے کردار میں سید محمود احمد اپنی
اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور ان کا کردار اس ڈرامے میں کافی مرکزی ہے
ان کو ایک قسط میں کام کرنے کی 50000 روپے کی ادائیگی کی گئی ہے-
|
|
3: حرا مانی
اس ڈرامے میں حرا مانی کا کردار تیرہویں قسط سے شروع ہوا ہے حرا مانی رومی
کی اسکول ٹیچر اور دانش کے باس کی بیٹی ہے اور قرائن سے یہ بھی لگ رہا ہے
کہ ڈرامے میں آگے چل کر دانش انہی سے شادی کر لے گا حرا اس ڈرامے کی ایک
قسط میں کام کرنے کے 120000 وصول کر رہی ہیں-
|
|
4: عدنان صدیقی
شہوار کا مرکزی اور منفی کر دار ادا کرنے والے عدنان صدیقی کا کردار اس
ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے اور کہانی ان کے مہوش اور دانش کے
گرد ہی گھومتی ہے اور انہوں نے اس ڈرامے میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے
ہیں ایک قسط میں کام کرنے کے 90000 وصول کر رہے ہیں-
|
|
5: عائزہ خان
عائزہ خان اس ڈرامے میں اپنی زندگی کے بہترین کردار میں نظر آرہی ہیں مہوش
کے کردار نے انہیں جتنی شہرت دی ہے اس کے بارے میں اس کردار کو فلماتے ہوئے
انہوں نے شائد اس بارے میں سوچا بھی نہ ہو گا۔ اس ڈرامے کی ایک قسط میں کام
کرنے کا معاوضہ عائزہ 140000 روپے وصول کر رہی ہیں-
|
|
6: ہمایوں سعید
دانش کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید نے اس ڈرامے میں اپنی اداکاری سے ان تمام
ناقدین کا منہ بند کر دیا جو کہ ہمایوں سعید کو ایک بڑا اداکار ماننے کو تیار نہیں
تھے ویسے تو اس ڈرامے کے پروڈیوسر بھی ہمایوں سعید ہیں مگر وہ اس ڈرامے کی ایک قسط
کا معاوضہ 150000 وصول کر رہے ہیں-
|
|