ذوالقرنین ہندل توانائی کی کیٹیگری میں سال کے بہترین صحافی قرار

آگاہی ایوارڈز:2019گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کالم نگار اور سی ای او وائس آف سوسائٹی ذوالقرنین ہندل توانائی کی کیٹیگری میں سال کے بہترین صحافی قرار۔

ذوالقرنین ہندل نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں موجود ری نیو ایبل انرجی کے ممکنہ وسائل پر روشنی ڈالی اور وقت کے حکمرانوں کو باور کرایا کہ گلوبلائزیشن کے دور میں توانائی کے شعبے میں ڈویلپمنٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آگاہی ایوارڈز کو ساتویں سال ملک بھر سے چالیس سے زائد اقسام میں ہزاروں نمائندگیاں موصول ہوئیں۔قومی و بین الاقوامی ماہرین، ڈویلپمنٹ پروفیشنلز،ماہر تعلیم اور میڈیا پروفیشنلز پر مبنی جیوری نے پرنٹ،ڈیجیٹل،ریڈیو اور آن لائن میڈیا کے صحافیوں کی بھیجی گئی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا۔ہر سال منعقد ہونے والے اس ایوارڈ میلے میں حق داروں کا فیصلہ ان کی رپورٹس کے معیار کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔
آگاہی ایوارڈز ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ پاکستان میں صحافت کو ایسا حوالہ بنایا جائے جو عالمی معیار ات کے مطابق ہو۔ان ایورارڈ کا فیصلہ ملک بھر سے موصول ہونے والی بہترین رپورٹس نمایاں کرتے ہوئے صحافیوں کے حوصلے اور عزم کے اعتراف کرتے ہوئے صحافت میں مہارت کو منانا ہے۔گزشتہ برسوں میں جیتنے والوں نے جو کام کیا اس میں زیادہ تر سیاسی و معاشی دباؤ برداشت کرتے ہوئے کیا اور اس طرح میڈیا پر عوام کا اعتمادبرقرار رہا جس کی بدولت ملک بھر میں لوگوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

آگاہی ایوارڈ پاکستان میں اعدادو شمار کے مطابق اور تفتیشی اندازمیں صحافت کو فروغ دیتے ہیں۔آگاہی ایوارڈزانسانی مفاد پر مبنی مواد اور اثر انگیز صحافت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔آگاہی ایوارڈز کا مقصدملک میں ہونے والی بہترین صحافت کو تسلیم کرنا اور اس کا اعتراف کرنا ہے اور اس کیلئے میڈیا انڈسٹری میں صحت مند مقابلے کا اہتمام کروایا جاتا ہے ۔اخلاقی ا ور پیشہ وارانہ صحافتی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کی غیر جانبدارانہ معلومات تک رسائی کیلئے جامع معلوماتی مواد تخلیق کیا جاسکے جس پر اعتماد کیا جا سکے۔آگاہی ایوارڈز کیلئے جو سٹوریز منتخب کی جاتی ہیں ان کا تجزیہ یونیسکو کے میڈیا ، ڈویلپمنٹ انڈی کیٹرز کے اصولوں اور سنٹر فار انٹر نیٹ اینڈ میڈیا اتیھکس کے اشتراک سے کیا جاتا ہے۔نامور رائے سازوں سینئر صحافیوں ، پالیسی سازوں، سفارتکاروں ، سفیروں ، دانشوروں،میڈیاانڈسٹری کے ممتاز پروفیشنلز اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں نے 7 ویں ایوارڈزکی تقریب میں شرکت کی۔ڈنمار کے سفیر راف مچل ہے پر یرا۔یورپی یونین کی سفیر محترمہ اندرولاکا مینارہ،سابق سیکرٹری مظفر قریشی،سید کمال شاہ اوردیگر شخصیات نے آگاہی ایوارڈز2019 ء تقسیم کیے۔

پریو ش چوہدری ،صدرآگاہی اور بانی آگاہی ایوارڈز نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ رسائی میں میسر اعدادو شمار ، اطلاعات کا حق اور وسائل تک پہنچ ، تحقیق اور نئے کام کیلئے انتہائی اہم ذریعہ ہیں جو ایک نالج اکانومی قائم کرتے ہیں۔یہ مومینٹم درست سمت میں آگے بڑھانے کیلئے میڈیا کی آزادی سب سے اہم ہے جس کی بدولت معاشرہ خوشحالی پاتا ہے۔

عامر جہانگیر، چیف ایگزیکٹو مشعل پاکستان اور بانی آگاہی ایوارڈز نے ایوارڈز کے اجراء کیلئے اپنے ویژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحافت اداروں سے اب عوام پر مرکوز ہورہی ہے۔آگاہی ایوارڈزایک ایسا عمل انگیز ہے جو معاشرے میں بہترین جانکاری سازوں کا اعتراف کرتے ہوئے مزید آگاہ اور مزید مربوط ایکوسسٹم کی راہ ہموار کرے گا۔

آگاہی ایوارڈز کیلئے اس بار پھر صحافتی برادری کی طرف سے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا۔سوشل میڈیا پر 50 لاکھ اور ایس ایم ایس کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ لوگوں تک پہنچ کر ’’پیپلز چوائس ایوارڈز‘‘کیٹگری یعنی ’’ سال کا مقبول ترین نیوز چینل‘‘اور سال کے کرنٹ آفیئرز اینکرز‘‘ کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سال مندرجہ ذیل شعبوں میں سال 2019 ء کے جرنلسٹ کا ایوارڈزجیتنے والے خوش نصیب یہ ہیں۔
احتساب ۔ عبدالوسیم عباسی ، انٹر پرینیورشپ ۔صائمہ شبیر، ز رعی پالیسی ۔محمد حسین خان ،ماحول ۔ عمر ننگیانہ ، چین پاک تعلقات ۔ضمیر اسدی ، کلائمیٹ چینج ۔اسلام گل آفریدی، انتہا ء پسندی دہشتگردی ۔عمر باچا، تنازعات ۔فرحت جاوید ربانی ، خارجہ پالیسی ۔عماد خلیق، سی ایس آر ۔فیاض احمد ، مستقبل بینی ۔ سید بابر علی ، شیئر ڈویلیوز ۔ذیشان انور، ثقافت ورثہ ۔رحیم بخش ساعر ،وقار محمد خان ، چوتھا صنعتی انقلاب ۔ رمشا جہانگیر، ڈیٹا جرنلزم ۔میمونہ رضا ، عالمی عظمت ۔محمد ابراہیم، جمہوریت2019 ء ۔عبدالرشید، حکمرانی ۔منور علی راجپوت ،آسان بزنس ۔مبارک زیب خان، صحت ۔کریم اسلام ،معیشت ۔ فاروق بلوچ ، انسانی حقوق ۔شمائلہ جعفری، تعلیم ۔شفیق رفیع، شناخت ۔عمارہ شیراز، چھپی بھوک کا خاتمہ ۔ محمد عاطف شیخ ، انکلوسونس ۔شازیہ حسن، توانائی ۔ذوالقرنین ہندل ، انو ویشن ۔ثنا جمال ، انوویشن جرنلزم ۔ماہ رخ سرور، سکول سے باہر بچے ۔ ارشد یوسفزئی، انفوٹینمنٹ ۔فیصل ظفر، میڈیا ضابطے ۔رضوانہ نقوی ، فوٹو جرنلزم ۔زورال خرم نائیک ، پولیس اصلاحات ۔عدنان عامر، قانون کی حکمرانی ۔احمد سرفراز، ایس آر ایچ آر ۔محمد شہاب الدین، کھیل ۔ثناء جمال، پائیدار ترقیاتی اہداف ۔رضوان احمد طارق، ویڈیو جرنلزم ٹی وی ۔فرقان الہٰی، فنی تیکنکی تعلیم ۔ایاز احمد، پانی کا انتظام۔ اکرام اﷲ مروت، اور ویلفیئر ۔یوسف عجب بلوچ۔

عوامی پسندیدگی کے شعبے میں مقبول ترین کرنٹ افیئرز اینکر احمد قریشی ، مقبول ترین کرنٹ افیئراینکر(خاتون )ماریہ میمن،مقبول ترین نیوز چینل سال 2019 ء اے آر وائی ، تفتیشی صحافت کیلئے فاؤنڈرز چوائس ایوارڈز عامر سعید عباسی کو ملا،ظفر اقبال رامے ایکسپریس گروپ کو 2019 ء کا نیوز منیجر قرار دیاگیا۔اس سال مظہر اقبال اور پرویز شوکت کو ’’ آگاہی ایوارڈز 2019 ء برائے نگہبان صحافت‘‘ دیا گیا جو صحافیوں کے حقوق اور مفادات کیلئے ان کی کوشش کا اعتراف ہے ۔
 

Ch Zulqarnain Hundal
About the Author: Ch Zulqarnain Hundal Read More Articles by Ch Zulqarnain Hundal: 129 Articles with 116983 views A Young Pakistani Columnist, Blogger, Poet, And Engineer
Member Pakistan Engineering Council
C. E. O Voice Of Society
Contact Number 03424652269
.. View More