جویریہ عباسی اپنی جانی دشمن سعدیہ امام کو کیوں مانتی ہیں؟

image


جویریہ عباسی انڈسٹری میں اپنے منہ پھٹ ہونے کی وجہ سے کافی متنازعہ رہی ہیں۔۔۔کہا جاتا ہے کہ وہ بولنے سے پہلے سوچتی ذرا کم ہیں۔۔۔اپنی زندگی میں بہت سارے نشیب و فراز سے گزرنے کے بعد جویریہ عباسی اب کسی بھی معاملے میں بولنے سے نہیں ہچکچاتیں۔۔۔بلکہ ان کی بیٹی ہنزلہ عباسی ان کو اکثر روکتی نظر آتی ہیں کہ کہیں وہ اتنا ہی نا بول دیں کہ لینے کے دینے پڑ جائیں۔۔۔

پچھلے کچھ عرصے میں ایسی کئی باتیں ہوئیں جن میں جویریہ عباسی نے کھل کر اپنے غصے اور تنقید کا اظہار کیا۔۔۔
 

image


ایک دور تھا جب سعدیہ امام اور جویریہ عباسی بہت اچھی دوستیں تھیں ۔۔۔بلکہ ایک زمانے میں دونوں ایک ہی گھر میں رہیں بھی اور ان کی دوستی کو انڈسٹری میں مثالی مانا جاتا تھا۔۔۔لیکن کچھ سال پہلے دونوں کے اختلافات ہوئے اور اب جویریہ ہر انٹرویو میں اپنا جانی دشمن سعدیہ امام کو قرار دیتی ہیں۔۔۔بتایا جاتا ہے کہ یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے جتنا دکھتا ہے۔۔۔اس کے پیچھے ایک ایسا کردار ہے جس نے دونوں کو مل کر بے وقوف بنایا۔۔۔

جویریہ کی زندگی میں آنے والی خوشیوں میں سعدیہ امام کی دخل اندازی نے جویریہ کو مشتعل کردیا۔۔۔انڈسٹری میں تو اور بھی کئی آوازیں گردش کرتی ہیں لیکن ہم صرف اتنا کہیں گے کہ یہ دوستی اگر جانی دشمنی تک جا پہنچی ہے تو اس میں یقیناً جویریہ عباسی نے اپنا کچھ بہت قیمتی کھویا ہے جس کی وجہ سے انہیں سعدیہ امام کو اپنی زندگی میں قریب بھی نہیں پھٹکنے دینا۔۔۔
 

image


ایک شو میں جویریہ عباسی نے آمنہ الیاس اور ماہرہ خان کو اداکارہ ماننے سے انکار کردیا۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو اداکاری نہیں آتی۔۔۔بلکہ ماہرہ خان کے لئے تو انہوں نے کہا کہ ’’وہ کیوں آرہی ہیں‘‘۔۔۔انہیں صرف حسین ہونے کی وجہ سے انڈسٹری میں لیا گیا ہے ورنہ اداکاری نہیں آتی۔۔۔

جویریہ عباسی نے عاطف اسلم کو بھی ایک بے سرا گلوکار قرار دے دیا۔۔۔ان کی نظر میں عاطف کو سریلے لوگوں میں شمار کرنا نا انصافی ہے۔۔اس بات پر عاطف اسلم کے فینز نے کافی ہنگامہ بھی کیا اور جویریہ کے اس بیان کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔

آج کل ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ میں شہوار یعنی عدنان صدیقی کی ہر جگہ دھوم ہے لیکن جویریہ عباسی کی ڈکشنری میں وہ بھی صرف ایک چارمنگ شخصیت ہیں ۔۔۔اچھے اداکار نہیں۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ لوگوں کو عدنان صدیقی کی اداکاری کافی پسند ہے۔۔۔
 

image


جویریہ عباسی کے ان سخت بیانات نے انہیں ہی نہیں بلکہ ان کی بیٹی کو بھی انڈسٹری کے آنے والے وقت سے تھوڑا پیچھے دھکیل دیا ہے۔۔۔کیونکہ جو وقت کے ساتھ نہیں چل پاتا اسے لوگ روند دیتے ہیں۔۔۔

شمعون عباسی سے علیحدگی کے بعد ان کے لہجے کی کڑواہٹ میں اضافہ ضرور ہوا تھا لیکن آج کل وہ کڑوے سچ بول کر لوگوں کے دل میں اپنے لئے تھوڑی سی سختی ضرور پیدا کر رہی ہیں۔۔۔انڈسٹری میں انہیں صرف فیصل قریشی پسند ہیں۔۔یعنی کچھ تو ایسا ہے جو جویریہ کو بھی پسند ہے۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: