پاکستانی شوبز کے بڑے ستارے۔۔۔ایوارڈ شوز کے خلاف کیوں؟

image


ایوارڈ تو کسی بھی آرٹسٹ کے لئے اس کی محنت کا ثمر ہوتا ہے۔۔۔لیکن پھر ایسا کیا ہوا اور کیسے ہوا کہ ہماری انڈسٹری کے بڑے بڑے نام۔۔۔کرتے ہیں اب ایوارڈ شوز کو بدنام

بدر خلیل
ٍبدر خلیل پاکستان ٹیلی ویژن کا ایک بہت ہی سینئر نام ہیں جنہوں نے اپنے مرحوم شوہر شہزاد خلیل کے ساتھ مل کر اور پھر ان کے جانے کے بعد بھی اس انڈسٹری کو پچاس سال دیئے۔۔۔2014 کے ہم ٹی وی ایوارڈز میں انہیں Life time achievement ایوارڈ دینے کے لئے بلایا گیا۔۔۔وہ ایوارڈ لینے کے بعد فرنٹ سیٹ پر چینل کی سی ای او سلطانہ صدیقی کے ساتھ آکر بیٹھ گئیں۔۔۔ایک طرف وہ بیٹھی تھیں اور سلطانہ صدیقی کے دوسری طرف ان کی بہو مومنہ درید براجمان تھیں۔۔۔فواد خان کا فون سلطانہ صدیقی کے فون پر آیا کہ اگر آپ چاہتی ہیں کہ میں اس ایوارڈ شو میں رکوں اور ایوارڈ لوں تو آپ کو مجھے فرنٹ سیٹ پر بٹھانا ہوگا۔۔۔سلطانہ صدیقی نے بجائے اپنی بہو کو پیچھے بھیجنے کے بدر خلیل سے کہا ’’بدو تم پیچھے جا کر بیٹھ جاؤ‘‘۔۔۔بدر خلیل کا کہنا ہے کہ فون میں انہوں نے صاف آواز سنی ہے اس آرٹسٹ کی۔۔۔لیکن قصور سلطانہ کا ہے جس نے مجھے بے عزت کیا اور یہ جملہ کہا۔۔۔وہ چاہتی تو اپنی بہو سے بھی کہہ سکتی تھی۔۔۔ایک ایوارڈ گورنمنٹ نے دیا تھا بہت عزت سے اور پیسوں کے ساتھ۔۔۔لیکن اس ایوارڈ نے بدر خلیل کا دل توڑ دیا۔۔۔انہوں نے اپنا ایوارڈ وہیں چھوڑا اور روبینہ اشرف کو آواز دی کہ تم آرہی ہو میرے ساتھ؟۔۔۔وہ کیونکہ ان کی پرانی سہیلی ہیں تو فوراً ان کے پیچھے چل دیں۔۔۔اس کے بعد بدر خلیل کو ایوارڈ شوز سے چڑ ہی ہوگئی۔۔۔

image


نعمان اعجاز
نعمان اعجاز نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بہت کھل کر کہا کہ یہ بیکار کی بات ہے۔۔۔ایوارڈ شو دنیا بھر میں اور خاص طور پر پاکستان میں پسندیدگی کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔۔۔یہ کون دیتا ہے اور کس طرح دیتا ہے۔۔۔کیا انہوں نے اس آرٹسٹ کی پوری پرفارمنس دیکھی ہوتی ہے؟۔۔۔یہ کون ججز ہیں؟ اور یہ صرف سینئر ہونے یا پسندیدہ ہونے کی وجہ سے ایوارڈ دیتے ہیں۔۔۔انہوں نے کہا کہ میں تو زیادہ تر ایسے شوز میں جاتا بھی نہیں۔۔۔اور جہاں آپ مجھے دیکھتے ہیں وہاں مجھے زبردستی بلیک میل کرکے لے جایا جاتا ہے کمپنی کی طرف سے۔۔۔میرے لئے یہی ایوارڈ ہے کہ کوئی مجھے مسکر ا کر دیکھ لے یا میری اداکاری کی تعریف کردے۔۔۔

image


فیصل قریشی
فیصل قریشی اپنے دل کھول کر بولنے کی وجہ سے ویسے ہی نظروں میں رہتے ہیں۔۔۔انہوں نے بارہا اپنے شوز میں اس بات کا ذکر کیا کہ ایوارڈ شوز ایک خاص طبقے کو خوش کرنے کے لئے کئے جاتے ہیں۔۔۔یہاں سینئر کو عزت نہیں دی جاتی۔۔۔انہوں نے بتایا کہ ایک ایوارڈ شو میں وہ اس لئے نہیں بیٹھے کیونکہ وہاں بڑے بڑے آرٹسٹ لائن میں کھڑے تھے اور انہیں صحیح طرح ڈیل نہیں کیا جارہا تھا۔۔۔وہ ایسے کسی ایوارڈ شو کو نہیں مانتے جہاں آرٹسٹ کی قدر نا ہو۔۔۔جہاں عزت صرف اس کو دی جائے جس کا دور ہو۔۔۔

image


ہم ٹی وی ایوارڈ شو میں لوگ جاتے ضرور ہیں لیکن وہ یہ بات بھی جانتے ہیں کہ اس میں صرف مومنہ درید یا ان کے پسندیدہ آرٹسٹس اور ان کی پروڈکشنز کو ہی سراہا جائے گا۔۔۔اس کے علاوہ باقی ایوارڈز میں ٹیلنٹ سے زیادہ زور دور حاضر کے آرٹسٹ کو خوش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔۔۔اس ساری منصوبہ بندی میں ہر اس شخص کا دل ٹوٹ جاتا ہے جو واقعی اس ایوارڈ کا اصل حقدار ہوتا ہے۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: