|
ابھی دسمبر کی کچھ شامیں باقی ہیں۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے 2019 اب جانے والے
دروازے پر کھڑا ہوچکا ہے اور کچھ دن بعد ایک نیا سال نئی خوشیوں اور نئی
امیدوں کے ساتھ شروع ہوگا۔۔۔اس جاتے ہوئے سال نے شوبز ستاروں کے گھر وں میں
دیئے کچھ ننھے منے تحفے۔۔۔
ایمن اور منیب کے گھر کی خوشی
2019 میں جس جوڑی کے گھر آئی سب سے بڑی خوشی وہ تھے ایمن اور منیب بٹ۔۔۔ان
کی بیٹی کی پیدائش کا تھا فینز کو شدت سے انتظار۔۔۔یقین تھا کہ جتنے پیارے
ہیں یہ دونوں، ان کے گھر کا پھول بھی ہوگا اتنا ہی حسین۔۔۔حال ہی میں ایمن
نے انسٹا پر شیئر کیں اپنی بیٹی کی کچھ تصاویر جن کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ
ان کا جاتا ہوا سال سوچ سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔۔۔
|
|
فیروز خان اور علیزے کے گھر کی خوشی
خانی ڈرامہ سے دلوں پر راج کرنے والے فیروز خان کے گھر میں یہ سال خوشیوں
سے بھرپور ثابت ہوا اور اﷲ نے انہیں ایک پیارے سے بیٹے سے نوازا۔۔فیروز نے
اپنے بیٹے کے ساتھ ہی گزاری پہلی عید اور ننھے منے ہیرو کی شکل دکھائے بغیر
ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔۔۔فیروز نے اپنی شخصیت میں یوں تو کئی
تبدیلیاں پیدا کی ہیں لیکن اب ایک باپ کی حیثیت سے بھی وہ خود کو کامیاب
ثابت کرنے کی کوششوں میں مگن ہیں۔۔۔
|
|
ایاز سموں کے گھر کی خوشی
جاتے ہوئے سال کی عید ایاز سموں کے لئے بھی سچی خوشی لے کر آئی۔۔۔وہ بھی
پاپا بن گئے ایک پیارے سے بیٹے کے۔۔۔اے آر میوزک کے ساجد بلا اور ڈراموں
میں اپنی کامیاب اداکاری سے نام بناتے ایاز سموں نے عید پر اپنے ٹوئٹر پوسٹ
میں لکھا۔۔۔ ’’اس بار کی عیدی اﷲ پاک کی طرف سے ملی ہے ۔۔۔مجھے ایک پیارے
سے بیٹے کا پاپا بنا دیا۔ الحمد اﷲ۔ پلیز ماں اور بچے کی صحت کے لئے دعا کی
درخواست‘‘
|
|
ماریہ زاہد اور فیصل کے گھر کی خوشی
سال ابھی جانے کے لئے تیار ہی کھڑا تھا کہ ماریہ زاہد نے اپنے گھر دوسرے
بیٹے کی پیدائش کی خبری سنا دی۔۔۔اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ماریہ
زاہد نے جیولری اور میک اپ کے کام کا بھی آغاز کردیا تھا اور ان کی آنے
والی خوشی کا اندازہ کسی کو نہیں ہوا۔۔۔لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے بیٹے
کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی اور اندازہ ہوا کہ ان کی خوشی بہت حسین اور
پیاری ہے۔۔۔
|
|
مزنا وقاص کے گھر کی خوشی
مزنا وقاص کا تعلق تھیٹر سے رہا لیکن پھر انہوں نے باقاعدہ ٹی وی میں
اداکاری کی اور سنو چندا میں بھی ان کے کردار کو بہت پذیرائی ملی۔۔۔اس سال
ان کے گھر بہت انتظار کے بعد ایک شہزادے کی ولادت ہوئی ہے اور وہ اپنی
روزانہ کی پوسٹ میں اس خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔۔۔یعنی یہ سال مزنا کے لئے
بہت ہی خاص اور یادگار رہا۔ |
|
آنے والے سال میں جس خوشی کا ہے انتظار وہ ہے فیصل قریشی کے گھر کی
بہار۔۔۔امید ہے کہ اس سال کی طرح آنے والا سال بھی سب کے لئے خوشیوں بھرا
ثابت ہو۔ |