مارننگ شوز میں آنے والی آڈینس کیا واقعی اپنے گھروں سے فارغ ہے؟

image


مارننگ شوز کی دوڑ میں تو اب وہ تیزی اور وہ مقابلہ نہیں رہا لیکن ان شوز کا سب سے اہم مصالحہ ایک میزبان کے بعد وہاں موجود آڈینس ہے جو صبح ساڑھے آٹھ بجے موجود ہوتی ہے۔۔۔ان میں اکثر وہی خواتین موجود ہوتی ہیں جنہیں آپ مایا خان کے شو میں ان سے محبت کا اظہار کرتے دیکھیں گے، تو اگلے کسی شو میں وہ ندا یاسر کے دیوانے نظر آئیں گے۔۔۔اگر شائستہ لودھی کے شو میں جائیں گی تو وہیں کے گن گائیں گی اور ان میں سے اکثر کے چہرے آپ کو میزبان سے بھی زیادہ ٹی وی پر نظر آئیں گے۔۔۔

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ان خواتین کی زندگی میں اور کوئی کام نہیں کہ وہ روز صبح کسی نا کسی شو میں موجود ہوتی ہیں۔۔۔گزشتہ کچھ سالوں سے یہ آڈینس بھی باقاعدہ پیسے دے کر بلوائی جاتی ہے۔۔۔کوآرڈینیٹرز کی باقاعدہ ایک ٹیم ہے جو مختلف طرح کی آڈینس آپ کو لا کر دیتی ہے شو کے حساب سے۔۔۔اگر شادی شدہ جوڑوں کے حوالے سے شو ہے تو صرف شادی شدہ جوڑے لائے جائیں گے۔۔۔لیکن پھر یہی جوڑے آپ کو اکثر شوز میں نظر آئیں گے مختلف کہانیاں سناتے ہوئے۔۔۔

ایک بار تو ندا یاسر کے شو میں ایک خاتون نے اپنی بے اولادی کا خوب رونا رویا اور اگلے ہی ماہ وہ اپنے بچے کے ساتھ شوہر کی کسی بات کا سوگ مناتی نظر آئیں۔۔۔کیونکہ کوآرڈینیٹر اپنے پیسے بنانے کے لئے ایک ہی کیس کو مختلف انداز میں پیش کردیتا ہے۔۔۔
 

image


ایسا نہیں ہے کہ ہمیشہ جھوٹے کیسز ہی مارننگ شو میں آڈینس کی صورت میں موجود ہوتے ہیں ۔۔۔۔خاص طور پر مختلف بیماریوں کے حوالے سے یا مدد کرنے کے حوالے سے فلاحی شوز میں موجود کیسز سچ کی ہی بنیاد پر لائے جاتے ہیں۔۔۔لیکن معاشرتی مسائل پر بننے والے اکثر شوز میں آڈینس کی جھوٹی کہانیاں شامل ہوتی ہیں۔۔۔

اگر آپ یہ سوچ رہے کہ اس میں ان کا کیا فائدہ ہے تو سنئے۔۔۔ان میں سے چند شوقیہ اور اکثر دن کے سو سے پانچ سو کمانے کے لئے ان شوز کا حصہ بنتے ہیں۔۔۔اکثر تو صبح سے رات تک مصروف ہوتے ہیں۔۔۔ایک شو میں لائیو تو کسی اور شو کی ریکارڈنگ میں مگن۔۔۔کوآرڈینیٹر چینل سے اپنی فیس، گاڑی کا کرایہ، آڈینس کا ناشتہ اور آڈینس کو دی جانے والی فیس وصول کرتے ہیں۔۔۔ ایک شو کے لئے کم سے کم پچاس آڈینس بلوائی جاتی تھی تاکہ شو میں رنگ جما سکیں اور کونٹینٹ کو آگے بڑھاسکیں۔۔۔

میزبان نادیہ خان ہمیشہ آڈینس کی موجودگی سے گھبراتی تھیں اور آج بھی گھبراتی ہیں۔۔۔انہیں لگتا ہے کہ مارننگ شوز کی باقی میزبان نے ان آڈینس کو اپنا سہارا بنالیا ہے اور یہ جھوٹ ہے عوام کو بے وقوف بنانے کے لئےْ۔۔۔۔یہ اور بات ہے کہ جیو میں جب مارننگ شو کیا تھا تو کچھ عرصے پہلے تو نادیہ خان کو بھی کچھ مقدار میں آڈینس بلانی ہی پڑی۔۔۔

یہ آڈینس کبھی کبھی اتنا آگے بڑھ جاتی ہے کہ اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیتی ہے۔۔۔اداکارہ سجل علی جو آج ایک معروف نام ہے۔۔۔ساحر لودھی کے ٹی وی ون مارننگ شو سے شادی کے پروگرام میں گانے گاتے ہوئے سامنے آئیں۔۔۔اور پھر چھوٹی سی سجل آگے بڑھتی چلی گئیں۔۔۔گلوگارہ نمرہ رفیق جو آج کوک اسٹوڈیو میں گا رہی ہیں دراصل شائستہ لودھی کے شو میں آڈینس میں گانے گاتی تھیں۔لیکن آج وہ گائیکی کی دنیا میں نام کما رہی ہیں۔۔۔
 

image


مارننگ شو میں کور ڈینیٹر کی باقاعدہ ایک نوکری ہے جو مختلف ٹاپک پر پروگرام کے حساب سے لوکیشن، لوگ اور کیسز مہیا کرتی ہیں اور اس کے حساب سے پیسے لیتی ہیں۔۔۔لیکن آپ ان کوآرڈینیٹرز سے متاثر نا ہوں۔۔۔کیونکہ یہ معصوم مہینوں اپنے پیسوں کے حصول کے لئے چینلز کے دھکے کھاتے ہیں تب جاکر کماتے ہیں۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: