رنگ گورا کرنے کا جنوں! چند پاکستانی اداکاروں نے کیا کچھ کیا؟

image


کرتے ہیں اور پھر ان کی ہدایات میں ٹریٹمنٹ کروا کر مزید خوبصورت بن جاتے ہیں آج ہم آپ کو ایسے ہی اداکاروں کے بارے میں بتائيں گے جن کی ماضی کی تصاویر دیکھ کر واضح طور پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے خوبصورت اور گورا بننے کے لیے کس کس طرح کی سرجری کا سہارا لیا ہے-

1: عائزہ خان
ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی خوبصورت اور دلکش مہوش یعنی عائزہ خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے مگر ان کی ماضی کی تصاویر دیکھ کر واضح طور پر نظر آتا ہے کہ انہوں نے اپنی رنگت کو مزيد سفید اور چمک دار کرنے کے لیے خصوصی ٹریٹمنٹ کا سہارا لیا ہے جس نے انہیں مزيد حسین بنا دیا ہے-

image


2: مہوش حیات
مہوش حیات کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے کئی ڈراموں اور فلموں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے مگر ان کی ماضی کی تصاویر کو غور سے دیکھنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے اس جگہ تک پہنچنے کے لیے اپنے ناک ، گالوں کی اور ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے اس کے ساتھ ساتھ اپنی رنگت کو مزيد بہتر بنانے کے لیے برائٹنس ٹریٹمنٹ بھی کروائی ہے-

image


3: فہد مصطفیٰ
فہد مصطفیٰ نے شوبز کو بہت کم عمری میں ہی جوائن کر لیا تھا مگر ماضی کے فہد اور حال کے فہد میں زمین آسمان کا فرق ہے فہد کو ملنے والی اس شہرت اور کامیابی میں اگر ایک حصہ اس کی شدید ترین محنت کا ہے تو دوسرا حصہ اس کی سفید اور چمکدار رنگت کا بھی ہے جو کہ ٹریٹمنٹ کے سبب ہی ممکن ہو سکی ہے-

image


4: سجل علی
اگرچہ سجل علی نے جب شوبز میں قدم رکھا وہ تب بھی بہت خوبصورت تھیں مگر اب جو تازگی اور خوبصورتی ان کا خاصہ بنتی جا رہی ہے وہ احد رضا میر کی محبت کے ساتھ ساتھ اسکن ٹریٹمنٹ کی بھی مہربانی ہے-

image

5: عروہ حسین اور ماورا حسین
ان دونوں بہنوں نے جب شوبز میں قدم رکھا تو اپنی صلاحیتوں کے سبب تیزی سے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے شروع کر دیے مگر کامیابیوں کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے انہوں نے کیا کیا جتن کیے اس کا فرق ان کی ماضی اور حال کی تصاویر سے واضح طور پر نظر آتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: