انڈسٹری میں کس کس کی زلفیں ہیں نظر کا دھوکہ۔۔۔

image


پاکستانی انڈسٹری میں گزشتہ کئی سالوں سے بالوں کو حسن کا پیمانہ تصوری کیا جاتا ہے۔۔۔پھر چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین۔۔۔اپنی اپنی زلفوں کی فکر میں ہی پریشان۔۔۔بابر علی، فیصل قریشی، شہود علوی، فیضان شیخ، نبیل، کنور نفیس، نعمان اعجاز جیسے نام تو سب نے ہی دیکھے اور ان کے بارے میں جانا لیکن آپ یہ مت سمجھیں کہ لڑکیاں اپنے اس شوق میں کسی سے پیچھے ہیں۔۔۔گھنی زلفیں اسکرین پر نظر آئیں اس کے لئے ہماری شوبز کی خواتین بھی وگز اور ٹریٹمنٹ کا سہارا لیتی ہیں۔۔۔

شائستہ لودھی
شائستہ لودھی کئی سالوں سے مارننگ شو میں میزبان کی حیثیت سے آتی رہیں اور اس تمام عرصے میں ان کے بالوں میں مختلف ہیئر اسٹائل بھی بنے۔۔۔کبھی بال آئرن، تو کبھی کرل، کبھی پرم تو کبھی پونی۔۔۔اور اس میں لازم ہے بالوں کی حالت خراب ہونی۔۔۔ تو شائستہ نے مختلف انداز کی وگز کا استعمال شروع کیا۔۔۔ایک دور میں وہ کلپ والی وگ لگاتی تھیں۔۔۔پھر وہ پورے سر کو کور کرنے والے بال لے آئیں۔۔۔اور اب ایک نیا ہیئر اسٹائل وگز کی شکل میں لگاتی ہیں جو دونوں طرف سے سیدھا ہے اور بیچ میں مانگ ہے۔۔۔لیکن بہت سارے لوگ اس بات سے انجان ہیں کہ گھنے بال ہی شائستہ کی پہچان ہیں۔۔۔

image


ندا یاسر
ندا یاسر کے لمبے ، گھنے، سلکی بالوں میں کھونے سے پہلے ذرا غور سے سن لیں یہ بات۔۔۔وہ جو زلفیں کھولیں تو ہوجاتی ہے رات۔۔۔ایسا کچھ بھی نہیں۔۔۔ندا اپنے بالوں میں کافی ساری وگز کے پیس لگاتی ہیں اور یہی نہیں بلکہ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے شائستہ لودھی کی ایک وگ کو کاپی بھی کیا تاکہ وہ انہی کی طرح کم عمر نظر آسکیں۔۔۔ندا کے بال بہت ہلکے اور پتلے ہیں اور بغیر وگ کے اگر وہ شو میں آئیں تو ہربلسٹ سب سے پہلے انہیں ہی ٹوٹکہ بتانے لگ جائیں-

image


اقراء عزیز
اقراء عزیز بہت ہی چھوٹے بالوں والی لڑکی ہیں لیکن شوٹس اور کردار کی ڈیمانڈ کے حساب سے وہ اپنی وگ استعمال کرتی ہیں۔۔۔ڈرامہ رانجھا رانجھا کردی میں بھی انہوں نے اس کا استعمال کیا اور لکس اسٹٓئل ایوارڈز میں تو یاسر کی محبت کے اظہار کے دوران ان کی وگ باہر ہی آگئی۔۔۔لیکن خوشی میں وہ اپنے بالوں کو صحیح سے جوڑنا تو بھول ہی گئیں۔۔۔

image


مایا علی
یوں تو مایا علی کے بال بھی اتنے برے نہیں لیکن نا تو گھنے ہیں اور نا ہی اتنا لمبے کہ کوئی دیو انہیں پکڑ کر محل کی دیوار چڑھ جائے۔۔۔اس لئے مایا کو بھی لگانی پڑتی ہے کلپ والی وگ۔۔۔

image

یوں تو انڈسٹری کی اب تقریباً ہر لڑکی اور خاتون وگ کا استعمال کرتی ہیں لیکن ہر کسی کو ظاہر نہیں کرتیں۔۔۔بال چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے حسن کی پہچان ہوتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: