میرے پاس تم ہو ۔۔۔ پانچ ایسی باتیں جس کی وجہ سے اگلی قسط کا انتظار ہے

image


ڈرامہ “ میرے پاس تم ہو “ کی مقبولیت میں ہر قسط کے بعد پہلے سے زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے اور عوام انتظار کرتی کہ آنے والی قسط میں کیا ہوگا۔۔۔بہت ساری چیزیں صاف طاہر ہیں لیکن عوام پھر بھی بے قراری سے آنے والی قسط کو دیکھنا چاہتی ہے۔۔۔اس ڈرامہ کو لازمی دیکھنے کی پانچ بنیادی وجوہات ہی اور انتظار ہیں-

دانش کے امیر ہونے کا انتظار
دیکھنے والوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ دانش اب شہوار ٹیکسٹائل کے شیئرز خریدنے کے بعد اس سے کہیں زیادہ امیر ہوجائے گا لیکن اس کی امیری کو دیکھنے کی چاہت اور اس کے بعد اس کے جینے کے انداز اور بدلتے رنگ ڈھنگ کو محسوس کرنے کا شوق ۔۔۔اس ڈرامہ کو دیکھنے والوں کے لئے تجسس کا باعث ہے۔۔۔دانش کا گھر کیسا ہوگا، دانش امیر ہونے کے بعد شہوار اور مہوش کے ساتھ کیا سلوک کرے گا۔۔۔اور اس کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔۔۔یہ جاننے کے لئے ہر آنے والی قسط کا رہتا ہے انتظار۔۔۔
 

image


مہوش کے انجام کا انتظار
مہوش کا انجام بھی آہستہ آہستہ واضج ہوتا جارہا ہے۔۔۔شہوار کا بدلتا ہوا رویہ، اس کی بیوی کی فون کالز، بچے کا اس سے ملنے سے انکار، دانش کا شہوار پر وار۔۔۔یہ سب کچھ ظاہر کررہا ہے کہ مہوش کا انجام بہت بھیانک ہے لیکن عوام اس جملے سے اب تک جڑی ہے جو دانش نے مہوش کو گھر چھوڑتے ہوئے کہا تھا ’’دو ٹکے کی عورت‘‘ ۔۔۔اور اس لفظ کے انجام کو دیکھنے کے لئے بھی عوام بے قرار ہے۔۔۔

شہوار کی بیوی کا انتظار
جب سے ڈرامہ شروع ہوا ہے۔۔۔شہوار کی بیوی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔۔۔پہلے حرا مانی کو آنے والی اقساط میں شہوار کی بیوی تصور کیا جارہا تھا لیکن اب جبکہ حرا کا کردار بھی مس ہانیہ کے روپ میں سامنے آگیا ہے تو شہوار کی بیوی کے انتظار کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔۔۔پچھلی قسط میں مہوش جن فون کالز کے لئے پر تجسس نظر آئیں۔۔۔وہ امریکہ کی کالز یقیناً شہوار کی بیوی کی ہی تھیں۔۔۔اب کیا وہ سامنے بھی آئے گی یا یہ تعارف ہمیشہ غائبانہ ہی رہے گا-
 

image


رومی کا مستقبل جاننے کا انتظار
اس ڈرامہ سے جڑے ہر شخص کو اس بچے سے خاص قسم کا لگاؤ ہو چکا ہے اور ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ کیا رومی ان بچوں میں سے تو نہیں ہوگا جو ماں باپ سے ہمیشہ کے لئے دور ہو کر پرورش پاتے ہیں اور ان کے معصوم ذہن محبت کے نام تک سے نفرت کرتے ہیں۔۔۔۔کیا رومی اپنی ماں سے ملے گا؟ یا رومی کی کتاب سے مہوش کا نام ہمیشہ کے لئے مٹ جائے گا۔۔۔کیا وہ اپنے باپ کی شادی کروانے میں کامیاب ہوگا؟ اور اس کی حیثیت پھر کیا ہوگی۔۔

ڈرامے کے آخری سین کا انتظار
اس ڈرامے کی کہانی میں سب سے اہم کردار ادا کیا اس کے ڈائیلاگز نے۔۔۔ہر ڈائیلاگ لوگوں کے دل میں اترتا ہوا محسوس ہوا۔۔۔لوگوں کو انتظار ہے اس آخری سین کا جب دانش اور مہوش کے درمیان کوئی ایسی گفتگو ہو جو ہمیشہ کے لئے دل میں اور دماغ میں نقش ہوجائے۔۔۔دیکھنا ہے کہ آخری سین کس کے حصے میں آتا ہے۔۔۔مہو ش یا ہانیہ؟
 

YOU MAY ALSO LIKE: