پاکستانی سلیبریٹیز خوبصورت دکھنے کے لئے آج کل کہاں جا رہے ہیں!

پاکستانی شوبز میں کئی ایسے ستارے ہیں جو اپنی نوک پلک سنوارنے کے لئے ڈھونڈتے ہیں ایسے طریقے جس سے سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹے۔۔۔یعنی ان کے چہرے پر اور جسم میں ہونے والی تبدیلیوں پر کوئی آواز بھی نا آئے اور ان کی واہ واہ بھی ہوجائے۔۔۔ان میں اکثر سلیبریٹیز بعد میں اپنے اندر آنے والی تبدیلیوں سے صاف مکر جاتے ہیں۔۔۔

لیکن کیا کریں کہ پچھلے سال کی تصویر سے جب انہیں ملاتے ہیں تو فرق صاف پتہ چل جاتے ہیں۔۔۔لیکن سوال یہ ہے کہ اپنا خیال رکھنے اور شوبز انڈسٹری میں خود کو آگے لانے کے لئے خود کو بہتر بنانے میں حرج ہی کیا ہے۔۔۔

آج کل بہت سارے سلیبریٹیز کو ڈاکٹر شائستہ لودھی کے کلینک جاتے ہوئے دیکھا گیا۔۔۔کچھ نے سوشل میڈیا کو بتا دیا اور کچھ نے چھپا لیا۔۔۔لیکن ان تصاویر نے سب کچھ بتا دیا

زارا نور عباس
حال ہی میں زارا نور عباس اپنی ٹریٹمنٹس کروانے کے لئے کلینک میں نظر آئیں۔۔۔زارا نور آج کل عہد وفا ڈرامے کے حوالے سے اور فلم میں کامیڈی اداکاری کی وجہ سے اسکرین پر چھائی ہوئی ہیں۔۔۔ویسے تو انہیں کچھ کروانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی لیکن وہ اپنے حسن میں چار چاند لگوانے کے لئے اکثر کلینک چلی ہی جاتی ہیں-

image


سجل علی
سجل علی کے ساتھ ساتھ احد رضا میر کو بھی ڈاکٹر شائستہ کے کلینک میں دیکھا گیا۔۔۔سجل علی نے اپنے چہرے پر تو کوئی کام نہیں کروایا لیکن ان کے بھولے بھالے چہرے کو بھی وقت کے تقاضوں کو ساتھ لے کر ہی چلنا پڑتا ہے ۔۔۔خوبصورتی کا کوئی راز تو اس تصویر میں بھی چھپا ہے۔۔۔

image


حرا اور مانی
حرا اور مانی دونوں میاں بیوی نے اپنے چہرے اور بالوں کو بہتر بنانے کے لئے کلینک کا رخ کرلیا ہے۔۔۔حرا کے چہرے کی چمک بتا رہی ہے کہ یہ صرف کامیابی کی نہیں بلکہ کسی ٹریٹمنٹ کا نتیجہ بھی ہے۔۔۔آپ کا کیا خیال ہے؟

image


شعیب ملک
کرکٹ کی دنیا کے ستارے شعیب ملک کو بھی جب کلینک میں دیکھا گیا تو اندازہ ہوا کہ حسن اب صرف ڈراموں اور فلموں تک محدود نہیں بلکہ کھیلوں کی دنیا میں بھی اس کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔۔۔

image


منال
پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں تیزی سے ابھرتی ہوئی چھوٹی سی منال۔۔۔جن کی اداکاری کے ساتھ ساتھ مسکراہٹ اور کیوٹنس بھی ہے کمال۔۔۔ڈاکٹر شائستہ کی کلینک پر ہوتا ہے اکثر ان کا بھی استقبال۔۔۔لیکن اتنی پیاری شکل پر وہ کام کیا کرواتی ہیں۔۔۔یہ بھی ہے ایک سوال۔۔۔

یوں تو انڈسٹری کے اور بھی کئی نام اپنے چہرے پر انجیکشنز سے لے کر سرجریز بھی کرواتے ہیں۔۔۔لیکن ان کے رزلٹس کبھی کبھی ہی کمال دکھاتے ہیں۔۔۔کوئی نہیں سوچ سکتا کہ اب انڈسٹری میں تقریباً تمام نام ہی ایسی کلینکس میں اکثر و بیشتر نظر آتے ہیں۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: