ان پھونکوں سے سے اب یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

میں لکھنے کا عادی تو نہیں اور نہ ہی یہ میرا پیشہ ہے. لیکن ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میرا بھی دل کرتا ہے کہ اپنی سوچ کو آپ لوگوں کے ساتھ بانٹوں .ہم نے پاکستان کی تاریخ میں جو دیکھا سنا اور پڑھا ہے اس میں سب سے زیادہ نقصان اس ملک کے ان لکھاریوں نے کیا جو ہمیشہ سے حکومت وقت کو خوش رکھنے کے لیے لکھتے رہے .اور کسی نے سچ نہیں لکھا اور پاکستانی قوم جھوٹ پے جھوٹ میں پستی رہی. آج عمران خان کے خلاف ہر جگہ محاذ کھلا ہے .کیوں کہ وہ واحد سیاست دان ہے جو سچ بولتا ہے .کسی سیاسی پارٹی کو نہیں اچھا لگتا .نون لیگ والوں سے پوچھوں کہ tax کتنا دیتے ہو تو کہتے ہیں .عمران نے کتا رکھا ہوا ہے .عمران خان ووٹ اتنے ہی لے گا جتنی و ہ اسکے لیے کوشش کرے گا .لیکن ایک بات جو اس قوم کو سوچنی ہے کہ کیا عمران خان کا کوئی ذاتی فائدہ ہے ؟ اسکو الله نے کیا نہیں دیا ؟ وہ کیوں اپنی جان کو ہتھیلی پے رکھے ہوئے ہے .دوسری بات کہ اگر کسی کو دیے گئے عطیہ کے پیسوں کا حساب لینا ہے تو بھائی اسکے لیے سسٹم موجود ہے جب چاہیں اسکا حساب لے سکتے ہیں .

کسی فرد واحد کا ریفرنس دے کر عمران خان کی سولہ سال کی پر امن جدوجہد کو روندنا اور بغیر کسی تحقیق کے. کیوں کہ عمران خان کے ساتھ ڈنڈے مار نہیں ہیں .اسکے بارے میں جو مرضی ہے لکھو اور بولو کیوں کہ شریف آدمی ہے . ملک کے غداروں لٹیروں اور ڈاکوں کے خلاف لکھتے قلم تھکتی ہے . کراچی کے لوگوں کو تو واجب القتل قرار دیا جاتا ہے مگر قتل کرنے والوں کا نام نہیں لینا کیوں کہ قلم روکتی ہے. عمران خان و ہ واحد مرد مجاہد ہے جو تن تنہا کھڑا ہے میدان میں . تمہیں کیا معلوم کے اسکو کن مسائل کا سامنا ہے . سیاست دانوں نے تو قانون بنا دیا ہے نہ کوئی پارٹی چھوڑ سکتا ہے نہ یہ سیاست دان نئی پارٹی بنانے دیں گے . اسکے کیلبر کا کوئی ایک بندہ بتا دو. اس نے اقتدار لینا ہوتا تو مشرف اور نون لیگ کی آفرز کب کی و ہ قبول کر چکا ہوتا . آج اسکی جرات اور ثابت قدمی کو مانتے ہوئے الطاف حسین اور مشرف بھی فون کرتے ہیں . یہ معاملہ صرف عمران خان کا نہیں ہے یہ معاملہ ساری قوم کا ہے .نیٹ پے بیٹھ کر کالم لکھنے والے سچے اور باقی ساری قوم جھوٹی ہے .

اگر عمران خان ٹھیک نہیں تو اسکا کوئی قوم کو بدل بتاؤ ؟ کسی کی عزت برباد کر کے سستی شہرت حاصل کرنا بہت آسان ہے . مگر اتنا سوچ لو تم نے خدا کو جواب دینا ہے اوراس قوم کو دلدل سے صرف وہی نکال سکتا ہے .مجھے افسوس ہوتا ہے ان لوگوں پے جو کسی نے لکھ دیا اسی پے آمین کر دی اور خود نہ سوچنا ہے نہ حقائق کو سمجھنا . عمران خان اگر یہودیوں کے لیے کام کرتا تو آج تک وہ اقتدار کا انتظار نہیں کرتا . یہ پاکستانی لیڈر تو انگلش نہیں بول سکتے نہ انکو پاکستان سے باہر جانتا ہے اور اگر پاکستان کو کوئی جانتا ہے تو صرف یہ ہے کہ پاکستان فیل ملک ہے. میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں اگر عمران خان آ گیا تو باہر سے جو زر مبادلہ آئے گا اس سے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے . مگر یہ نہ تو نمبرز سکور کرنے والے چاہیں گے نہ سیاسی پارٹیاں. اور جو انصاف ہوگا اس سے سب خوف زدہ ہیں اور یہ ایک جنگ ہوگی election میں حق اور باطل کی . قوم کو فیصلہ کرنا ہے ہر بار الزام تراشی کر کے عمران کو تو باہر نکال دیا ملک کی حالت بد سے بد تر ہوتی گئی .اب وقت بہت کم ہے اگر ہر جگہ الزامات کا جواب نہ دیا گیا تو یہ لوگ پھر وہ جعلی ووٹ کا کھیل اور من مانی .سوچو وہ جو پارلیمنٹ میں نہیں مگر ہر کوئی نام لیتا ہے اسکا عملی طور پے کام کر رہی ہے تحریک انصاف. شاہین تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ.
Sheraz Khan
About the Author: Sheraz Khan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.