ڈرامہ “ میرے پاس تم ہو “ کے مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے 5 مشہور ڈرامے

image


خلیل الرحمٰن قمر کا نام اب کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے حالیہ دنوں میں ان کے لکھے ڈرامے کو جس طرح عوام میں مقبولیت ملی ہے اس نے ان کو بھی بطور مصنف نہ صرف شناخت ملی ہے بلکہ لوگوں میں ان کے پاور فل ڈائیلاگ بھی بہت مقبول ہوتے جا رہے ہیں ۔ خلیل الرحمٰن قمر کے سینے پر صرف میرے پاس تم ہو کی ہی مقبولیت کا میڈل نہیں ہے بلکہ انہوں نے اس سے قبل بھی انڈسٹری کو اتنے ہی مقبول عام ڈرامے اور فلمیں دی ہیں آج ہم آپ کو خلیل الرحمن قمر کے پانچ مقبول ڈراموں کے بارے میں بتائيں گے جنہوں نے اپنے وقت میں انتہائی عروج حاصل کیا تھا-

1: لنڈا بازار
معاشرے کے انتہائی چبھتے ہوئے موضوعات پر اپنے طاقتور ڈائیلاگز اور اسٹوری لائن کے ساتھ اس ڈرامے نے لوگوں کو چونکا ہی دیا تھا اس ڈرامے کی ہدایت کاری دلاور ملک نے کی تھی جب کہ مرکزی کرداروں میں بابر علی اور فرح شاہ موجود تھے-

image


2: پیارے افضل
پیارے افضل وہ ڈرامہ تھا جس میں خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے انداز تحریر میں واضخ تبدیلی کی اور وہ ایک سماجی موضوع پر لکھنے والے لکھاری سے ایک رومینٹک مصنف میں تبدیل ہو گئے ایسے وقت میں ان کے جذبات سے بھرپور الفاظ اور منفرد کہانی نے ایک سماں سا باندھ دیا ۔ ندیم بیگ کی یہدایت کاری میں ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان نظر آئے اس ڈرامے کے ٹریجک اینڈ نے سب کو ہی اداس کر ڈالا تھا-

image


3: محبت تم سے نفرت ہے
جیو ٹی وی نیٹ ورک پرپیش کیے جانے والے اس ڈرامے کی کہانی ایک جوائنٹ فیملی کے گرد گھومتی تھی جس میں خاندانی وقار کے تحفظ اور نام نہاد عزت کے سبب تینوں کزن اپنی آرزوؤں کا گلا گھونٹ دیتے ہیں اور تغیر محبت کے زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اس ڈرامے میں بھی ہیروئن عائزہ خان اور ہیرو عمران عباس تھے-

image


4: صدقے تمھارے
اس ڈرامے کے بارے میں خلیل الرحمٰن قمر کا ذاتی طور پر یہ کہنا ہے کہ پیارے افضل کے بعد انہوں نے یہ سوچا کہ انہیں اپنی لو اسٹوری بھی لوگوں کو بیان کرنی چاہیے اور ڈرامہ صدقے تمھارے درحقیقت ان کی اپنی آپ بیتی ہے جس میں انہوں نے کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی ہے اور بالکل اصل کہانی کو ڈرامے کے روپ میں پیش کر دیا ہے اس ڈرامے کے مرکزی کردار میں مائرہ خان اور عدنان ملک تھے-

image


5: میرے پاس تم ہو
ڈرامہ میرے پاس تم ہو خلیل الرحمٰن قمر کی وہ تخلیق ہے جس نے انہیں کامیابیوں کے عروج پر پہنچا دیا ہے ایسی شہرت اور مقبولیت کی خواہش ہر مصنف کے سینے میں پیدا ہوتی ہے مگر ڈرامہ میرے پاس تم ہو نے خلیل الرحمٰن کی اس ناآسودہ خواہش کو پورا کر ڈالا ۔ ایک عورت کی بے وفائی اور دو مردوں کے درمیان تنازعہ کی اس بولڈ داستان کو خلیل الرحمٰن نے بہت دل سے لکھا ہے اور اس کے ہر ہر ڈائیلاگ اور سین پر اتنی محنت کی ہے کہ وہ زبان زد عام ہو گیا ہے اس ڈرامے کی ہدایت کاری ندیم بیگ نے کی ہے اور مرکزی کرداروں میں عائزہ خان ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نظر آرہے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: