|
آئزہ خان کی وجہ شہرت پچھلے دنوں ــ’’دو ٹکے کی عورت ‘‘ والے ڈائیلاگ سے
شروع ہوئی تھی اور اب شہوار کی بیوی کے مارے گئے جانداز طمانچے سے دو گنا
زیادہ ہوگئی ہے۔۔۔
آئزہ خان نے اپنے انسٹا گرام پوسٹ پر اس طمانچے کو ہیش ٹیگ slap of the
century کا ٹائٹل دے دیا اور لکھا کہ ’’کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے جو ہم کہہ
رہے ہیں بس وہی ٹھیک ہے، پر بے وفا لوگوں سے جب زندگی خفا ہوجاتی ہے تو پھر
کچھ بھی ٹھیک نہیں رہتا۔۔۔میرے پاس سب ہوگا، بس ’’تم‘‘ نہیں ہو گے ۔۔۔
ان کے اس پوسٹ کے نیچے لائکس کرنے والوں میں اے آر وائی ٹیم اور ان کی
ڈرامہ ٹیم بھی شامل تھی۔۔۔ساتھ ہی کسی فین نے سوال پوچھا کہ کیا یہ طمانچہ
اصلی تھا۔۔۔اور آئزہ خان کے چھوٹے سے جواب ’’ہاں‘‘ نے سب کو حیران
کردیا۔۔۔کیونکہ اس طمانچے کی گونج ہر ایک کو اپنے دل پر محسوس ہوئی۔۔۔
|
|
سویرا ندیم جیسے بڑے نام کو سرپرائز کے طور پر ڈرامہ میں شامل کیا گیا اور
جیسے ہی ان کی اینٹری ڈرامہ میں ہوئی اسی لمحہ میں سویرا کے انسٹا گرام پر
ہزاروں فینز کا اضافہ ہوا۔۔۔حرا مانی کے بارے میں تو اندازہ تھا کہ وہ آنے
والی کسی قسط میں شامل ہوں گی لیکن سویرا ندیم کے نام نے لوگوں کو خاصا
حیران کیا۔۔۔
آنے والے پرومو میں سویرا اور عدنان صدیقی کے درمیان پیدا ہونے والی
پیچیدگیاں دیکھ کر لگتا ہے کہ مہوش کو تو دھکے دے کر اس گھر سے نکال دیا
گیا ہوگا۔۔۔ساتھ ہی شہوار کی حالت بھی بھیگی بلی جیسی ہونے والی ہے۔۔۔
اب سب کو انتظار ہے اگلی قسط کا جہاں سے مہوش کی زندگی کا پہیہ الٹا گھومنے
والا ہے اور دانش چھانے والا ہے۔۔۔لیکن سب سے زیادہ اس سین کے لئے بے چینی
ہے جہاں دانش اپنے ساتھ بے وفائی کرنے والے کا انجام اپنی آنکھوں سے دیکھے
گا اور مہوش کی آنکھوں میں شرمندی اور ندامت ہوگی۔۔۔
|
|
ڈرامہ ’’دل موم کا دیا‘‘ میں جب نیلم یوسف مدد لینے اپنے پہلے شوہر کے در
پر جاتی ہے تو ان دونوں کی ملاقات سے زیادہ جذباتی منظر سال کے کسی ڈرامے
کا نہیں تھا۔۔۔دیکھنا یہ ہے کہ کیا میرے پاس تم ہو کا یہ سین اسے شکست دے
پائے گا۔۔۔
|