|
سچ ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔۔۔کچھ اسی جملے پر عمل کرتے ہیں ہمارے کچھ
پاکستانی ستارے۔۔۔جن کے کپڑوں سے زیادہ بڑی الماری جوتوں کے نام ہے۔۔۔جن کے
جوتوں کو گننے والے کو صبح سے شام ہوجاتی ہے ۔۔۔
بشریٰ انصاری
کوئی مانے یا نا مانے۔۔۔بشریٰ انصاری کپڑوں سے پہلے ہمیشہ خریدتی ہیں
جوتے۔۔۔اور پھر اس کی میچنگ کے ڈھونڈتی ہیں لباس۔۔۔کیونکہ ان کے لئے جوتے
ہیں سب سے خاص۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ یہ عادت اکثر ان کا مذاق بھی اڑواتی
ہے۔۔۔کیونکہ بازار میں وہ اپنی پسند کی چپل یا جوتا لے کر کپڑے ڈھونڈتی ہیں
تو ان کی بہنیں بھی ہوجاتی ہیں پریشان۔۔۔اگر کوئی باہر سے ان کے گھر رہنے
آئے تو اس کی شاپنگ کروانے کی ڈیوٹی ہو اگر ان کے پاس تو مہمان سے زیادہ
بشریٰ انصاری ہی کرلیتی ہیں خرچہ۔۔۔کیونکہ اچھے جوتے ان کی کمزوری ہیں۔۔۔
|
|
امبر واجد
مارننگ شوز میں تقریباً روزانہ ہی ہوتی ہے ان سے ملاقات۔۔۔امبر واجد کو
اچھا پہننے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔۔۔اور ان کے ہیں دو شوق ایک جیولری اور
دوسرا جوتے۔۔۔اپنی جوتوں کی کلیکشن کو وہ بہت فخر سے دکھاتی ہیں اور ان کے
پاس ہر رنگ کے ، ہر ڈیزائن کے اور ہر برانڈ کے مہنگے سے مہنگے جوتے موجود
ہیں۔۔۔ان کے اس شوق کا علم اکثر مارننگ شو میں پتہ چلتا رہتا تھا۔۔۔
|
|
فہد مصطفیٰ
فہد مصطفیٰ کو تو ان نوجوان نسل اسٹائل آئیکون مانتی ہے۔۔۔وہ جو پہنیں اسے
اگلے ہی دن کاپی کرلیا جاتا ہے۔۔۔ایک انٹرویو میں فہد نے بتایا کہ میں اچھے
جوتوں کا دیوانہ ہوں۔۔۔اور یہ شوق پیسے آنے کے بعد نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ سے
تھا۔۔۔اس وقت موقع نہیں ملتا تھا لیکن اب وہ دنیا بھر میں کہیں بھی گھومیں
تو وہاں کے جوتے لانا نہیں بھولتے۔۔۔
|
|
ماورہ
یوں تو ماورہ کو سوشل میڈیا پر چھائے رہنے کی وجہ سے کافی شہرت حاصل
ہے۔۔۔اور وہ اکثر اپنے کپڑوں کی کلیکشن کی بھی تصاویر شائع کرتی ہیں لیکن
لوگوں کو یہ شاید معلوم نہیں کہ انہیں اچھے جوتے پہننے کا اور پھر اسے دنیا
کو دکھانے کا بہت شوق ہے۔۔۔اور وہ زیادہ تر بند جوتے پہنتی ہیں۔۔۔کیونکہ
انہیں وہ اسٹائلش لگتے ہیں -
|
|