پاکستانی میک اپ آرٹسٹ نے باجی راؤ مستانی بن کر سب کو کیا حیران

image


کچھ عرصہ پہلے پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ملکہ ترنم نور جہاں میں خود کو ٹرانسفارم کرکے دنیا کو حیران کردیا تھا۔۔۔لیکن ان کا نیا کارنامہ لوگوں کے لئے شدید حیرت کا باعث ہے۔۔۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر خود کو دیپیکا پاڈیکون کے روپ میں ٹرانسفارم کیا اور اس کے لئے انہوں نے دیپیکا کا باجی راؤ مستانی والا انداز منتخب کیا۔۔

پاکستان میں کچھ ایسے میک اپ آرٹسٹ ہیں جو نا صرف با صلاحیت ہیں بلکہ ان میں کچھ کردکھانے کا جذبہ موجود ہیں اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں پر رشک ہوتا ہے۔۔۔

انہوں نے بالی وڈ کی اس خوبصورت اداکارہ کے روپ میں خود کو ڈھال کر ایک بہت ہی لمبا چوڑا تعارف بھی لکھا اور اس میں بتایا کہ وہ کتنا کنفیوز تھے اس چہرے میں خود کو بدلتے ہوئے ۔۔۔کہ کیا وہ اس حسن کے ساتھ انصاف بھی کر پائیں گے۔۔۔
 

image


وہ دیپیکا کے حسن اور ذہانت دونوں سے شدید متاثر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کسی بھی میک اپ سے پہلے اوور کونفیڈینٹ ہوتے ہیں لیکن یہ وہ روپ تھا جس میں خود کو ڈھالنے سے پہلے وہ بہت کنفیوز تھے۔۔۔

انہوں نے کہا کہ میک اپ آرٹسٹ بننے کے اس سفر میں انہوں نے معاشرے کا بہت دباؤ دیکھا، اتار چڑھاؤ دیکھے۔۔۔اور جس انڈسٹری میں ہر قدم پر اگر مگر ہو وہاں آپ ان لوگوں کو تلاش کرتے ہیں جن سے متاثر ہوکر ہمت حاصل کی جاسکے۔۔۔

اپنے سفر میں مجھے بہت سارے مینٹور ملے اور میں ان سے خوش قسمتی سے ملا بھی اور متاثر بھی ہوا۔۔۔لیکن ایک ایسا شخص تھا جس کا میرے دماغ اور میری روح پر بہت گہرا اثر ہے اور وہ ہیں دیپیکا پاڈیکون۔۔۔جن سے مجھے ملنے کا کبھی کوئی اتفاق نہیں ہوا۔۔۔

میں نے ان کے اس روپ میں آنے کے لئے بہت تحقیق کی۔۔۔ہر رات میں بہت توجہ سے ان کے کئی انداز کو دیکھتا اور پھر بھی ہمت نہیں کر پاتا کہ ان کی اس سحر انگیز لک کو کرپاؤں۔۔۔لیکن ایک رات میں نے ان کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں وہ ایک بہت ہی خوبصورت جملہ کہہ رہی تھیں کہ میرے لئے جسم اور روح ایک ہیں۔۔۔
 

image


وہ ایک لمحہ تھا جب میں نے محسوس کیا کہ یہی وہ بات ہے جو مجھے ایک بہترین میک اوور کرواسکتی ہے۔۔۔

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ میں نے اس ذہین اور حسین چہرے کے میک اوور میں انصاف کیا ہو۔۔۔اور یہ بھی کہا کہ یہ میری طرف سے بالی ووڈ کی ملکہ کے لئے ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ جب آپ تک پہنچے تو آپ اسے دیکھ کر خوش ہوں۔۔۔

شکریہ مجھ سے ملے بغیر ہی مجھے ایک بہتر انسان بنانے کے لئے۔۔۔اس قسم کا اثر ہے آپ کا اپنے فینز پر۔۔۔

اس کمال کے میک اپ آرٹسٹ شعیب نے کئی بار لوگوں کو اپنے اس ٹیلنٹ سے حیران کیا ہے اور اس بار باجی راؤ مستانی بن کر انہوں نے ثابت کیا ہے کہ ’’ہم سا ہو تو سامنے آئے ‘‘

YOU MAY ALSO LIKE: