ہمارا تعلیمی نظام ہم میں تعلیمی صلاحیتوں کو پروان
چڑھانےکے بجائے ہمیں ان صلاحیتوں سے دور کرنے میں مصروف عمل ہے۔ ہمارا
موجودہ تعلیمی نظام صرف پیشہ ورانہ معاملات کی معلومات فراہم کرتا نظر آتا
ہے۔اس نظام تعلیم نے ایک انسان کو فائدہ مند انسان،ایک فرد کو افراد کا
امام،اور ایک نظرے کو مختلیف مراحل سے گزار کر عمل کے سانچے میں ڈھالنے
جیسی کوئی اھلیت موجود نہیں لہزا یہ آرٹیکل ان تمام موضوعات پرمعلومات
فراہم کرےگا۔ جس کو موضوع بنانا تعلیم کی اولین ذمےداری تھی۔ اس موضوع میں
پیشہ ورانہ مہارت کے بجائے انسان کی روحانی، ذہنی اور جسمانی تعمیر و تشکیل
کو زیربحث لایا جائے گا۔-
1-معلومات:
انسانی شخصیت کی تعمیروتشکیل کے لیے زندگی کے مختلیف شعبوں کی بنیادی
معلومات ہونا انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ کسی بھی شے کی معلومات اس شے کے
منفی اور مثبت پہلووں کو ہمارے سامنے کھول کر بیان کردیتی ہے۔ جس سے ہمارے
ذہن میں اس شے کو ترک کرنے یا اختیار کرنے کا تصور نمایاں ہوجاتا ہے۔
کتابیں،دانشورافراد،ماضی کے تجربےاور انٹرنیٹ پر موجود مواد ہماری معلومات
میں اضافے کا زریعہ بنتے ہیں۔
2-خود اعتمادی:
انسانی شخصیت کی تعمیروتشکیل کے لیے خود پر اعتماد ہونا انتہائی ضروری ہے۔
موجودہ نصاب تعلیم اس بات سے عاری ہے کہ وہ افراد میں خود اعتماد کی صلاحیت
کو پیدا کرے۔ بلکہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ نصاب تعلیم تو اپنے طریقہ
امتحان کے زریعے بچے سے خود اعتمادی کو چھیننے کے سفر پر روادوں ہے۔ بہرحال
ذیل میں خود اعتمادی کے چند بنیادی لوازمات بیان کیے جارہے ہیں جو رب نے
چاہا تو انتہائی کارآمد ثابت ہونگے۔ 1-اپنے خوف کو خود پر غالب نہ آنے
دینا۔
2-اپنے آپکو اہم سمجھنا۔
3- تنیائی سے زیادہ محافل میں رہنا۔
4- پراعتماد شخصیات سے رابطہ میں رینا۔
3-رابطے کی مہارت:
انسانی شخصیت کی تعمیروتشکیل کے لیے رابطے کی مہارت انتہائی کلیدی کردار
ادا کرتی ہے۔ ایک بار پھر انتہائی افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ موجودہ نصاب
تعلیم رابطے کی مہارت کے اس اہم ترین موضوع سے متعلق کوئی دلچسپی نہیں
رکھتا۔اس نصاب تعلیم کی دلچسپی کے مراکز تو محض سلیبس مکمل کروانا،
امتحانات کروانا، امتحانات کے نتائج جاری کرنا ہیں۔ لہذا با حیثیت مربع
میری یہ ذمےداری بنتی ہے کہ آپ کے سامنے ایک جانب تو اس بوسیدہ تعلیمی نظام
کی اصلیحت لاوں تو دوسری جانب انسانی شخصیت کی تعمیروتشکیل کرنے میں مفید
عوامل پر تبصرہ کروں۔
رابطے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں "وربل کمیونیکشن" اور "نان وربل
کمیونیکشن" دونوں پر انتہائی سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔
درج بالا آرٹیکل نصاب تعلیم کے چہرے کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی
تعمیر و تشکیل کے لیے انتہائی مفید ہے۔
|