تمام

کچھ دن قبل جب میں آفس پہنچا تو میرے ٹیبل پر ایک علمی و ادبی میگزین ”تمام“کا شمارہ موجود تھا جیسے جیسے اسے پڑھتا گیا حیرتوں اور خوشیوں میں ڈوبتا چلا گیا حیرت اس بات کی کہ یہ میرے شہر میانوالی سے شائع ہونے والا ایک منفرد علمی و ادبی رسالہ تھا جس سے میں ابھی تک بے خبر تھا اور میری مسرت کی کئی وجوہات ہے کیونکہ یہ اس شہر سے شائع ہونے والا ادبی مجلہ ہے جس میں تعلیم کا کوئی خاص شعور ہے نہ آگاہی۔”تمام“ اس میانوالی میں اپنی ادبی وعلمی کرنیں بکھیر رہا ہے جس میں تعلیم کا شعورکا نہ ہونے کی وجہ سے ونی جیسی فرسودہ روایات جنم لے چکی ہیں یہ شمارہ اس میانوالی کو شعور اور آگاہی کے اجالوں سے روشن کر رہا ہے جس شہر میں ابھی بھی خواتین کی مرضی کے بغیر وٹہ سٹہ جیسی شادیوں کا رواج عام ہو چلا ہے اور کئی فرسودہ روایات جنم لے چکی ہیں ”تمام“میانوالی کے ان دیہاتوں اور گاﺅں میں رہنے والے سادہ لوح عوام میں بھی شعور اجاگر کر رہا ہے اور علم کی کرنیں روشن کررہا ہے جن علاقوں میں اس اکیسویں صدی میں کئی دیگر سہولتوں کے علاوہ بجلی کے قمقموں نے بھی ابھی تک روشن نہیں کیا”تمام“میانوالی کی ان پہاڑیوں میں بسنے والوں کیلئے ایک علمی وادبی خوشبو بکھیر رہا ہے جن خشک پہاڑوں میں بسنے والوں کے لئے اس دور میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اور سہولیات کی عدم دستیابی ہے میانوالی میں ایسی علمی و ادبی مجلے کا پبلش ہونا ایک خوشگوار اور عظیم نعمت سے کم نہیں ہے میں جیسے جیسے”تمام“کو پڑھتا جا رہا ہوں مجھے ایک خواب سا لگ رہا ہے،بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے اور میری عجیب سی کیفیت ہو رہی ہے کیونکہ مجھے میانوالی کے حالات اور وسائل کی عدم دستیابی کا اور مشکلات کا علم ہے ایسے میں ایک ایسے خوبصورت عملی و ادبی رسالے کا شائع ہونا ایک اہم معنی رکھتا ہے جس دور میں نوجوان نسل کے انٹرنیٹ کی دنیا میں گم ہو کر کتابوں سے دور ہو کر ادبی دنیا سے فاصلے بڑھ رہے ہوں اور نوجوان نسل میں ادبی سرگرمیاں دم توڑ رہی ہوں اور وہ لکھنے لکھانے اور علم و ادب سے آنکھیں موند رہے ہوں اور علم وادب سے دور ہو رہے ہوں ایسے میں ایک ایسے منفرد علمی وادبی شمارے کا شائع ہونا نوجوان نسل کیلئے کافی سود مند ہے ”تمام“صرف ادبی میگزین ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک عظیم ادارے کا کام کرتے ہوئے میانوالی میں دم توڑتی ہوئی علمی و ادبی سرگرمیوں کو زندہ رکھتے ہوئے نوجوانوں اور نئے لکھنے والوں کے لئے ایک مکتب کا کام بھی سرانجام دے رہا ہے اور نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف قسم کی ادبی تقریبات کا انعقاد کر کے ان میں ایک نئی روح پھونکنے اور ان کے جذبوں کو پروان چڑھا کر ان میں ایک نیا جوش،نیا حوصلہ اور ولولہ پیدا کر رہا ہے ”تمام“ایک سہ ماہی علمی و ادبی مجلہ ہے جس کے اب تک 20شمارے پبلش ہو چکے ہیں ۔

اس خوبصورت ،منفرد اور دیدہ زیب مجلے کو چلانے کے پڑھی لکھی خواتین کی ایک مکمل ٹیم ہے جنہیں میانوالی سے ایسا خوبصورت علمی وادبی مجلہ نکالنے پر میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میانوالی میں دم توڑتی ادبی سرگرمیوں کو بہتر سے بہتر انداز میں جاری و ساری رکھیں گے اور ادبی نشستوں کا اہتمام ہوتا رہے گا اللہ سے دعا گو ہوں کہ ”تمام“اسی طرح جہالت و تاریکی کا کام تمام کرتا رہے اور دنیا میں علم و ادب کی کرنیں بکھیرتا رہے اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین
AbdulMajid Malik
About the Author: AbdulMajid Malik Read More Articles by AbdulMajid Malik: 171 Articles with 204545 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.