’’میرے پاس تم ہو‘‘ کامیاب ضرور لیکن غلطیوں سے بھرپور۔۔۔

image


ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کامیاب ضرور ہے لیکن ساتھ ہی میں اس میں موجود کچھ غلطیاں ایک لمحے کے لئے حیران کردیتی ہیں۔۔۔آخر کیسے رائٹر اور ڈائریکٹر نے ان باتوں کو نظر انداز کردیا۔۔۔

پہلی غلطی
ڈرامہ میں عدنان صدیقی کو ایک انتہائی فلرٹ شخص دکھایا گیا جو آئزہ خان کے حسن پر فدا ہوجاتے ہیں اور انہیں کچھ بھی کر کے اپنے گھر لے آتے ہیں۔۔۔عدنان صدیقی اتنے امیر دکھائے گئے کہ ہمایوں سعید کو پچاس ملین کی آفر دے رہے ہیں اور دوسری طرف وہ آئزہ خان کو ایک الگ گھر لے کر نہیں دے سکتے۔۔۔جبکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ گھر ان کی پہلی بیوی کا ہے اور یہ سب پیسہ بھی۔۔۔حتی کہ نوکر بھی۔۔۔لیکن ایک طرف وہ اپنی پہلی بیوی سے ڈرتے بھی ہیں اور دوسری طرف ایک ایسی لڑکی کو جس سے شادی کرنا بھی نہیں چاہتے اسے اپنے ہی گھر میں لا کر بیویوں کی طرح رکھ لیا ہے۔۔۔کیا اصلی زندگی میں کوئی کر سکتا ہے یہ ہمت؟؟

image


دوسری غلطی
مانا کہ حرا ، متین صاحب کی بیٹی ہے، مانا کہ اس میں بھی ہمایوں سعید یعنی دانش کا خیال رکھنے کی غیر ضروری بیماری ہے۔۔ لیکن یہ بھی تو سچ ہے کہ یہ اچھی طرح جانتی ہے کہ وہ باقاعدہ ڈورے ڈال رہی ہے دانش پر اور ان کے بچے کی باتوں سے بھی واقف ہے کہ وہ کسی کیوٹ سی لڑکی کو اپنے والد کے لئے پسند کر چکا ہے۔۔۔پھر حرا کو دانش کا یہ بتانا کہ وہ لڑکی آپ ہیں جنہیں میرا بیٹا اپنی ماں بنانا چاہتا ہے۔۔۔اتنا حیران اور شرمندہ کیوں کر رہا ہے۔۔۔یہ تو کامیابی کا پہلا قدم ہے۔۔۔کیوں؟

image


تیسری غلطی
آئزہ خان کی دوست اچانک ہی ان کی شادی سے چند دن پہلے وارد ہوجاتی ہے، انہیں دلہن بناتی ہے، ان کی دیدہ دلیری پر حیران بھی ہوتی ہے۔۔۔یہ وہی دوست ہے جو پہلے رومی کو صبح سے شام تک اپنے گھر میں رکھ لیا کرتی تھی، اور یہ وہی دوست ہے جس کے پاس پیسوں کی کمی نہیں لیکن آئزہ خان جب در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں تو اس دوست سے مدد کا نہیں کہہ رہیں جبکہ وہ اس وقت موجود تھی جب انہیں گھر سے نکالا۔۔۔لیکن آئزہ اپنے سالوں پرانے اس کلاس فیلو کو کال کرتی ہیں جہاں دانش موجود ہے۔۔۔یعنی کہ آئزہ نے اپنی کلاس کے لڑکوں کے نمبر کبھی کھونے نہیں دیئے۔۔۔

image


چوتھی غلطی
ہمایوں سعید کا راتوں رات امیر ہوجانا، اسی ہوٹل میں چائے پراٹھہ کھانا جہاں شہوار کے ملازم اپنی تنخواہوں کا اور احتجاج کا رونا روتے تھے۔۔۔اور راستے میں رک کر اچانک گاڑی خرید لینا۔۔۔

image


لیکن غلطیاں ہوں چاہے بے شمار، اس بات سے بھی نہیں ہے انکار کہ یہ ڈرامہ ریٹنگز کی دنیا کا ہے سب سے بڑا شاہکار۔۔۔تو اگلی قسط میں مہوش کی اور دانش کی ملاقات کے لئے رہنا تیار

YOU MAY ALSO LIKE: