سال 2019 کی آخری لیکن سب سے بڑی شادی

image


دوستوں انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور بالآخر اقراء اور یاسر حسین کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی۔۔۔دسمبر کا یہ مہینہ ان کو ہمیشہ کے لئے ایک کردے گا۔۔۔

ویسے تو ان کی محبت کی کہانیوں سے تقریباً روز ہی سوشل میڈیا بھرا رہتا ہے ، اور کئی لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ شادی تو کافی پہلے ہو بھی چکی ہے ۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ تقریب جس میں سارے سلیبریٹیز دل کھول کر ناچیں گے اور اپنے کپڑوں اور اپنی تیاریوں سے سوشل میڈیا پر دھوم مچائیں گے ۔۔۔اب دور نہیں

اس سے پہلے کی یادگار شادیوں میں ایمن اور منیب بٹ کی شادی کو سارے شوبز کے ستاروں نے بہت انجوائے کیا تھا اور کئی دن تک چلنے والی تقریبات نے عوام کو انگلیاں اٹھانے کا بھی موقع دے دیا تھا۔۔۔لیکن منیب بٹ کے گھر کی وہ آخری شادی تھی اور ایمن کے گھر کی پہلی تو اتنا ہنگامہ اور جوش تو بنتا ہے۔۔۔
 

image


یہاں کہانی ذرا مختلف ہے لیکن دوستوں کا گروپ تقریباً ایک ہی جیسا ہے۔۔۔اقراء کے گھر کی تو یہ پہلی شادی اور پہلی بڑی خوشی ہے۔۔۔اور دوسری طرف یاسر حسین نے جتنا اپنے دوستوں کی ٹانگ کھینچی ہے تو اس وقت انہیں بھی نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی شادی کی مستیاں بھی دیکھنے والی ہوں گی۔۔۔

2019 کے جاتے جاتے یاسر اور اقراء کی شادی کی خبر نے دھوم مچا دی ہے اور ڈیزائنرز تیار ہیں اس شادی میں سلیبریٹیز کو اپنے کپڑے دے کر اس کی پروموشن سوشل میڈیا پر کروانے کے لئے۔۔۔محض چند ہی ماہ میں یاسر اور اقراء کی جوڑی نے عوام کی کافی توجہ حاصل کرلی ہے۔۔۔

پہلے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ذریعے، پھر لکس اسٹائل ایوارڈ میں محبت کے اظہار کے ذریعے ، اس کے بعد بات پکی کی تصاویر کے ذریعے، پھر انتہائی بولڈ فوٹو شوٹس کے ذریعے ۔۔۔لیکن جاتے ہوئے دسمبر کو اپنی طرف موڑنے والی یہ خبر سب سے بڑا طوفان ہے۔۔۔
 

image


دیکھتے ہیں کہ اس شادی میں کون کون اپنے ڈانس سے کرے گا محبت کا اظہار، کون ہوگا سب سے الگ تیار اور کس کو ہوجائے گا ان کی شادی میں ایک دوسرے سے پیار۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: