بالی ووڈ نے پاکستان کے کون سے گانے چرائے۔۔۔جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے

image


بالی ووڈ کو تو پاکستانی گلوکاروں کے گانے چرانے میں کمال حاصل ہے۔۔۔لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسے مشہور گانوں کے راز بتائیں گے جنہیں چرانے والا کوئی عام چور نہیں ہوسکتا-

پہلا گانا : ’’ہوا ہوا‘‘
بھلا کون ہوگا جسے حسن جہانگیر کا 1987 میں گایا گیا یہ گانا یاد نا ہو۔۔۔یہ وہ گانا ہے جو آج تک اسی طرح سنا جاتا ہے جیسا پہلے دن۔۔۔لیکن کمال بات یہ ہے کہ بالی ووڈ نے کئی سال بعد یہ سوچا کہ ہماری یادداشت کمزور ہوگئی ہے اور ہم اپنے باکمال گلوکاروں کے بنائے گئے ہٹ ترین گانوں کو بھلا بیٹھے ہیں۔۔۔اسی لئے تو اس گانے کو 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم مبارکاں میں بغیر کسی خوف اور ڈر کے شامل کردیا گیا۔۔۔

image


دوسرا گانا: منی بدنام ہوئی
1992 میں عمر شریف کی مشہور فلم ’’مسٹر چارلی‘‘ کے گانے ’’لڑکا بدنام ہوا ڈارلنگ تیرے لئے‘‘ نے دھوم مچا دی۔۔۔لیکن بالی ووڈ اس گانے کا بھی چربہ بنالے گا یہ سوچنا تھوڑا مشکل تھا۔۔۔مگر للت پنڈت نے یہ کر دکھایا۔۔۔اور 2011 کی فلم ’’دبنگ ‘‘ میں بڑے ہی دبنگ کے ساتھ ملائکہ اڑوڑا پر چربہ بنا کر فلما دیا۔۔۔۔اس گانے ’’منی بدنام ہوئی‘‘ کو بھی شہرت ملی اور یہ ثابت ہوگیا کہ یہ چربے انہیں کامیابی دلا ہی دیتے ہیں۔۔۔جبھی تو بالی وڈ کو گانے چرانے میں کوئی عار نہیں

image


تیسرا گانا: آہوں آہوں
سیف علی خان اور دیپیکا کی فلم ’’لو آج کل‘‘ میں یہ گانا آہوں آہوں کافی مشہور ہوا اور اس فلم کی میوزک پریتم نے دی تھی۔۔۔لیکن 2009 کی اس چوری کا نشان 1984 کے ایک پاکستانی گانے ’’کدی تے ہنس بول وے‘‘ میں ملتا ہے جسے ہمارے بہت ہی سینئر گلوکار شوکت علی نے گایا۔۔۔

image


چوتھا گانا: میرا پیا گھر آیا
انو ملک کو تو بالی ووڈ کے چوروں میں شہنشاہی حاصل ہے ۔۔۔ان کا کمپوزڈ گانا ’’ میرا پیا گھر آیا‘‘1995 میں ہر زبان زد عام تھا۔۔۔مادھوری ڈکشٹ پر فلمائے گئے اس گانے کو فلم ’’یارانہ میں شامل کیا گیا۔۔۔لیکن یہ درحقیقت مرحوم نصرت فتح علی خان کی قوالی سے متاثر ہے ۔۔اور کافی شاندار انداز میں کاپی کیا گیا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: