ایم کیو ایم کی پنجاب آمد؛ پنجابیوں کا ردعمل

10 اپریل 2011 کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں عظیم الشان جلسہ کیا، یہ ایم کیو ایم کی پنجاب میں سرگرمیوں کی پہلی کڑی ہے۔ ایم کیو ایم کا یہ جلسہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم کے فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔ اس جلسہ میں عام لوگوں کو شرکت کی کھلی اجازت تھی۔ ایم کیو ایم اس سے پہلے صرف کراچی کی پارٹی تھی اور اب پہلی مرتبہ اس نے پنجاب میں پڑاؤ ڈالا ہے۔

پنجاب کے لوگ سمجھتے ہیں کہ ایم کیو ایم کی پنجاب آمد سے حالات سدھرنے کی بجائے بگڑتے ہی چلے جائیں گے کیونکہ ایم کیو ایم جب کراچی میں تھی تو وہاں پر ٹارگٹ کلنگ بہت زیادہ ہوتی تھی۔

پنجاب کے لوگ کہتے ہیں کہ: "جس طرح ایم کیو ایم نے کراچی میں لوگوں کو خون میں نہلایا ہے اب لاہور میں بھی ایم کیو ایم یہی ڈرامہ کرے گی، پنجاب کے 80 فیصد عوام ایم کیو ایم کو پسند نہیں کرتے اور جو 20 فیصد اس کی حمایت کرتے ہیں وہ بھی بس مجبوری کے عالم میں یا مانو انہیں ایم کیو ایم کی حمایت کے لئے گھسیٹا جاتا ہے جو نہیں ہونا چاہیے۔ ایم کیو ایم کی سیاست لاہور اور پنجاب میں شہرت حاصل کرنے سے قاصر رہے گی۔ پنجاب کے لوگ سمجھتے ہیں کہ کراچی میں ہونے والی تمام تر ٹارگٹ کلنگ ایم کیو ایم ہی کروا رہی ہے، اب ایم کیو ایم لاہور کا امن خراب کرنا چاہتی ہے۔"

پنجاب کے لوگ ایم کیو ایم کی حمایت نہیں کرنا چاہتے۔ اوپر آپ نے پڑھا کہ پنجاب کے لوگ ایم کیو ایم کے بارے میں کیا سوچتے ہیں!

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے لاہور میں 10 اپریل کو ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "پنجاب کے عوام پاکستان کو ظلم اور کرپشن سے آزاد دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں، سب دیکھ لیں کراچی اور پنجاب میں کوئی فرق نہیں ہے۔ آج کا جلسہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے انقلاب کا آغاز ہے۔ ایم کیو ایم پنجاب میں آگئی اور چھا گئی۔"

ان کے ان بیانات پر پنجابی کہتے ہیں: "ہم تو سمجھتے ہیں کہ جس طرح ایم کیو ایم نے کراچی کے حالات خراب کیے اب لاہور کے کرنا چاہتی ہے، اگر الطاف حسین کو پاکستان کی تقدیر بدلنے کا اتنا شوق ہے تو وہ پاکستان آکر ادھر کے لوگوں میں اپنا اعتماد کیوں بحال نہیں کرتے؟ وہ اتنے عرصہ سے لندن میں کیوں بیٹھے ہیں؟ پاکستان کی تقدیر بدلنی ہے تو یہاں آنا ہوگا، اگر الطاف حسین سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں ان کی جان کو خطرہ ہے تو وہ ان باتوں کو خاطر میں لائے بغیر پاکستان آکر عوام کی خدمت کیوں نہیں کرتے؟ وہ یہ ثابت کردیں کہ ہم لوگ جو یہ سوچتے ہیں کہ ایم کیو ایم پنجاب میں قتل و غارت گری کرنا چاہتی ہے وہ غلط ہے۔ کیا ایم کیو ایم ہماری اس سوچ کو غلط ثابت کرسکتی ہے؟"
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 41214 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.