|
عدلیہ کے فیصلے پر کوئی تنقید یا کوئی چیلنج نہیں۔۔۔لیکن جہاں پرویز مشرف
کو سزائے موت سنائی گئی۔۔۔وہیں میڈیا انڈسٹری، شوبز ستارے اور صحافت سے جڑے
کئی لوگوں نے اپنے احتجاج کی صدائیں بلند کردیں۔۔۔
ادااکارہ مشی خان نے ایک لمبی چوڑی ویڈیو بنائی جس میں وہ کافی غمزدہ نظر
آئیں اور انہوں نے کافی کھلے الفاظ میں مذمت کی اور یہ بھی کہا کہ عدالتی
نظام پر سے بھی میرا ایمان اٹھ گیا۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں وہ بھیڑیئے
کھلے پھر رہے ہیں جو قتل کرتے ہیں ، جو زیادتی کرتے ہیں، جو املاک کو نقصان
پہنچاتے ہیں۔۔۔اور ایک ایسے شخص کو جنہوں نے تین جنگیں لڑیں، پاکستان کے
پریزیڈینٹ رہے۔۔۔اور جن کے دور میں ملک نے ترقی کی۔۔۔اس شخص کو پھانسی کی
سزا سنا دی۔۔۔مشی خان نے بہت دکھی لہجے میں کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا اور
میرا بالکل ایمان اٹھ گیا ہے۔۔۔
|
|
اداکار فیضان شیخ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے الفاظ کے ذریعے احتجاج
کیا۔۔۔انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ یقین دلانے کا شکریہ کہ اس ملک میں انصاف
صرف ایک مذاق ہے۔۔۔
فلم راستہ اور دیگر ڈراموں میں کام کرنے والے اسٹار نوید رضا نے بھی کافی
لمبا چوڑا احتجاج شیئر کیا ۔۔۔اور لکھا کہ انہیں نشان امتیاز ، تمغہ بسالت
اور امتیازی سند سے نوازا گیا ۔۔۔انہوں نے ۱۹۶۵، ۱۹۷۱ اور کارگل کی جنگ
لڑی۔۔۔دیگر کارنامے انجام دیئے۔۔۔وہ چیف آف آرمی اسٹاف کی حیثیت سے ریٹائر
ہوئے ، اور وہ فور اسٹار جنرل پاکستان آرمی رہے۔۔۔وہ واحد پاکستانی صدر تھے
جنہوں نے میڈیا کو ترقی دی، اسے آگے بڑھایا۔۔۔وہ بلا کسی جھجھک کے پاکستان
کی فلاح کے لئے آواز اٹھاتے رہے، دشمنوں سے جنگ کرتے رہے ۔۔۔اور اب انہیں
سزا سنادی موت کی۔۔۔ان تمام اچھے کاموں کے لئے جو انہوں نے پاکستان کے لئے
کیا، جبکہ چور اور لٹیرے چھٹی لے کر ملک سے باہر دنیا گھوم رہے ہیں۔۔۔کیا
یہی ہے ہمارے ملک پاکستان کا انصاف؟؟
|
|
اداکارہ وینا ملک نے بھی کھلم کھلا پرویز مشرف کی حمایت کی اور بیان دیا کہ
وہ اس وقت پرویز مشرف کے ساتھ کھڑی ہیں۔۔۔
صحافی اور میزبان ناصر بیگ چغتائی صاحب نے طاہر راجپوت کا لکھا ایک اسٹیٹس
شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’’تنہا پرویز مشرف کو سزا دینا بہت ظلم
ہے۔۔۔پرویز مشرف کی پوری کابینہ کو بھی سزائے موت دی جائے۔۔۔
جیسے شیخ رشید، عمر ایوب خان، جہانگیر ترین، بریگیڈیئر ( ر) اعجاز شاہ،
فواد چوہدری، زبیدہ جلال، فروغ نسیم، شوکت عزیز، ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ،
غلام سرور خان اور ہمنوا ‘‘ اس طرح کی سپورٹ نے سوشل میڈٰیا پر اپنا غلبہ
کرلیا ہے۔۔۔میڈیا انڈسٹری میں شاز و نادر ہی ایسے نام ہیں جو اس فیصلے سے
مطمئن ہوں۔۔۔ورنہ تو ہر طرف ایک کھلبلی اور سوگ کی سی کیفیت طاری ہے۔۔۔
|