|
حال ہی میں پاکستانی اسکرین کے معروف اور خوش شکل اداکار عمران عباس اپنی
زندگی کی سب سے تکلیف دہ صورتحال سے گزرے ۔۔۔ان کے والد اس دنیا سے رخصت
ہوگئے۔۔۔۔
عمران عباس کے قریبی جاننے والے اس بات سے واقف ہیں کہ وہ کس قدر حساس
طبیعت واقع ہوئے ہیں اور اپنی ان کے لئے اس صدمے کو برداشت کرنا اتنا آسان
نہیں
انہوں نے انسٹا گرام پر ایک بہت ہی دل کو چھو جانے والا پوسٹ لکھا جس میں
انہوں نے لکھا ’’ میں نے اپنے والد کو کھو دیا، میری ہمت، میرا سہارا، ۔۔۔میں
ابھی سیدھا بھی نہیں کھڑا ہوسکتا اس لمحے۔۔۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوستوں
اور فینز کے لئے کہا کہ میں بہت شکر گزار ہوں آپ کے پیغامات اور پوسٹس کے
لئے۔۔۔لیکن ابھی میں اس قابل نہیں کہ ان میں سے کسی کا بھی کوئی جواب لکھ
سکوں۔۔۔
ساتھ ہی انہوں نے اس پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ میں سانس
تو لے رہا ہوں لیکن میرے سینے پر اینٹوں کا بوجھ ہے، بوجھ ہے اس شرمندگی کا
جو میں اپنے باپ کو وقت نا دینے پر محسوس کر رہا ہوں۔۔۔بہت کچھ کہنا تھا ان
سے جو میں کہہ نہیں پایا، اب سوچتا ہوں یہ کہہ دیتا، وہ کہہ دیتا۔۔۔اپنے
ارد گرد ان کی آواز کی گونج کو تلاش کر رہا ہوں جو اب میں کبھی نہیں سن
پاؤں گا۔۔۔ان کا لمس جو اب میں کبھی محسوس نہیں کر پاؤں گا۔۔۔ان کا وہ چہرہ
جو اب میرے سامنے نہیں ہے۔۔۔
|
|
اپنے پوسٹ کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے فینز اور دوستوں سے التجا
کرتا ہوں کہ کہ اپنے والدین کی قدر کریں۔۔۔انہوں نے زور دیا کہ اگر آپ اپنے
والدین کی نصیحتوں کو نظر انداز کرتے ہیں تو یاد رکھیں کہ آخر میں سوائے
پچھتاوے کے کچھ نہیں بچتا۔۔۔برائے مہربانی اپنے ولادین کی قدر کریں کیونکہ
اس پوری کائنات میں کوئی ان جیسا نہیں۔۔۔انہیں پیار دیں، انہیں وقت دیں ۔۔۔ورنہ
ہم صرف خالی ہاتھ پچھتاوے کے ساتھ رہ جائیں گے۔۔
ان کے دوستوں عاکف الیاس، صنم جنگ اور دیگر نے اس موقع پر ان کے لئے نا صرف
پوسٹ کیا بلکہ دعا بھی کی۔۔۔
عمران عباس کچھ عرصہ قبل اپنی بہن سے بھی جدا ہوگئے تھے۔۔۔اور وہ آج تک اس
صدمے سے بھی باہر نہیں نکل پائے کہ کیسے انہوں نے اپنی لاڈلی بہن کو تکلیف
اور بیماری کی حالت میں دیکھا اور پھر وہ انہیں چھوڑ کر چلی گئی۔۔۔
|
|
شوبز کے یہ ستارے اپنی ہنستے مسکراتے چہرے کے پیچھے نا جانے کتنے غم اور
کتنے بڑے طوفان چھپا کر کام کرتے ہیں اور ہم ان پر یہ ٹیگ لگاتے ہیں کہ اس
میں صرف ان کا مفاد ہے، یہ صرف کمانے کا ذریعہ ہے۔۔۔لیکن در حقیقت ان کا
رشتہ عوام سے ایسے جڑ جاتا ہے جیسے کوئی رشتہ دار۔۔۔
ہماری ویب کی دعا ہے کہ عمران عباس جلد اس صدمے سے باہر آئیں اور ان کے
والد کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا ہو۔۔۔
|